Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسنین رضوی»حسنین رضوی کا کالم: فضائی مشقیں ” اناطولین ایگل 2021 ” اور بھارتی تشویش
حسنین رضوی

حسنین رضوی کا کالم: فضائی مشقیں ” اناطولین ایگل 2021 ” اور بھارتی تشویش

ایڈیٹرجولائی 3, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pak-air force
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ فضائی مشقیں ہرسال ترکی اور پاکستان میں باری باری منعقد ہوتی ہیں ، اس سال ان مشقوں میں ترکی ، آذربائیجان ، پاکستان اور قطر کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں ۔ پاک فضائیہ کا دستہ پہلی بار پاکستانی ساختہ طیارے JF – 17 تھنڈر کے ساتھ ان مشقوں میں شامل ہے ، جبکہ اس مشق کی خاص بات ان میں قطری فضائیہ کے ” رافیل ” طیاروں کی شمولیت ہے …. جی ہاں وہی فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے جو کہ بھارت کی فضائیہ میں تازہ تازہ شامل ہوۓ ہیں . پاکستان کو ان طیاروں سے متعلق پیچیدہ اور اہم معلومات قطر کی فضائیہ کی معرفت پہلی بار حاصل ہونے جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت میں ان مشقوں کے انعقاد کی وجہ سے بہت تشویش پائی جاتی ہے اور کیوں نہ ہو پاکستانی JF – 17 تھنڈر پہلی بار رافیل کے مدمقابل ہوں گے اور بھارت یہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان کو ” رافیل ” سے متعلق پیچیدہ معلومات حاصل ہوں اور وہ اپنے طیاروں میں ان معلومات کی روشنی میں تبدیلیاں کرسکے لیکن یہ تو اب ہوچکا ہے ، گزشتہ روز پاکستانی فضائیہ کے چیف نے ان مشقوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے تمام ” اہداف ” حاصل کرلیے ہیں ۔
ہندوستانی فضائیہ کے پاس ” رافیل ” طیارے تو ابھی چند ہی ہیں لیکن مستقبل میں ہندوستان اپنے بدنام زمانہ ” مگ21 ” جنہیں دنیا ” اڑتے ہوئے تابوت ” کہتی ہے رافیل سے تبدیل کرنا چاہتا ہے کیونکہ آۓ روز ہونے والے ان طیاروں کے حادثات سے ہندوستانی پائلٹ بھی شدید دباؤ میں ہیں ، مگ 21 اصل میں اپنی مدت اب پوری کرچکے ہیں ۔ کوئی وقت تھا جب مگ-21 کو دنیا میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ کیا جانے والا روسی سپرسونک طیارہ سمجھا جاتا تھا ۔
اس طیارے نے پہلی پرواز 1950ء کے عشرے کے آخر میں بھری تھی ۔
اب تک اس طیارے کے 32 ورژن بناۓ جا چکے ہیں اور کم و بیش 9 ہزار سے زائد کی تعداد میں اسے بنایا جا چکا ہے ۔
اگرچہ یہ طیارہ صرف قریب کی لڑائی اور ہلکی نوعیت کی زمینی بمباری کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس کےاپ گریڈ شدہ جدید ورژن دور فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان اور بھارت دونوں کی فضائیہ کی تاریخ ان طیاروں کا ذکر کیے بغیر ادھوری ہے۔
بھارت کو روس سے ایسے 12 طیارے 1963 میں ملے تھے اور یہ اس وقت کے انتہائ تیز رفتار اور جدید ترین لڑاکا طیارے سمجھے جاتے تھے۔
اگر بھارت انہیں 1965ء میں اڑانے کے قابل ہو جاتا تو پاک فضائیہ کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی ہو سکتی تھی لیکن جنگ کے شروع میں پاک فضائیہ نے کمال مہارت سے بمباری کرکے بھارت کے یہ تمام طیارے ائیربیس پر ہی تباہ کر دئیے تھے .
جنگ کے بعد بھارتیوں نے ان طیاروں کی ایک بڑی تعداد حاصل کی جنہوں نے 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان میں شدید نقصان پہنچایا۔
یہاں یہ بات بتاتا چلوں کے یہ طیارے آواز کی رفتار سے دو گنا زیادہ رفتار سے اڑ سکتے تھے لیکن پاکستان کے پاس ان کے مقابلے کے لیے پرانے ایف-86 سیبر طیارے تھے جو کہ آواز کی رفتار سے بھی کم رفتار سے اڑتے تھے۔
اسکے باوجود پاکستانی پائلٹس نے سیبر طیارے کے ذریعے کامیابی سے ایک جھڑپ میں بھارتی مگ-21 گرا کر امریکیوں اور روسیوں کو حیران کر دیا تھا .
جنگ کے بعد پاک فظائیہ پر مگ-21 کی اہمیت محسوس کی گئی اور چین سے مگ-21 کی ایک کاپی جے-7 خریدنے کا فیصلہ ہوا۔
یہ جے-7 آج کل کی اپ گریڈیشن کے بعد پاک فضائیہ کی سروس میں ایف-7 پی/پی جے کہلاتا ہے۔
جبکہ بھارت نے اپنے مگ-21 طیاروں کواپ گریڈ کرکے انہیں مگ-21 Bis/Bison کا نام دیا،
ان مذکورہ مشقوں کے ذریعے اگر پاکستان کو رافیل طیاروں سے متعلق حساس ٹیکنیکل معلومات تک مکمل رسائی ہو جاتی ہے تو یہ ہندوستانی ” رافیل ” کو بھی اڑتے ہوئے تابوت بننے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک فضائیہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہد راحیل خان کا کالم : سرخ سبز بتیاں
Next Article علی نقوی کا کالم : بچے کے ہاتھوں تاریخی بے عزتی اور چوہدری نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

3 روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا: احسن اقبال

جون 1, 2025

بھارتی فوج کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

مئی 31, 2025

پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف

مئی 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.