Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»فارن فنڈنگ کیس : دو پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی حراست میں لے لیا گیا
اسلام آباد

فارن فنڈنگ کیس : دو پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی حراست میں لے لیا گیا

ایڈیٹراکتوبر 8, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
foriegn funding imran and arif naqvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حفاظتی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حامد زمان اور سیف اللہ نیازی ممنوعہ فنڈنگ مقدمے میں پیش نہیں ہو رہے تھے، اسی لیے انہیں حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کی ایک ٹیم نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آج پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے لاہور کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حامد زمان کو وارث روڈ، لاہور پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو آج سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر رواں برس اگست میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل حامد زمان لاہور کے رہائشی ہیں اور ابتدا سے ہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ رہے ہیں۔2013 میں انہوں نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے کا الیکشن بھی لڑا تھا لیکن 2018 میں انہیں ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔وہ تحریک انصاف کو لاہور اور پنجاب میں فعال کرنے میں بھی سرگرم رہے ہیں۔
حامد زمان نے مختلف پارٹی عہدوں پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ وہ اس وقت سے عمران خان کے ساتھ ہیں جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی تھی اور وہ عمران خان کے قابل اعتماد رہنماؤں میں شمار ہوتے رہے۔تاہم 2018 میں جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو حامد زمان کا کردار متحرک دکھائی نہیں دیا اور نہ ہی وہ پارٹی کی تقریبات یا ایوانوں میں نظر آئے۔ وہ اپنے کاروبار میں مصروف ہیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے کیس دائر کرنے والے اکبر ایس بابر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ حامد زمان عمران خان کے ایچی سن سکول سے دوست ہیں اور وہ سیاست میں بھی عمران خان کے ساتھ آئے۔انہوں نے بتایا کہ ’حامد زمان نے طارق شفیع کے ساتھ مل کر لاہور کینٹ میں واقع حبیب بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ کھولا جس کا ٹائٹل دی انصاف ٹرسٹ تھا۔ اس میں بیرون ملک سے عارف نقوی نے چھ لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ بھجوائے اور وہاں سے چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے 2013 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم پر خرچ ہوئے، جس کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں۔‘
اکبر ایس بابر کے مطابق: ’کراچی میں طارق شفیع کے سٹینڈرڈ چارٹر بینک اکاؤنٹ میں بھی پانچ لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ غیر ملکی اکاؤنٹ سے آئے، وہ بھی نکال کر تشہیری کمپنیوں کو دیے گئے۔ یہ سب ریکارڈ میرے پاس موجود ہے اور الیکشن کمیشن میں بھی جمع کرایا تھا۔‘
تحریک انصاف کے بانی رکن سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔
ان کے حوالے سے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ’سیف اللہ نیازی کے خلاف ایف آئی اے میں دو کیسز چل رہے ہیں۔ ایک ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث ہونے کا اور دوسرا اپنے گھر سے ویب سائٹس چلانے کا، جس میں اداروں اور حکومت کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے اور چندہ جمع کرنے کا الزام ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ان کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی قبضے میں لیا تھا۔
اکبر ایس بابر کے بقول عمران خان نے خود الیکشن کمیشن میں لکھ کر دیا تھا کہ 11 اکاؤنٹ ان کی مرضی کے خلاف چلائے جارہے تھے۔پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گذشتہ دنوں ایف آئی اے نے عمران خان کے دست راست طارق شفیع کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا تھا۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فارن فنڈنگ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article‘میر جعفر، میر صادق کا بیانیہ لوگوں کو فیڈ کرنا ہے’، عمران خان کی تیسری آڈیو لیک
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : نوبل امن انعام 2022 ۔۔ انسانیت کا پرچار یا سیاسی ایجنڈا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، مریم نواز

مئی 20, 2023

ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا : وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اگست 19, 2022

تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

اگست 17, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.