Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»حامد میرکا کالم:اُمید سے بھرپور اردو کانفرنس
حامد میر

حامد میرکا کالم:اُمید سے بھرپور اردو کانفرنس

ایڈیٹردسمبر 5, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی بڑی اکثریت اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان اور مضطرب ہے۔ ان دنوں یہ اضطراب عروج پر ہے لیکن مجھ ناچیز کو اس اضطراب اور بے قراری میں وہ طاقت نظر آ رہی ہے جو پاکستان کو بہت آگے لے جا سکتی ہے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام پندرہویں عالمی اردو کانفرنس میں پاکستان کی نئی نسل کا پرانی نسل کے ساتھ مکالمہ وہ امید ہے جو مجھے یقین دلا رہا تھا کہ تمام تر سیاسی افراتفری اور معاشی مسائل کے باوجود آگے بڑھنے کی جستجو قائم و دائم ہے.
بظاہر تو آرٹس کونسل کے سربراہ احمد شاہ نے کراچی میں یکم تا چار دسمبر 2022ء اہل ادب و صحافت کا ایک میلہ سجایا تھا جس میں اکیسویں صدی کے اردو ادب اور اردو صحافت کے علاوہ پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی اور سرائیکی زبان و ادب پر گفتگو کی محفلیں بھی منعقد کی گئیں لیکن ان محفلوں میں نوجوانوں کی انور مقصود، افتخار عارف، نور الہدیٰ شاہ، اصغر ندیم سید، امجد اسلام امجد، محمود شام، عکسی مفتی، زاہدہ حنا، زہرا نگاہ، کشور ناہید، تحسین فراقی اور دیگر بزرگوں کے ساتھ محبت دیکھ کر یہ اطمینان ہوا کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ اور نفرت انگیز گفتگو کرنے والے نوجوان اصل پاکستان کے ترجمان نہیں بلکہ اصل پاکستان کے ترجمان وہ نوجوان تھے جو عالمی اردو کانفرنس کے مختلف اجلاسوں میں بڑی تہذیب اور شائستگی کے ساتھ ہم سے پولیٹیکل انجینئرنگ، سنسر شپ اور پارلیمینٹ کی بے بسی کے بارے میں سوالات کرتے رہے، ان سوالات میں حیرت بھی تھی، مذمت بھی تھی اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جستجو بھی تھی۔ تین دسمبر کی شام اس کانفرنس میں پاکستان کے آج اور آنے والے کل پر نوجوانوں نے مجھ سے بہت سےسوالات کئے۔ اس اجلاس کی میزبان بھی ایک نوجوان صحافی ابصاکومل تھیں جو بار بار پوچھ رہی تھیں کہ اگر فوج سیاست سے دور ہو چکی تھی تو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرویز الٰہی کو عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے کیوں کہا؟ نوجوان ایک دوسرے سے مائیک لے کر بے چینی کے ساتھ بار بار یہی پوچھے جا رہے تھے کہ کیا فوج آئندہ سیاست میں مداخلت جاری رکھے گی؟ میں اس یقین کا اظہار کرتا رہا کہ جنرل باجوہ نے جو بھی کیا وہ انفرادی حیثیت میں کیا، فوج آئندہ بطور ادارہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ان سوالات میں جنرل باجوہ کے ساتھ ساتھ عمران خان کے بارے میں بھی حیرتیں چھپی ہوئی تھیں جوجنرل باجوہ کی تمام تر بیک ڈور سپورٹ کے باوجود انہیں میر جعفر کہتے رہے۔ جب مجھ سے یہ سوالات کئے جا رہے تھے تو نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر لائن آف کنٹرول پر فوجی مورچوں میں اپنے جوانوں سے کہہ رہے تھے کہ اگر دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کی تو اسے اس کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ امید ہے کہ جنرل عاصم منیر اپنے کردار کے ذریعہ آہستہ آہستہ ان تمام سوالات کے جواب دیتے جائیں گے جن کا سامنا مجھے کرنا پڑا۔
عالمی اردو کانفرنس میں خاکسار نے بار بار عرض کیا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل 1973ء کے آئین میں ہے۔ اگر اس آئین پر عملدرآمد کیا جائے تو ہم ضرور ترقی کریں گے۔
سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے منتخب رکن علی وزیر کے ساتھ ریاستی اداروں نے جو سلوک کیا ہے کیا وہ آئین کے مطابق ہے؟ میں نے عرض کیا کہ علی وزیرنے تو صرف ایک تقریر کی تھی جس پر خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے مل کر انہیں جیل میں بند کر رکھا ہے لیکن کچھ صاحبان روزانہ اداروں کے خلاف تقریریں کرتے ہیں ان کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کیونکہ ان کے اور علی وزیر کے ڈومیسائل میں فرق ہے۔
ستم ظریفی دیکھئے کہ علی وزیر کو عمران خان کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا اور سینیٹ کے رکن اعظم سواتی کو شہباز شریف کے دور میں گرفتار کیاگیا۔ سواتی کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے لیکن ان کے خلاف مقدمات بلوچستان میں قائم کئے گئے اور انہیں گرفتار کرکے بلوچستان بھجوا دیاگیا۔
سواتی ماضی میں ایک سیاسی ابن الوقت رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فوجی افسرکےساتھ جو گالی گلوچ کی وہ قابل مذمت ہے لیکن انہیں گرفتار کرکے بلوچستان بھیجنے کا کیا مقصد ہے؟ بلوچ تو خود ناانصافی کا شکار ہیں۔
تین دن قبل میں کوئٹہ میں تھا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی موجودگی میں وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے ظلم و ستم کی وہ وہ کہانیاں سنائیں کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جس صوبے میں ظلم و ستم ختم کرنے کی ضرور ت ہے اس صوبے کو سیاسی انتقام کی علامت بنانا صرف بلوچوں کی نہیں پاکستان کے آئین کی بھی توہین ہے۔
اعظم سواتی کے خلاف قانون کے مطابق ہر کارروائی اسلام آباد میں بھی ہو سکتی ہے۔ افسوس کہ شہباز شریف کے دور میں وہی کچھ ہو رہا ہے جو عمران خان کے دور میں ہوتا رہا۔ خان صاحب کے دور میں علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرکے کراچی کی جیل میں بند کر دیا گیا۔ شہباز شریف کے دور میں اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ میں بند کردیا گیا۔ کیا اب شہباز شریف بھی عمران خان کی طرح یہی کہیں گے کہ وہ بے اختیار ہیں؟ شہباز شریف نے جنرل باجوہ کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود انہیں دوسری دفعہ توسیع نہیں دی حالانکہ انہیں مارشل لاء کی دھمکیاں بھی بھجوائی گئیں۔
افسوس کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی کچھ لوگ جنرل باجوہ کو چھ ماہ کی توسیع دلوانے کے لئے سرگرم تھے اور اسی مسلم لیگ (ن) کے اندر چند صاحبان ایسے بھی تھے جو فیض حمید کی گارنٹیاں بھی دے رہے تھے لیکن شہباز شریف نے سینئر ترین جرنیل کو آرمی چیف بنا کر مارشل لاء کی دھمکیوں کو نظر انداز کردیا۔عالمی اردو کانفرنس میں جہاں فوج کے سیاسی کردار پر بہت تنقید ہوئی وہاں سیاسی جماعتوں کے اندر موجود غیر جمہوری رویے بھی زیر بحث آئے۔
سیاسی جماعتیں اختیار کے بغیر اقتدار لینا بند کردیں تو انہیں کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔ عمران خان آج اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں جو انہوں نے علی وزیر کے ساتھ کیا آج ان کی پارٹی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جو آج شہباز شریف کے دور میں اعظم سواتی کے ساتھ ہو رہا ہے کل کو یہی کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:عالمی اردو کانفرنس کا پیغام
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:تخت لاہور‘ وفاق پر ’’چیک‘‘ رکھنے کا ذریعہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم

جون 16, 2026

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.