Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پُراسرار گیسٹ ہاؤس۔۔نوخیزیاں/گل نوخیز اختر
کالم

پُراسرار گیسٹ ہاؤس۔۔نوخیزیاں/گل نوخیز اختر

ایڈیٹرنومبر 23, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہاڑوں کے درمیان گھرا ہوا یہ گیسٹ ہاؤس بڑا منفرد سا تھا۔ ہم تینوں دوستوں کی مشترکہ رائے تھی کہ آج رات یہاں قیام کرنا چاہیے۔ گیسٹ ہاؤس پسند کرنے کی ایک بڑی وجہ اس کا نام تھا۔ ‘اپنا وطن گیسٹ ہاؤس‘۔ یہ دس مرلے کا ایک گھر تھا جسے گیسٹ ہاؤس کی شکل دی گئی تھی۔ تین کمرے نیچے تھے اور شاید تین ہی اوپر۔ گیراج چھوٹا تھا لہٰذا گاڑی گیٹ کے باہر ہی پارک کرنا پڑی۔ ایک دوست نے گیسٹ ہاؤس کی ویرانی دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا کہ یہاں جنات کا بسیرا بھی ہو سکتا ہے۔ بات خوفناک تھی لہٰذا احتیاطاً ریسیپشن پر موجود بندے سے بھی پوچھ کر تسلی کر لی۔ اُس کا نام افضل تھا اور وہ عرصہ دس سال سے یہاں کام کر رہا تھا۔ افضل کا تکیہ کلام ‘یس سر جی‘ تھا۔ کسی بھی بات کے جواب میں دو تین دفعہ یس سر جی کہتا اور پھر یس سر جی کہتے ہوئے چلا جاتا۔
تینوں دوستوں نے سامان اپنے اپنے کمروں میں منتقل کیا اور سونے کے لیے لیٹ گئے۔ کمرے بہت چھوٹے اور سیلن زدہ تھے‘ ٹھنڈ بھی کافی تھی‘ میں نے بیڈ کے کنارے رکھا فون اٹھایا جس پر ہوٹل کے فون کی طرح ایک چٹ لگی ہوئی تھی اور مختلف نمبرز لکھے ہوئے تھے۔ صفر نمبر کے آگے لکھا ہوا تھا: ریسیپشن۔ میں نے صفر دبایا۔ آگے سے افضل کی آواز آئی۔ ‘یس سر جی!‘ میں نے چائے کا پوچھا تو اُس نے نہایت تہذیب یافتہ انداز میں جواب دیا ‘سر جی آپ روم سروس پر فون کر لیجئے‘۔ میں نے فون بند کر کے دوبارہ چٹ پر لکھے نمبر پڑھے اور روم سروس کا نمبر ملایا۔ آواز آئی ‘یس جی سر!‘۔ میں بوکھلا گیا۔ ‘افضل یہ تم ہو؟‘۔ آواز آئی ‘یس سر جی‘۔ میں ہنس پڑا۔ ‘یار یہ فون بھی تم نے ہی اٹھانا تھا تو پہلے ہی بتا دیتے‘ اچھا سنو چائے ملے گی؟‘۔ اُس کی مودبانہ آواز آئی ‘یس سر جی‘۔
چائے واقعی کمال کی تھی‘ تیز پتی اور بہت کم چینی۔ صبح ہم دوستوں نے سیر و تفریح کے لیے نکلنا تھا‘ کپڑے استری کروانا تھے۔ میں نے چائے ختم کی اور پھر روم سروس کا نمبر ملایا۔ افضل کی آواز آئی ‘یس سر جی‘۔ میں نے مدعا بیان کیا تو اُس نے سپاٹ لہجے میں کہا ‘سر جی لانڈری کا نمبر ملائیے‘۔ میں نے گہری سانس لی اور فون بند کر کے لانڈری کا نمبر ملایا۔ آگے سے پھر افضل نے فون اٹھایا ‘یس سر جی‘۔ میرا دماغ گھوم گیا ‘یار یہ کیا گھن چکر ہے۔ ہر فون تم نے ہی اٹھانا ہوتا ہے تو کیوں دو دفعہ فون کرواتے ہو‘۔ دوسری طرف سے تھوڑی دیر خاموشی رہی‘ پھر آواز آئی ‘یس سر جی‘۔ لاحول ولا قوۃ… ‘یار اِس میں یس سر جی والی کیا بات ہے‘ میرے سوال کا جواب دو‘۔ افضل نے کچھ کہنے کی بجائے فون رکھ دیا۔ مجھے شدید غصہ آیا، یہ انتہائی بد تمیزی تھی۔ میں نے ری ڈائل کیا۔ وہی ازلی آواز آئی ‘یس سر جی‘۔ میں نے بمشکل خود کو سنبھالا اور قدرے سخت لہجے میں کہا ‘کل صبح مجھے میرے کپڑے استری چاہئیں‘‘۔ آواز آئی ‘یس سر جی‘۔ میں نے دانت بھینچے ‘یس سر جی کے بچے کمرے میں آ کر کپڑے لے جاؤ‘ اور فون بند کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں افضل روبوٹ کی طرح آیا اور کپڑے لے گیا۔ عجیب بندہ تھا۔ میں سمجھ گیا کہ گیسٹ ہاؤس کے منیجر یا مالک نے اسے پابند کیا ہو گا کہ جب تک متعلقہ شعبے کے لیے فون نہ آئے تب تک گاہک کو اٹینڈ نہیں کرنا۔ کئی گیسٹ ہاؤسز میں فائیو سٹار ہوٹل کی نقل کرنے کا یہ رجحان پایا جاتا ہے۔ اُس رات میں سو تو گیا لیکن دیر تک افضل کی فون بند کر دینے والی بد تمیزی دماغ میں گھومتی رہی۔
صبح میں جلدی اٹھ گیا۔ پانی گرم تھا۔ شیو کر کے غسل کیا۔ افضل کپڑے استری کروا کے کمرے میں رکھ کر جا چکا تھا۔ میں نے کپڑے بدلے اور گیسٹ ہاؤس سے باہر آ گیا۔ دھوپ نکل رہی تھی۔ رات کی نمی کی وجہ سے گاڑی بارش میں نہائی ہوئی لگ رہی تھی۔ میں نے افضل کو دو تین آوازیں دیں لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا۔ حیرت ہوئی کہ افضل کہاں گیا حالانکہ گیسٹ ہاؤس کا دروازہ تو اندر سے بند تھا۔ میں نے کچھ سوچا‘ پھر گیسٹ ہاؤس کے کچن کی طرف بڑھ گیا۔ دروازہ کھلا ہوا تھا‘ اندر ایک چھوٹا سا فریج پڑا تھا۔ ایک میز کے اوپر چولہا رکھا ہوا تھا۔ ارد گرد تین چار ڈبے پڑے تھے جن میں چائے‘ دودھ اور چینی پڑی ہوئی تھی۔ ایک طرف سنک تھا جس میں رات کے برتن پڑے ہوئے تھے اور شاید ابھی دھلے نہیں تھے۔ فریج کے اوپر ایک پرانا سا فون سیٹ پڑا ہوا تھا اور دیوار پر پھٹا ہوا کیلنڈر لٹک رہا تھا۔ اچانک کھلے دروازے سے افضل اندر داخل ہوا اور مجھے کچن میں دیکھ کر چونک گیا۔ میں بھی یکدم گھبرا گیا۔ ‘افضل تم کہاں تھے، میں تمہیں آوازیں دے رہا تھا‘۔ افضل نے گھور کر مجھے دیکھا ‘آپ یہاں کیوں آئے ہیں، اپنے روم میں جائیے۔‘‘ میں نے جواباً کچھ کہنے کے لیے منہ کھولا لیکن چپ کر گیا۔ یہ مجھے کوئی منہ پھٹ لگ رہا تھا اور مجھے خدشہ تھا کہ بلا وجہ بات نہ بڑھ جائے۔ میں نے سر ہلایا اور کچن سے باہر آتے ہی اپنے کمرے کا رخ کیا۔ بیڈ پر بیٹھ کر ریسیپشن کا نمبر ملایا۔ ‘یس سر جی‘۔ افضل کی آواز آئی۔ میں نے لہجہ سیریس بنایا ‘مجھے تمہارے منیجر کا نمبر چاہیے‘۔ افضل یہ سنتے ہی گڑبڑا گیا ‘کک… کیوں سر جی؟‘۔ میں نے دانت پیسے ‘میں اُس سے تمہاری شکایت لگانا چاہتا ہوں کہ تم نے کل میری بات کے درمیان میں فون کاٹ دیا تھا‘۔ افضل بے اختیار گڑگڑانے لگا ‘ایسا نہ کریں سر جی… میری نوکری چلی جائے گی، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔‘‘ میں مزید کرخت ہو گیا۔ ‘بے فکر رہو! تمہیں نوکری سے کوئی نہیں نکالے گا؛ البتہ تمہیں یہ ضرور سکھائے گا کہ کسٹمرز سے کیسے پیش آتے ہیں‘۔ تین چار منٹ وہ میری منت سماجت کرتا رہا لیکن میں بھی نہیں مانا۔ تھک ہار کر اس نے مجھے منیجر کا موبائل نمبر لکھوا دیا۔ اصل میں بات یہ تھی کہ میں منیجر سے پوچھنا چاہتا تھا کہ ہر سروس کے جواب میں آپ کا ایک ہی بندہ بات کرتا ہے تو ایک ہی نمبر پر یہ سارے کام کیوں نہیں شفٹ کروا دیتے۔ میں نے فون رکھا اور موبائل سے نمبر ملایا۔ کچھ دیر بیل جاتی رہی… پھر کسی نے فون اٹھایا اور آواز آئی ‘یس سر جی…‘‘ میں نے موبائل بیڈ پر دے مارا…!!!
دوستوں کو ساری صورتحال بتائی تو وہ بھی بہت حیران ہوئے۔ طے پایا کہ ناشتے کے بعد افضل سے یہ پراسرار صورتحال دریافت کی جائے۔ تھوڑی دیر میں سب تیار ہو گئے اور ٹیبل پر ناشتہ رکھ دیا گیا۔ پراٹھے انڈے کھانے اور چائے پینے کے بعد ہم نے افضل کو بلایا اور پوچھا کہ اپنا وطن گیسٹ ہاؤس میں کتنے ملازم ہیں؟ اُس نے انگلیوں پر گنتی کی اور بولا ‘پانچ‘۔ میں نے جلدی سے پوچھا ‘کون کون؟‘۔ جھٹ سے بولا ‘صفائی والا… خانساماں… دھوبی… ریسیپشنسٹ اور منیجر۔‘ میں نے پہلو بدلا ‘اور اِن کے کیا نام ہیں؟‘۔ اُس نے پھر ذہن پر زور ڈالا اور شرو ع ہو گیا ‘صفائی والے کا نام افضل ہے… خانساماں کا نام افضل ہے… دھوبی کا نام افضل ہے… ریسیپشنسٹ کا نام افضل ہے اور…‘‘ شٹ اپ… میں اچھل کر کھڑا ہو گیا۔ مذاق بنایا ہوا ہے تم نے۔ سیدھا سیدھا کیوں نہیں کہتے کہ سارا گیسٹ ہاؤس تم ہی چلا رہے ہو۔ اس گیسٹ ہاؤس کا مالک بھی تمہاری طرح کا کوئی خبطی لگتا ہے جس نے ایک بندہ رکھ کے تاثر دینے کی کوشش کی ہے گویا دس مرلے کا یہ گیسٹ ہاؤس ملازمین سے بھرا ہوا ہے۔ کس کا ہے یہ گیسٹ ہاؤس؟ افضل میرا منہ تکنے لگا۔ میں پوری قوت سے چلایا ”اوئے کس کا ہے یہ گیسٹ ہاؤس؟‘‘۔ افضل کے ہونٹ کپکپائے اور صرف اتنے ہی الفاظ نکلے… ‘یہ تو مجھے بھی نہیں پتا…‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمشفق و مہربان ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا۔۔ڈاکٹراختر شمار
Next Article یُوٹرن سے مشی گن یُوٹرن تک۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی

اپریل 22, 2026

بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.