Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک چالیس سال پرانی یاد!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک چالیس سال پرانی یاد!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 5, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رات کو گیارہ بجے جب جھنگ سے تابوت جیسی شکل وصورت والی بس لاہور روانہ ہوئی تو مجھے جتنے کلمے یاد تھے وہ میں نے دل ہی دل میں پڑھ لئے ۔اس بس کو ڈھائی بجے شب لاہور پہنچنا تھا۔چنانچہ میرا خیال تھا کہ تین ساڑھے تین گھنٹے کی نیند بس میں کرلوں گا اور نیند کی دوسری ’’قسط‘‘ گھر پہنچ کر ’’ادا‘‘ کر لوں گا مگر جب بس اسٹارٹ ہوئی تو میں اس نتیجے پر پہنچ چکا تھا کہ باقی سب کچھ ہوسکتا ہے اس بس میں نیند نہیں ہو سکتی ۔گیٹ کے برابر والی سیٹ کا سپورٹنگ راڈ ٹوٹا ہوا تھا بلکہ کئی دفعہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس دفعہ تو اس کی ویلڈنگ بھی اکھڑی ہوئی تھی۔
چنانچہ بس کے اسٹارٹ ہوتے ہی اس ٹوٹے ہوئے راڈ نے جلترنگ کی طرح بجنا شروع کر دیا اگر معاملہ یہیں تک محدود رہتا تو شاید جلترنگ، نیند آور ثابت ہوتا مگر ڈرائیور نے گانوں کی کیسٹ بھی آن کر دی تھی۔اگر گانوں کی یہ ٹیپ ’’چج‘‘ کی ہوتی تو شاید مجھے نیند آ جاتی مگر اللہ جانے اس ٹیپ میں کون مظلوم قید تھا کیونکہ کثرت استعمال سے آواز بھی نہیں پہچانی جا رہی تھی بلکہ یہ اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں تھا کہ جو آواز ہم سن رہے ہیں وہ گانے کی ہے یا گانے والی کی ہے اس کے علاوہ بس کے اندر کی تمام بتیاں ڈرائیور نے آن کر رکھی تھی جن کی موجودگی میں نیند آنا خاصا محال تھا۔ان سب چیزوں سے میں نے یہ اندازہ لگایا کہ دراصل نیند ڈرائیور کو آئی ہوئی ہے اور یہ سارا ماحول اس نے صرف خود کو جگانے کے لئے پیدا کیا ہے ۔غالباً اپنی نیند ہی پر قابو پانے کے لئے وہ تنگ سی سڑک پر بس کو فل اسپیڈ پر دوڑا رہا تھا اور’’مور اوور‘‘ یہ کہ اس اسپیڈ پر بس چلاتے ہوئے وہ گردن موڑ کر کنڈیکٹر کو ہدایات بھی دیتا تھا میری نشست بس کے بائیں جانب والے پہیے کے عین اوپر واقع تھی چنانچہ رہی سہی کسر ان جھٹکوں سے پوری ہو رہی تھی جو ہر دو منٹ بعد میرا مقدر بنتے تھے چنانچہ میں نے اپنا سر کھڑکی کے شیشے کے ساتھ ٹکا لیا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد مجھے اپنا سر بھی ’’واپس‘‘ لینا پڑا کیونکہ قدرے زور دار جھٹکے کی صورت میں سر ان دو راڈوں میں سے کسی ایک کے ساتھ جا ٹکراتا تھا، جو اس شیشے پر سے گزر رہےتھے۔اس پر میں نے دائیں جانب سرکنے کی کوشش کی مگر سیٹ اس قدر تنگ تھی کہ میرے ذرا سے دباؤسے دوسرا مسافر سیٹ پر سے گرتے گرتے بچا چنانچہ اس نے برا سا منہ بنا کر کہا
بھاجی !آرام نال بیٹھو اب میرے لئے نیند تو کجا سکون سے بیٹھنے کے تمام راستے بھی مسدود ہو چکے تھے چنانچہ میں نے سگریٹ نکالنے کےلئے جیب میں ہاتھ ڈالا تو برابر والے مسافر نے ایک بار پھر برا سا منہ بنایا اور کہ ’’بھاجی اپنی جیب وچ ہتھ پاؤ‘‘میں نے شرمساری کے عالم میں ’’سوری‘‘ کہا اور پوری احتیاط کے ساتھ اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر سگریٹ کی ڈبیا نکالی مگر تلاش بسیار کے باوجود ماچس نہ مل سکی، چنانچہ میں نے بادل ناخواستہ اپنے ہم نشست سے ماچس مانگی اور اس نے باد ناخواستہ جیب میں ہاتھ ڈال کر ماچس نکالی اور میری پھیلی ہوئی ہتھیلی پر رکھ دی میں نے محسوس کیا کہ وہ بھی میری ہی طرح بیزار ہے کیونکہ یہ سفر وہ بھی سہولت سے کرنا چاہتا ہے ۔مگر اس کی نشست بھی بس کے اسی پہیے پر واقع ہے جہاں پر میری نشست ہے ۔ٹوٹے ہوئے راڈ کی کھڑکھڑاہٹ ناہموار سڑک، پرشور گانوں، گھسی ہوئی کیسٹ بس کے اندر روشن تیز بتیاں اور ڈرائیور کی بے اختیار ڈرائیونگ اسے بھی اتنا ہی ڈسٹرب کر رہی تھی جتنا کہ میں ہو رہا تھا میں نے سگریٹ سلگا کر ماچس اسے واپس کی اور کش لگاتے ہوئے کھڑکی کے شیشے سے باہر کی طرف جھانکا مگر بس میں سے نکلتی ہوئی روشنیوں کے دائرے سے آگے اندھیرا ہی اندھیرا تھا۔
بس فیصل آباد پہنچ چکی تھی ،جھنگ سے روانہ ہوتے ہوتے کنڈیکٹر نے مسافروں کو یقین دلایا تھا کہ یہ بس براہ راست لاہور تک جائے گی مگر اب وہ مسافروں کو دوسری بس میں بٹھا رہا تھا کہ اس کا کہنا تھا بس خراب ہو چکی ہے۔دوسری بس کے حالات بھی دگرگوں تھے یہاں بھی پرشور گانوں کی گھسی ہوئی کیسٹ بس کے اندر روشن تیز بتیاں ناہموار سڑک اور ڈرائیور کی بے احتیاط ڈرائیونگ مسافروں کی نیند اڑائے ہوئے تھی اس بس کے مسافر بھی بس پر نہیں بس کے پہیوں پر سفر کر رہے تھے اور اس دفعہ جو میرا ہم نشست تھا وہ خود ہی بے چین نہیں تھا اس کی مرغیاں بھی خود کو سخت بے چین محسوس کر رہی تھیں جن کی ’’نشست‘‘ اس مسافر کے پاؤں میں تھی تھوڑی تھوڑی دیر بعد نیند کے غلبے کی وجہ سے اس کا پاؤں کسی کی گردن پر جا پڑتا اور بس کے دوسرے شور کے علاوہ ان بے زبانوں کی فریاد بھی سنائی دیتی ہم جھنگ سے رات کوگیارہ بجے روانہ ہوئے تھے اور اصولاً ہمیں ڈھائی بجے لاہور پہنچ جانا چاہئے تھا مگر اس وقت صبح کے چار بج چکے تھے اور منزل کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں تھا، آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی تھیں اور بجلی بار بار چمک رہی تھی تھوڑی ہی دیر بعد بارش شروع ہو گئی اور لگتا تھا یہ بارش بس کے باہر نہیں بس کے اندر ہو رہی ہے کیونکہ بارش کا پانی بس کی کھڑکیوں کے علاوہ چھت سے بھی ٹپکنا شروع ہو گیا تھا
چنانچہ بے آرام مسافروں کی بے آرامی میں مزید ا ضافہ ہو گیا تھا۔میرے ہم نشست مسافر کے پائوں میں بیٹھے ہوئے مرغوں کی کڑکڑاہٹ بھی بڑھ گئی تھی اور انہوں نے گھبرا کر بانگیں دینا شروع کر دی تھیں۔باہر دن کی روشنی طلوع ہو چکی تھی مگر رات بھر جاگے ہوئے مسافروں کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہی اندھیرا تھا یہاں سے لاہور سات آٹھ میل دورتھا اور بس ایک دفعہ پھر خراب ہو گئی تھی بس میں بیٹھے ہوئے مرد ، عورتیں، بچے، بوڑھے ایک بار پھر ٹوٹے ہوئے جسموں کے ساتھ اٹھے اور تھکے قدموں کے ساتھ بس میں سے نکل کر سڑک پر آ گئے۔ان کے اعصاب شل ہو چکے تھے بارش ان کے سروں پر برس رہی تھی اور وہ ایڑیاں اٹھا کر کسی نئی بس کا انتظا کر رہے تھے کسی ایسی بس کا جس کا ڈرائیور انہیں ان کی گم گشتہ منزل تک پہنچا دے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلندن والوں نے ساقی کی یاد منائی: دوسرا رخ / رضا علی عابدی
Next Article واشنگٹن کا ٹیکسی ڈرائیور اور اس کا پرچم /حسن مجتبٰی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.