Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکاکالم:آج بازار میں پابجولاں چلیں
کالم

کشور ناہیدکاکالم:آج بازار میں پابجولاں چلیں

ایڈیٹراگست 25, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوں تو میری ہر اتوار مطالعہ کرتے گزرتی ہے مگر اس اتوار، نیرہ نور کے چلے جانے کی خبر نے مجھے زندگی کے وہ دن یاد کرا دیے کہ میٹنگ ہوتی تھی حلقۂ اربابِ ذوق کی سال کے سال کہ میرا جی کو یاد کیا جاتا تھا۔ ہم لوگ نیرہ نور کو پروفیسر اسرار کے ساتھ وائی ایم سی اے ہال میں لے کر آتے تھے اور نیرہ سے میرا جی کا پسندیدہ راگ جے جے ونتی سنتے تھے۔ نیرہ کو دراصل پروفیسر اسرار میوزک سکھاتے تھے۔ وہ خود فزکس کے استاد تھے مگر کلاسیکی موسیقی ان کا شوق تھا۔ یہ وہی پروفیسر اسرار ہیں جنہوں نے ایک گھنٹے میں اقبال بانو کو میرے گھر میں فیض صاحب کی نظم ’’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘‘ سکھائی اور ریہرسل بھی کروائی تھی۔
نیرہ نے ٹی وی پر شعیب ہاشمی کے پروگرام ٹال مٹول میں بچوں کے لئے گانے سے شروع کیا۔ ٹی وی پر خواجہ نجم نے نیرہ سے باقاعدہ گیت اور نعت تک ریکارڈ کروائی تھی ۔چند سال تک وہ فلموں کے لئے بھی گاتی رہی پھر اس نے فلموں کو چھوڑ کر فیض صاحب کو گانا شروع کردیا۔ فلموں میں گانے سے انکار کرنے پر میں نے اُس سے ایک دفعہ پوچھا، اس نے کہا کہتے ہیں دو ہزار دوں گا اور پانچ سو روپے پکڑا دیتے ہیں۔ نیرہ گانے کو کھڑی ہوتی تو شعیب ہاشمی کہتا تھا ’’یوں ہاتھ میں کاغذ پکڑ کر کھڑی ہوتی ہے جیسے کوئی ڈرا ہوا بچہ، اپنا سبق سنا رہا ہو۔‘‘ خواجہ نجم اور غضنفر نے ٹی وی اسٹیشن پر بیٹھے بیٹھے بے ساختہ کئی گیت لکھوائے اور اسی وقت نیرہ نے گائے۔ بہزاد لکھنوی کے گیت اور سہگل کے گائے گیت بھی وہ بہت پیار سے گاتی تھی۔ ہمیشہ سادہ رہنے والی نیرہ ٹی وی پر میک اپ بھی نہیں کرتی تھی۔
2012ء سے نیرہ نے گانا چھوڑ دیا تھا۔ اُسے بریسٹ کینسر ہوگیا تھا۔ اس نے تب باہر نکلنا بھی بند کر دیا تھا۔ اس کے پاس اپنے گائے ہوئے گانوں کا باقاعدہ رجسٹر تھا۔ اس میں دن، تاریخ اور رقم بھی لکھی ہوتی تھی۔ نیرہ کو یاد کرتے ہوئے میں نے اپنی تازہ کتاب ’’بری عورت‘‘ کھولی کہ اس میں ایک تصویر میں ظلِ ہما، کنول نصیر، مہناز، نیرہ اور میں کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ تصویر بھی خواجہ نجم نے ہی اس کتاب میں شامل کروائی تھی۔ میری ساری ساتھی چلی گئی ہیں اور مجھے اکیلا یادیں لکھنے کو چھوڑ گئی ہیں۔ سارا دن نیرہ کو سنتے سنتے، آنسو بھری آنکھوں کو اوپر اٹھا کر ٹی وی کی جانب دیکھا۔ اسکرین پر مٹیاری ہو کہ لسبیلہ، ہر جگہ پانی میں بہتے ٹرک ، گاڑیاں انسانی لاشیں اور ڈھے جانے والے گھروں کو ڈھونڈتے بے اماں لوگ ،قطار میں مرد اور برقعے میں عورتیں، راشن لیتی نظر آئیں۔ اتنے بڑے المیے کو ہر فرد کو 25 ہزار روپے دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ آپ کا دبلا خزانہ پہلے ہی تار تار ہے اس میں کچھ نہیں رہے گا۔ میں پھر کہتی ہوں دنیا بھر کے اداروں کو آوازیں دیں کہ ان اجڑے لوگوں اور اجڑے شہروں کو بسانے میں مدد کریں۔ ہماری قوم بے مقصد باتوں میں بہت وقت ضائع کرتی ہے۔ مثلاً جس دن سے امریکی سفیر کی اسناد، صدر صاحب نے منظور کی ہیں،ان کو تو پہیے لگ گئے ہیں کبھی کسی وزیراعلیٰ سے مل رہے ہیں۔ کبھی وزیراعظم اور چیف آف اسٹاف سے۔ حد تو یہ ہے کہ K.Pمیں وزیراعلیٰ کو 36گاڑیوں کا تحفہ عطا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقیناً عمران خان سے پوچھ کر یہ تحفہ وصول کیا ہوگا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ تو ٹیلیفون بھی عمران خان سے پوچھ کرکرتے ہیں۔ اس ہفتے کو سفیر صاحب نے بہت بھاری فنڈز، وزیراعلیٰ سرحد کو دیئے، وہ بھی اجازت سے لئے گئے ہوں گے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ ایک طرف عمران خان خود امریکیوں کے سامنے صفائی پیش کر رہے ہیں۔ غالبؔ کی زبان میں ’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘۔ عمران خان نے ایک طرف شہباز گِل کو پھنسا دیا ہے، دوسری طرف دو صوبوں کی حکومتوں کو جیسی چاہیں پٹی پڑھا رہے ہیں۔ البتہ جس کام کی طرف توجہ نہیں وہ ہے سیلاب سے فنا ہو جانے والے شہروں کے شہر، جن کی وہی آبادی جن کو وہ راتوں کو جگا کر، اپنے جلسے کی رونق کا لطف لیتے ہیں۔ راجن پور، لسبیلہ کا ذکر ہی کیا، ہزاروں گھر بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ۔ یہ جو ڈپٹی کمشنرز کو 30لاکھ روپے، اس علاقے کی آبادی کے لیے دیئے جارہے ہیں۔ ان کو خدا کے لیے کیش مت دیجئے۔ ان کو چھت ڈالنے میں اور اپنا کاروبار نئے سرے سے شروع کرنے کے لئے، مثبت اقدامات کا کہیں۔
امریکہ کی نیت پر کوئی بھی اعتماد نہیں کرتا۔ یوکرین اس لئے برباد ہورہا ہے اور آئی ایم ایف نے پھر آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ ہم نے چابی والی گڑیا کی طرح کا وزیر خزانہ رکھا ہوا ہے۔ وہ کبھی ہمارے گھروں کے بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے ڈال کر لکھ دیتاہے کہ یہ فیول چارجز ہیں۔ کبھی حکم آتا ہے کہ غیر ملکی اشیاء کی خریداری بند۔ مہینے بھر بعد، حکم کہ سب اشیائے تعیش کی اجازت ہے۔ پھر حکم آتا ہے کہ پاکستان میں اب تک تو اسمگلنگ سے سونا آتا اور دکانوں پر دکانیں کھل رہی تھیں۔ اب پھر آئی ایم ایف کے کہنے پر باقاعدہ طور پرسونا درآمد کیا جائے گا۔ ادھر روٹیوں کے لالے پڑے ہیں۔ اُدھر سونا کس کے لئے درآمد کیاجارہا ہے؟
اب تو ٹرینیں ٹھیکے پر دی جارہی ہیں۔ وہ مسافروں کی دلجوئی کرنے کے لئے چاہے بندر نچائیں یا کھسرے، آپ کو کیا تکلیف ہے، ٹھیکے میں تو اِدھرکا مال اُدھر کیا ہی جاتا ہے۔
ویسے کمال کردیا، سندھ حکومت نے، انہوں نے وائس چانسلر لگانے کے لئے وہ تمام بندشیں مٹا دی ہیں جن میں درج تھا کہ آپ نے اتنے تخلیقی مقالے لکھے ہوں جو بین الاقوامی سطح پر شائع ہوئے ہوں۔ اتنے ڈاکٹریٹ کئے ہوں۔ سندھ حکومت نےیہ سب جنجال ختم کردیئے۔ اب کوئی للو پنجوبھی وائس چانسلر لگ سکتا ہے۔ حیرانی کی کوئی بات نہیں آخر مارشل لائوں کے زمانے میں بہت سے جرنیل پرو چانسلر رہے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہر بانو قریشی کی کامیابی کے لیے عمران خان کے دورے کا انتظار : قسور عباس کی رپورٹ
Next Article گل نو خیز اخترکاکالم:کتنا بدل گیا عمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.