اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی درخواست کو خارج کردیا۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کوبطور ایم پی اے نااہل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
واضح رہےکہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی تھی جب کہ انہیں اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بھی نامزد کر رکھا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ