ملتان ۔۔ گردو پیش رپورٹ ۔۔نامور اداکارہ نیلو کی چوتھی برسی 30 جنوری کو منائی جائے گی۔ اداکارہ نیلو فلمی صنعت کے سنہرے دور کی کامیاب اداکارہ تھیں۔ان کا اصل نام سنتھیا الیگزینڈر تھا۔وہ 1940ء میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں۔15 سال کی عمر میں فلمی صنعت سے وابستہ ہو گئیں اور نصف صدی تک اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ نیلو کو فلم زرقا سے شہرت ملی،جس کے ڈائریکٹر ریاض شاہد تھے۔
اس فلم میں حبیب جالب کا لکھا ہوا گیت "رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا یے”نیلو پر فلمایا گیا۔بعد ازاں انہوں نے اسلام قبول کر کے ریاض شاہد سے شادی کر لی۔وہ فلم سٹار شان کی والدہ تھیں۔
فیس بک کمینٹ