Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد راحیل خان»شاہد راحیل خان کا کالم : سرخ سبز بتیاں
شاہد راحیل خان

شاہد راحیل خان کا کالم : سرخ سبز بتیاں

ایڈیٹرجولائی 3, 20219 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Realistic traffic lights
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پرائمری جماعت میں اردو کی کتاب میں ایک مضمون ہوا کرتاتھا’سرخ سبز بتیاں‘، اس مضمون میں بتایا گیا تھا کہ ٹریفک کو خود کار طریقے سے کیسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔یہ سن ساٹھ کی دہائی کے آغاز کی بات ہے، جب ملتان میں ابھی ”سرخ سبز بتیوں“ کا یہ نظام نصب نہیں ہوا تھا اور ہم نواں شہر چوک کے عین درمیان میں بنے ہوئے گول چوبترے،جس کے اوپر دھوپ سے بچنے کے لیئے ٹین کا گول سائبان بھی بنا ہواتھا،سفید وردی میں ملبوس ٹریفک پولیس کے چاک و چوبند سپاہی کو اپنے ہونٹوں میں سیٹی دبائے ہاتھ کے اشاروں سے ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے دیکھ کر محظوظ ہوا کرتے تھے۔ ٹریفک کی خلاف ورزی پر یہ سپاہی سیٹی بجا کر تنبیہ کرتے ہوئے اس خلاف ورزی کی طرف متوجہ کرتاتھا۔ کتاب میں بنی ”’سرخ سبزبتیوں“‘کی تصویراور خود کار طریقے سے ٹریفک کنٹرول کرنے کی تفصیل ہماری سمجھ میں نہیں آتی تھی۔ اس وقت تک کسی کام کے ”’آٹو میٹک “‘ہونے کا علم یا تصور اتنا عام نہیں ہوا تھا یا پھر ہم اس سے نابلد تھے ۔ہم سمجھتے تھے کہ بٹن اوپر نیچے کرنے سے تو بلب جلائے بجھائے جا سکتے ہیں مگر بٹن کے استعمال کے بغیر یہ کیسے ممکن ہو گا۔اس لیئے ”’سرخ سبز بتیاں“‘خود کار طریقے سے جلتے بجھتے دیکھنے کی یہ خواہش اس وقت پوری ہوئی جب ملتان کے نواں شہر چوک، ایس پی چوک ،ڈیرہ اڈا چوک ، ملتان کینٹ ،کچہری چوک اور نو نمبر چونگی کے چوک میں یہ ”’سرخ سبز بتیاں “‘ نصب ہوئیں۔
یہ ”’سرخ سبز بتیاں“‘ کل شام ہمیں اس وقت بہت یاد آئیں جب ہم کوئی چھ سات ماہ بعد خود گاڑی ڈرائیو کر کے ادبی بیٹھک میں شرکت کے لیئے اپنی رہائش گاہ شالیمار کالونی سے روانہ ہوئے۔ون وے ٹریفک میں بھی بوسن روڈ کے ہر یو ٹرن پر باروردی ٹریفک وارڈن کی موجودگی کے باوجودٹریفک کی انتہائی بے ہنگم روانی۔۔الامان و الحفیظ۔۔ٹریفک وارڈن ہر یو ٹرن اور ہر چوک پر موجود تھے مگر ٹریفک اپنی مرضی سے رواں دواں تھی۔ بوسن روڈ پر بنے ان یو ٹرنز کے علاوہ چھ نمبر چونگی اور نو نمبر چونگی پر تو ٹریفک کے رش کا برا حال تھا۔ ہر کوئی اپنی مرضی سے جس طرف سے چاہتا گزرنے کی کوشش کر رہاتھا۔خدا خدا کر کے نو نمبر چوک عبور کر نے کے بعد کچہری کی طرف جانے والی سٹرک سے فلائی اوور کا راستہ اختیار کیا کہ چلو رش کچھ کم ہو گا، مگر فلائی اوور سے اترتے ہی کلمہ چوک پر اسی بے ہنگم ٹریفک کا سامنا تھا۔
شہر کے ہر چوک چوراہے پر ٹریفک کا یہی حال ہوتا ہے، چوک کمہاراں والا سے گزرنا ہو یا جنرل بس سٹینڈ کے وہاڑی چوک سے ،یا پھر بوسن روڈ پر نو نمبر چونگی سے ہوتے ہوئے ، چھ نمبر چونگی اور یونیورسٹی کی طرف جانے کے لئے سیداں والا بائی پاس کہلانے والے چوک سے۔ اوراب تو اس سیداں والے چوک کے بہت قریب بننے والے مال آف ملتان اور عین چوک پر بنے ایک شادی حال کی وجہ سے سروس روڈ جو شالیمار کالونی میں جانے کا راستہ ہے ، اکثر بلاک رہتی ہے۔ دن کے وقت کچہری چوک سے گزرتے ہوئے تو حالت منیر نیازی کے اس شعرکی سی ہوتی ہے ”’اک اور دریا کا سامنا تھا مجھے منیر۔۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا“‘
یوں تو ٹریفک پولیس نے اپنا ایک ریڈیو چینل بھی بنا رکھا ہے جو ٹریفک کے بارے میں ہدایات جاری کرتا رہتا ہے اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر مختلف پروگرامز بھی نشر کرتا رہتا ہے، مگر سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کا حال اس کے بالکل برعکس نظر آتا ہے۔”’سرخ سبز بتیوں“‘کے ہوتے ہوئے ہم دیکھتے تھے کہ ان کی خلاف ورزی کا تناسب بہت کم ہوتا تھا۔ اب ٹریفک وارڈن کی موجودگی کے باوجود ٹریفک کنٹرول میں ناکامی صاف دکھائی دیتی ہے۔ ترقی کے دعووں کے باوجود زندگی کا ہر شعبہ زوال پذیر ہے۔ نجانے وہ ”’سرخ سبز بتیاں“‘ اتارنے کا خیال کس اعلیٰ دماغ میں آیا ہو گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:بے خبری کی چادر میں لپٹی ایک خبر
Next Article حسنین رضوی کا کالم: فضائی مشقیں ” اناطولین ایگل 2021 ” اور بھارتی تشویش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.