Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن مجتبیٰ»پاؤں ننگے ہیں بینظیروں کے۔۔حسن مجتبٰی
حسن مجتبیٰ

پاؤں ننگے ہیں بینظیروں کے۔۔حسن مجتبٰی

ایڈیٹرمئی 30, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کئی سال ہوئے جب بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت تھی اور حبیب جالب اسلام آباد میں ایک مشاعرے میں مدعو تھے جسکی صدارت بیگم نصرت بھٹو کر رہی تھیں۔ حبیب جالب نے وہاں اپنے یہ مشہور شعر پڑھے تھے:
وہی حالات ہیں فقیروں کے
دن پھرے ہیں تو بس وزیروں کے
کتنے بلاول ہیں دیس میں مقروض
پاؤں ننگے ہیں بینظیروں کے
مجھے اب بھی یاد ہے کہ اسی زمانے میں سرائیکی وسیب میں ملتان کے قریب کھیتوں میں کپاس چنتی عورتوں نے ایک ہمارے دوست اور سابق صحافی کو سرائیکی کے انداز میں کہا تھا’’نظیراں (بینظیر) کو جاکر ہمارا یہ پیغام دینا کہ چاہے ہمارے پاؤں ننگے ہی سہی لیکن وہ ہر شام ٹی وی پر یوں ہی آتی رہے اور ہم تجھے یونہی دیکھتے رہیں گے‘‘ لیکن حبیب جالب جیسے شاعر نے تب بھی ان ننگے پاؤں غریبوں کی طرف سے کہہ دیا تھا پاؤں ننگے ہیں بینظیروں کے۔ یعنی کہ ملک کی ہر غریب اور مظلوم عورت کے پاؤں ننگے ہیں۔
یہ سب مجھےتب یاد آیا جب میں نے پچھلے دنوں میڈیا میں سندھ کی ایک نڈر پڑھی لکھی مظلوم لڑکی وکیل ام رباب چانڈیو کو ایک عدالت سے باہر آتے ہوئے ننگے پاؤں دیکھا۔ پولیس کمانڈوز کے پہرے میں یہ نوجوان خاتوں وکیل نے احتجاجی طور پر پاؤں ننگےکئے ہوئے تھے کہ اس کے دادا، چاچا اور والد کے تہرے قتل میں ملوث ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی ہے جبکہ اسے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
ام رباب کا تعلق دادو ضلع میں میہڑ کے چانڈیو قبیلے کے معزز خاندان سے ہے۔ اس کے خاندان کے تین افراد ڈیڑھ سال قبل قتل کردئیے گئے تھے۔ جس کا الزام براہ راست مقتولین کے لواحقین نے اپنے قبیلے کے سرداراور اس کے بھائی پر لگایا تھا۔ چانڈیو قبیلے کے سردار اور اس کے بھائی دونوں کا تعلق سندھ میں حکمراں پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔ مقتولین کا تعلق بھی حکمراں پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا لیکن جب پارٹی کے منتخب نمائندے اور سردار کوئی ظلم کریں تو سندھ میں پی پی پی ہمیشہ اپنی پارٹی کے سرداروں، وڈیروں کا ہی ساتھ دیتی ہے کیونکہ وہ انہیں آج کی پاور پالیٹکس میں’’الیکٹیبلز‘‘ کہتے ہیں ۔ یعنی ان کے خیال میں آج بھٹو سندھ میں زندہ انہی ’’الیکٹیبلز‘‘کےدم سے ہے۔
یہ بینظیر بھٹو ہی تھیں جس نے ڈاکٹر فوزیہ بھٹو کے قتل میں ملوث اپنے نوابشاہ کے رکن صوبائی اسمبلی رحیم بخش جمالی کو نہ صرف پارٹی سے نکالا تھا بلکہ اسکی رکنیت بھی ختم کروائی تھی۔ ’’بینظیر جس طرح اخبارات اور جرائد پڑھتی تھیں سندھ کے موجودہ حکمراں اب نہیں پڑھتے۔ میں نے حکمران پارٹی کے قدرے ہمدرد اور سندھ میں فعال صحافی دوست سے پوچھا۔ اس کا جواب تھا کہ حکمراں پیپلزپارٹی کےاکثر رہنما اوروزیر صرف پلاٹوں کے کاغذات پڑھتے ہیں۔اس غمزدہ نوجوان خاتون نے اپنے دادا، بھائی اور باپ کی قبروں سے توانائی حاصل کرکے اپنے غم کو ایک احتجاج اور توانائی میں بدل دیا ہے۔ انصاف کے حصول کے لئے لڑنے کی توانائی۔ علاقے میں چانڈیو قبیلے کی اس نسل کی یہ پہلی عورت ہے جس نے قانون کی ڈگری لی ہے۔ ام رباب کو پاکستانی عدالتوں سے انصاف پر یقین تو ہے لیکن اسے غیر ضروری تاخیر پر تحفظات ہیں ۔اس کا ننگے پاؤں احتجاج پارٹی کی بے حسی پربھی ہے۔ اگلے روز وہ جیو کے ایک پروگرام میں کہہ رہی تھی’’عدالت ماں کی طرح ہوتی ہے وہ ضرور اس طرح انصاف کرے گی جس طرح ماں اپنےبچوں سےکرتی ہے۔‘‘
جون2018میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ام رباب کو اپنی بیٹی کہتے ہوئے اسکے دادا کرم علی، والد اور چچا کے قتل کا مقدمہ دو ماہ کی مدت میں مکمل کر کے فیصلے کا حکم جاری کیا تھا۔ سترہ جنوری دو ہزار اٹھارہ کو میہڑ شہر کی مارکیٹ میں دن دہاڑے ہونے والے تہرے قتل کے مقدمے میں بقول ام رباب اب تک فرد جرم ہی عائد نہیں ہوئی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انکے والد چچا اور دادا کے قتل کا مقدمہ سکھر میں لگا ہوا ہے اور سکھر جانےکے لئے لاڑکانہ سے گزر نا پڑتا ہے جو کہ ان با اثر ملزمان کا حلقہ طاقت و اثر ہے۔ اسی لئے اس نوجوان خاتون کو جان کا خطرہ ہے کیونکہ اسے کئی دفعہ قتل کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں۔ وہ کہتی ہے اس لئے اس کا مقدمہ کراچی منتقل کیا جائے۔
ام رباب کی کہانی تقریباً سندھ کے ہر چھوٹے شہر اور گاؤں کی کہانی ہے۔ تمام مظلوم عورتیں اور مرد اگر ام رباب کی طرح ظلم و نا انصافی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نکل پڑیں۔ جیسے فیض نے فرمایا تھا دست قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے۔ لیکن ایسے کہاں ہوسکتا ہے کہ یہاں بقول پروین شاکر انصاف سے قاتل بڑا ہے، ام رباب نے سرداروں اور وڈیروں کو سوشل میڈیا پر پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ۔نیز یہ بھی کہ جو فیصلہ ملکی عدالتیں کریں گی اسے اور اس کے خاندان والوں کو منظور ہوگا۔
میں اسے جسٹس ویمن کہوں گا۔کئی روز قبل کراچی رجسٹری میں وہ چیف کی گاڑی کے آگے اپنا مطالبہ لے کر پہنچی تھی۔ اب ننگے پاؤں نکلی ہے، سندھ کی پرعزم عورت کاکردار سسی کی طرح کا۔ حبیب جالب ہوتا تو اسے بھی ننگے پاؤں بینظیر ہی شمارے کرتا۔ تو پس عزیزو شاید تم کو یہ بھی یاد ہو کہ بینظیر بھٹو وزیر اعظم ہونے کے باوجودبھی اپنے جواں سال کڑیل بھائی کے قتل کا سن کر ننگے پاؤں مڈ ایسٹ اسپتال پہنچی تھیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’بھر دے جھولی‘‘۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article سرائیکی شاعری۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.