Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • کون بد حواس ہو چکا ہے ؟ حامد میر کا کالم
  • ہم نے عزت تو خوب کما لی، پیسے کب کمائیں گے؟ وسعت اللہ خان کا کالم
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکاکالم:کتنا بدل گیا عمان
کالم

گل نو خیز اخترکاکالم:کتنا بدل گیا عمان

ایڈیٹراگست 25, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اِس بار مسقط (عمان) کی تیاری تھی اورمیں سوچ رہا تھا کہ اسی بہانے میرا’مسقط‘ بھی پورا ہوجائے گا۔مسقط میں ہر سال وسیع پیمانے پر ’پاکستان فیسٹیول ‘ کا انعقاد کیا جاتاہے جس کے روحِ رواں معروف شاعر قمرریاض ہیں۔ یہ بھائی صاحب لوگوں میں محبتیں اور آسانیاں بانٹنے کے لئے دنیا میںبھیجے گئے ہیں۔جہاز نے لاہور ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو میں نے حسبِ عادت سامنے لگی اسکرین پر نقشہ کھول لیا۔پتا چلا کہ جہاز جڑانوالہ، فیصل آباد سے ہوتا ہوا بلوچستان کے راستے سمندر عبور کرکے عمان میں داخل ہوگا۔ ایک بار تو شک ہوا کہ شائد جہاز بائی روڈ جائے گا ، پھر کھڑکی میں نگاہ ڈالی اور بادلوں کو نیچے پایا تو تھوڑا اطمینان ہوا۔ عمان چونکہ ایک گرم ملک ہے لہٰذا یہاں سفید اور آف وائٹ کلر کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ مسقط ایئر پورٹ انتہائی خوبصورت اور آرٹ کا باکمال نمونہ ہے۔ ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر برادرم یاسر پیرزادہ کے بلیو پاسپورٹ کو دیکھتے ہی جانے کی اجازت مل گئی جب کہ مجھے اور اجمل شاہ دین صاحب کو روک لیا گیا ۔یقیناً ہم شکل سے ہی مشکوک لگتے ہیں۔ امیگریشن افسر نے غور سے ہمارے پاسپورٹ دیکھے ، پھر انگلش میں پوچھا’’کدھر؟‘‘۔ میں نے جھٹ سے موبائل نکالا اور قمر ریاض کی تصویر نکال کر سامنے کر دی۔ افسر کے چہرے پر خوشی اور مسرت کے آثار ابھر آئے، اس نے محبت بھری نظروں سے تصویر کو دیکھا اور پوچھا’’یہ کون ہیں؟‘‘۔میں نے اس کی بدقسمتی پر آہ بھری اور رازداری سے بتایا کہ یہ بڑے معروف شاعر ہیں اور انہوں نے مجھے پاکستان فیسٹیول میں بطور مزاح نگار بلایا ہے۔ افسر نے سرہلایا اور پاسپورٹ پر ٹھپہ لگا دیا۔عموماً امیگریشن افسروں کو کچھ سمجھ نہ آئے تو ٹھپہ جلدی لگا دیتے ہیں۔ائیرپورٹ سے سامان لئے باہر نکلے تو قمر ریاض اور ان کے جانثار ، امیر حمزہ، عمار حمزہ، ولید شاہ اور ان کی ٹیم پھول لئے موجود تھی۔ باہر آتے ہی احساس ہوا کہ گرمی زیادہ نہیں بلکہ بہت زیادہ ہے۔ہمارے قافلے میں پاکستان سے تھری جینئس(یاسر پیرزادہ ، اجمل شاہ دین اور خاکسار) کے علاوہ عباس تابش، صغریٰ صدف، ثاقب تبسم، ڈاکٹر پرویز چوہدری، ناصر کٹرا، وسیم شیخ، مخدوم شہاب الدین، کاشف مصطفیٰ اور میرا شہزادہ فرخ شہباز وڑائچ شامل تھے۔کچھ دن بعد ہمیں استاد محترم عطاء الحق قاسمی اور عذیر احمد نے بھی جوائن کرنا تھا اور صحیح محفل کا لطف بھی تب ہی آنا تھا۔ قافلہ ہوٹل کی طرف روانہ ہوا۔
مسقط کی فضا میں ایک عجیب سا ٹھہراؤہے۔یہ سکون ہے یا سکوت اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔ یہاں آخری درجے کی صفائی نظر آتی ہے ، ٹریفک قوانین کی انتہائی سختی سے پابندی کی جاتی ہے۔ چونکہ رائٹ ہینڈ ڈرائیو ہے لہٰذا گاڑی میں بیٹھے ہوئے یہی محسوس ہوتا رہا کہ ہم غلط رُخ پر جارہے ہیں۔احباب کی زبانی پتا چلا کہ یہاں گالی کوئی نہیں دیتا، سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔یہ عجیب بات تھی تاہم ایک پٹرول پمپ پر رکے تو کسی طرف سے پنجابی کی ایک شاندار گالی سنائی دی اور دل خوش ہوگیا۔ فوراًقمر ریاض کو توجہ دلائی کہ حضور آپ کی بات غلط ثابت ہوگئی۔ جواب بھی فوراً آیا کہ یہ گالی عمان کے مقامی لوگ نہیں دیتے۔ گالی دینے والا اور کھانے والا دونوں پاکستانی ہیں۔مسقط میں بنگلہ دیشی بہت زیادہ ہیں اور زیادہ تر محنت مزدوری کے کاموں سے وابستہ ہیں۔ مقامی لوگ اس لئے بھی بنگلہ دیشیوں کو پسند کرتے ہیں کہ یہ لوگ کم پیسوں میں زیادہ کام کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔ دوسری مانگ یہاں فلپائنی خواتین کی ہے جو عموماً گھروں میں کام کرتی ہیں ، ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ وقت کی بہت پابند ہوتی ہیں اور انتہائی سلیقے سے اپنا کام سرانجام دیتی ہیں۔مسقط کے ایک طرف پہاڑی سلسلہ ہے ، دوسری طرف سمند ر ہے۔بقول ضمیر جعفری’اک طرف پہاڑی ہے اک طرف سمند ر ہے…اور باقی جو کچھ ہے بس اسی کے اندر ہے‘۔
بیرون ملک ’پاکستان فیسٹیول‘ جیسی تقریب کو آرگنائز کرنا بہت مشقت طلب کام ہے۔ مہمانوں کے قیام و طعام کا بندوبست کرنا، ان سے رابطے میں رہنا، مختلف مقامات پر لے جانا …گویا ہمہ وقت حاضر رہنا۔ لیکن قمر ریاض ایک جادوئی شخصیت کا نام ہے جو بہترین آرگنائزرہیں۔ ایک اچھا کام یہ ہوا کہ کچھ ہی دیر میں سارے دوست آپس میں گھل مل گئے۔ یہاں عامرنام کے دو تین دوست ملے اور سب کی محبتیں ایک سے بڑھ کر ایک رہیں۔میں نے ایک چیز نوٹ کی کہ عمان میں رہنے والا ہر شخص اپنے سلطان سے بہت خوش ہے اور اُن کے لئے خیر کے کلمات کہتا نظر آتاہے۔ کسی حکمران کے لئے اُس کی رعایا گھروں میں بیٹھی بھی دعائیں کرے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست واقعی ماں کا رول ادا کر رہی ہے۔ہوٹل پہنچ کر سب اپنے اپنے کمروں میں گھس گئے اور طے پایا کہ کچھ آرام کرنے کے بعد آٹھ بجے ڈنر پر ملتے ہیں۔ مجھے چوں کہ نہانے کا بہت شوق ہےلہٰذا جاتے ہی شاور کھولا اور ٹھنڈے پانی نے جسم میں کپکپی طاری کردی، مجبوراً گرم پانی سے نہانا پڑا۔ دیگر دوستو ں کا بھی یہی حال تھا۔مڈ ل ایسٹ کے ممالک میں گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔میں چونکہ بڑے کا ادب اور چھوٹے کا احترام کرتا ہوں لہٰذا چکن کے علاوہ کوئی اور گوشت کھاؤں تو حالت غیر ہوجاتی ہے۔ (جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکاکالم:آج بازار میں پابجولاں چلیں
Next Article زاہدہ حنا کاکالم:اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو! (پہلا حصہ)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز

جون 18, 2026

قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم

جون 18, 2026

کون بد حواس ہو چکا ہے ؟ حامد میر کا کالم

جون 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز جون 18, 2026
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم جون 18, 2026
  • کون بد حواس ہو چکا ہے ؟ حامد میر کا کالم جون 18, 2026
  • ہم نے عزت تو خوب کما لی، پیسے کب کمائیں گے؟ وسعت اللہ خان کا کالم جون 18, 2026
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان جون 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.