Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»حیدر جاوید سید کا کالم : انہونیوں کے موسم کی دستک
تازہ ترین

حیدر جاوید سید کا کالم : انہونیوں کے موسم کی دستک

ایڈیٹرجولائی 23, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
supreme-court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہا بتایا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت اور عدلیہ کے درمیان بداعتمادی کی خلیج مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے مزید گہری ہوگئی ہے۔ حکومت سمجھتی ہے کہ درخواست گزار سنی اتحاد کونسل کی مخصصوص نشستوں کے حصول کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا جو حکم دیا گیا وہ انتخابی قوانین اور آئین کی محض من پسند تشریح ہی نہیں بلکہ یہ فیصلہ آئین نویسی کے شوق سے عبارت ہے۔
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کے بعد ملک میں ایک طرف تو سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا دوسری طرف اس فیصلے کے حوالے سے جاری بحث میں طرفین دور کی ایسی ایسی کوڑیاں لاتے دیکھائی دیئے جس سے ہر گزرنے والے لمحے کے ساتھ ابہام بڑھ رہا ہے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد میں رکاوٹ آئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جوکہ مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں چند دیگر نکات کی وضاحتیں بھی کی ہیں یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 39 ارکان نے پارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن جمع نہیں کرایا 41 آزاد ارکان نے تحریک انصاف سے وابستگی ظاہر نہیں کی۔
ہماری دانست میں اہم ترین نکات بہرطور یہی ہیں کہ درخواست گزار تو سنی اتحاد کونسل تھی اس کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کا فیصلہ آخر کن بنیادوں پر دیا گیا۔ کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر فیصلہ الکشن کمیشن کی تائید نہیں تھا؟
بالفرض اگر وہ 8 جج صاحبان جو یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو نشتیں ملنا چاہئیں انہیں یہ بھی تو بتانا چاہیے تھا کہ کیا انتخابی نشان سے محروم کسی جماعت کے ارکان آزاد امیدواروں کی صورت میں انتخابات میں حصہ لیں تو وہ جماعتی امیدوار کیسے شمار ہوں گے؟
اس امر کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ اور وابستگی کا ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والوں کو محض ایک فیصلے سے پارٹی امیدوار تسلیم کرلیا جائے گا ایسا ہے تو پھر انتخابی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی وابستگی کا ڈیکلریشن اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانا کیوں ضروری ہے؟
بنیادی طور پر جس اہم سوال کو سپریم کورٹ کے حکم نامے میں نظرانداز کیا گیا وہ انتخابی قوانین پر عدم عمل ہے لیکن عدالتی فیصلہ اس عدم عمل کو درست قرار دینے میں معاونت ہے یہ معاونت آئین کی کس شق اور انتخابی قوانین کے کس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ نے فراہم کی؟
کیا 8 ججز نے کم از کم 6 قوانین کو نظرانداز کیا یا انہیں ازسرنو لکھا؟
اصولی طور پر جب تک اس کی وضاحت نہ ہوجائے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں ایک بار پھر اس امر کی وضاحت کی کہ
’’الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی ” ۔ لیکن سنی اتحاد کونسل کی مسترد کی جانے والی اپیل کی سماعت کے دوران فل بنچ کے اکثریتی ججز تکرا کے ساتھ ریمارکس دیتے رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے فیصلے کی غلط تشریح کی۔
بادی النظر میں یہ ریمارکس درست نہیں بلکہ انتخابی نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل کے فیصلے میں موجود سقموں کی پردہ پوشی ہے۔ حالیہ فیصلے سے قبل سماعت کے دوران جن شہری سیاسی اور جماعت سازی کے حقوق پر تکرار سے بات ہوئی ججز و وکلاء میں مکالمہ بھی ہوا ان حقوق کو انتخابی نشان واپس لئے جانے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت اور فیصلے کے وقت مدنظر کیوں نہیں رکھا گیا۔
کیا اس وقت ’’اُس فیصلے‘‘ کے لئے کہیں سے دبائو تھا اور اب کیا پاپولر ازم کی بہاروں سے "محبت” جاگ پڑی ہے ؟ ۔
سادہ الفاظ میں یہ کہ اگر انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ نادرست تھا تو سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کی اپیل منظور کرلینی چاہیے تھی۔ اپیل مسترد ہونے کا صاف سیدھا مطلب یہ تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست ہے۔ اب سنی اتحاد کونسل کی اپیل مسترد کرکے جو حکم نامہ جاری کیا گیا اس سے عمومی تاثر یہ پیدا ہوا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے آئینی کردار اور حدود میں تجاوز کرکے اپنے حکم پر عملدرآمد چاہتی ہے کہ
الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنا چاہیے چاہے یہ آئین اور انتخابی قوانین اور پولیٹیکل پارٹی ایکٹ سے متصادم ہی کیوں نہ ہو۔
اندریں حالات یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل الیکشن کمیشن کے لئے بھی مشکل ہوگا کیسے محض ایک عدالتی فیصلے پرعمل کے لئے بنیادی قوانین کو نظرانداز کردیا جائے گا؟
دوسری جانب سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سیاسی عدم استحکام میں اضافے کے ساتھ جس طرح تحریک انصاف کے ہم خیال قانونی حلقوں نے یہ تاثر دیا کہ 8-5کی اکثریت سے آنے والا فیصلہ اصل میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا اعتراف ہے تو اس کے جواب میں حکومتی حلقوں کا ملا جلا ردعمل ہی مان نہیں تھا کہ گزشتہ روز پنجاب کی وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز نے اس حوالے سے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ
’’ملک کو چلنے دیں رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے پانامہ کے نام پر گندا کھیل کھیلا گیا اب پی ٹی آئی کو وہ سب دے دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں۔ یہ لوگ قومی مجرم کو واپس لاناچاہتے ہیں۔ یہ کون ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگتی” ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ” عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں‘‘۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی گزشتہ روز کی تقریر کا اہم ترین نکتہ بہرطور یہی ہے کہ "ایک شخص کو لانے کے لئے ججز نے آئین دوبارہ تحریر کردیا ہے”
ان کے بقول عدالتی فیصلہ عدم استحکام کی شکل نہیں تو اور کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا ججز سے کہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک کے وزیراعظم کی بھتیجی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی ہیں کیا ان کی گزشتہ روز کی تقریر اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز خصوصاً مخصوص نشستوں کے فیصلے و الے بنچ میں شامل ججز کو مخاطب کرکے بعض گرم و نرم باتیں کہنا ان کی ذاتی رائے ہے یا پارٹی پالیسی کی ترجمانی؟
اس سوال کا جواب گزشتہ سے پیوستہ روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ذرائع ابلاغ سے کی گئی گفتگو میں موجود ہے۔ خواجہ آصف کا یہ کہنا تھا کہ
’’حکومت بچانے کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے‘‘ اس طور مریم نواز شریف کا عدالتی فیصلے پر ججوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اظہار خیال کرنا اس امر کی تائید ہے کہ حکومت آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
مریم نواز کے خیالات اس کا ابتدائیہ ہیں ۔ ایسا ہے تو پھر عوام کو ذہنی طور پر دستور سے ماورا صورتحال کے پیدا ہونے کے لئے تیار رہنا چاہیے کیونکہ اب بات دستور و قوانین کے تحفظ کی بجائے شخصی پسندوناپسند کی بنیاد پر معرکہ آرائی تک آپہنچی ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ ہم طرفین سے سنجیدگی، بردباری اور تحمل کی درخواست ہی کرسکتے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حیدر جاوید سید کالم موسم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبنوں : قبائلی عمائدین کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات: دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
Next Article شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز مڈل سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.