Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»غضنفر علی شاہی»غضنفر علی شاہی کا کالم ؛ پولیس محافظ یا ڈاکوؤں کی سرپرست ؟
غضنفر علی شاہی

غضنفر علی شاہی کا کالم ؛ پولیس محافظ یا ڈاکوؤں کی سرپرست ؟

ایڈیٹرجولائی 10, 20217 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
police encounter layyah news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پولیس میں شاید اچھے لوگ بھی ہوں لیکن اکثریت ڈکیتوں اور جیب کتروں کی سرپرستی کرتی ہے۔ رشوت تو ہر شعبے میں اب معمول بن گئی ہے لیکن جرائم پیشہ افراد کی قانون نافذ کرنے والوں کی طرف سے سرپرستی جرائم کو پنپنے میں بڑا بھیانک کردار ادا کرتی ہے یہ الزام عائد کرتے ہوئے چند ثبوت بھی پیش کروں گا جس طرح پولیس سے عام آدمی خوف زدہ رہتا ہے مجھے بھی ان سے خوف آتا ہے لیکن خوف میں سچ کہنے کا اپنا ہی مزہ ہے میرا موبائل گم ہو گیا۔ ہر موبائل رکھنے والے کو علم ہو گا کہ موبائل گم ہونے سے بندہ خود کو خالی خالی اور نا مکمل سمجھنے لگتا ہے۔ ایسی ہی میری کیفیت تھی مجھے اپنی فیملی کے کسی فرد کا سیل نمبر یاد نہیں تھا کہ گھر والوں سے پوچھ سکتا کہ موبائل گھر تو نہیں رہ گیا۔ملتان پریس کلب سے دوست کپتان جاوید کو ساتھ لیا اور 10 کلومیٹر طے کر کے گھر پہنچا۔لیکن گھر پر موبائل نہ ملا۔پھر یاد آیا کہ پریس کلب جاتے ہوئے ایک موبائل کی دکان پر رکا تھا اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ کیمرہ بیک کرکے دیکھتا ہوں بس پھر کیا تھا کیمرے میں واضح نظر آ گیا کہ ایک نوجوان جیب کترا انتہائی مہارت سے میری جیب سے موبائل نکال رہا ہے۔ ملزم کی تصویر میں نے دوست کے موبائل میں فیڈ کی اور مختلف دوستوں کو بھیجی۔چند منٹوں کے بعد ہی مال پلازہ سے کپتان جاوید کے کزن کا فون آیا کہ یہ جیب کترا ابوبکر عرف بکرا ہے۔ان سے جیب کترے کی رہائش پوچھی تو انہوں نے کہا کہ معلوم کر کے کل بتاؤں گا۔لیکن ان کی مہربانی کہ نصف گھنٹہ بعد انہوں نے بتایا کہ یہ جیب کترا بستی لنگڑیال رہتا ہے۔ یہ علم ہوتے ہی میں عامر چانڈیو اور کپتان جاوید بستی لنگڑیال پہنچے۔ایک چائے کے ہوٹل والے کو تصویر دکھائی تو اس نے فوری کہا کہ آپ کی جیب کٹی ہے۔ جواب سنے بغیر اس نے کہا کہ یہ ابوبکر عرف بکرا ایک بدنام جیب کترا ہے۔اس نے جیب کترے کا گھر بھی دکھا دیا۔
وہاں سے واپس تھانہ مظفر آباد آئے۔تمام حالات بتائے۔ درخواست گزاری لیکن جیب کترے کا نام پتہ بتانے اور تصویر دکھانے کے باوجود 15 یوم گزرنے کے باوجود پولیس کی روایتی ٹال مٹول جاری رہی۔ بالآخر سی پی او کو کہنے کے بعد ایس ایچ او مظفر آباد کا فون آیا کہ آج رات کو سب انسپکٹر اللہ بخش عرف مروڑی ملزم کے گھر چھاپہ مارے گا آپ تھانہ آ جائیں۔میں نے کہا کہ میں ملزم کے گھر پہنچ جاؤں گااور جب رات وہاں پہنچا تو اللہ بخش مروڑی فون پر ملزم کے والد سے کہہ رہے تھے کہ "ہن ساڈے وسوں باہر تھی گئے کل موبائل پچاؤ۔” اور گلے دن 9 بجے ہی اللہ بخش کی کال آ گئی کہ موبائل لے جائیں۔میں نے ملزم کا پوچھا تو جواب ملا وہ قابو نہیں آیا۔ پولیس کے اختیارات ملاحظہ کریں 30 سال صحافت میں گزارنے کے باوجود نہ ملزم گرفتار کرا سکا اور نہ ہی جیب کترے پر پرچہ درج ہوااب دوسرا واقعہ پیش خدمت ہے۔ میں بستی ریتڑ نزد بہاولپور بائی پاس چوک کیٹل فارم گیا وہاں ڈکیتی ہو گئی۔ چند روز بعد میرے ملنے والے ایک انسپکٹر پولیس مقبول چانڈیو نے مجھ سے رابطہ کیا کہ میں نے خبر پڑھی ہے میں اس علاقے کے مویشی چور اور ڈکیت بلا رہا ہوں۔آپ اپنے وہ ملازم جو ڈکیتوں کو پہچان سکیں لے کر شام پانچ بجے وہاڑی روڈ پر فلاں ہوٹل پر آ جائیں۔میں پہنچا تو 17 ڈکیت موجود تھےلیکن ملازم کسی کو شناخت نہ کر سکے لیکن انسپکٹر پولیس اور ڈکیتوں کی گپ شپ سن کر ذہن میں ایک پختہ یقین لئے واپس روانہ ہوا اور یہی وہ یقین ہے جس بنا پر لکھ رہا ہوں کہ پولیس ڈکیتوں اور جیب کتروں کی سرپرستی کرتی ہے اور وہی ابو بکر عرف بکرا جیب کترا کچھ دن پہلے گارڈن ٹاؤن کے قریب آٹا خریدنے کے قطار میں جیب کاٹتے ہوئے پکڑا گیا۔لوگوں نے پکڑ کر پولیس تھانہ قطب پور کے حوالے کیالیکن اب بھی آزاد وارداتیں کر رہا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:امریکی صدر کا اعتراف شکست کیوں کر پاکستان کی فتح کا سبب بن سکتا ہے؟
Next Article شاکر حسین شاکر کا کالم:ذوالفقارعلی بھٹو کی سیاسی لیپا پوتی اور مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.