Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»حسن نثارکا کالم۔۔جبران بلاعنوان
حسن نثار

حسن نثارکا کالم۔۔جبران بلاعنوان

ایڈیٹرجنوری 15, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زندگی میں بہت سے ایسے لوگوں سے بھی بہت گہرا اور عجیب سا تعلق بن جاتا ہے جنہیں نہ آپ ملے ہوتے ہیں نہ کسی اور طرح کوئی رابطہ ہوا ہوتا ہے۔ یہ ہم عصر بھی ہو سکتے ہیں اور صدیوں بلکہ ہزاروں سال پرانے بھی۔ آپ ان کی خیالی تصویریں بناتے اور من گھڑت آوازیں سنتے رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا تصور اور آپ سے تعلق تبدیل ہوتا رہتا ہے کیونکہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
عموماً شروع شروع میں وار ہیروز آپ کو بہت فیسی نیٹ کرتے ہیں مثلاً الیگزینڈر دی گریٹ عرف سکندر اعظم جسے بچپن میں میں مسلمان سمجھتا رہا اور جب معلوم ہوا کہ یہ طلوع اسلام سے پہلے کا کردار ہے تو دل ٹوٹ سا گیا، اسی طرح ہنی بال سے چنگیز خان تک۔ پھر آہستہ آہستہ بندہ فکری طور پر کچھ پروموٹ ہوتا ہے تو ہیملٹ کےشیکسپیئر، شاہنامہ کے فردوسی،گلستان کے سعدی، مثنوی کے مولانا روم، ماں کے گورکی، موپساں، عمر خیام، سکول میں کوؤنٹ آف مونٹی کرسٹو کے ڈوما، اوہنری، پشکن، چیخوف، ٹالسٹائی، دوستو فسکی، ٹائن بی، کانٹ وغیرہ وغیرہ جیسے کرداروں سے ’’رشتہ داری‘‘شروع ہو جاتی ہے۔بہت چھوٹی عمر میں ابن صفی صاحب مرحوم کی لت لگ گئی۔ اللہ بخشے میرے والد مرحوم کو پتہ چلا تو جیسے بھونچال آگیا۔ وہ میرے دادا کی طرح مولانا روم اورشیکسپیئر جیسے لوگوں کے عاشق اور مرید تھے، سو ڈنڈے کے زور پر میری سمت تبدیل کی اور روز ’’کیا پڑھا؟‘‘ کا ورد شروع ہوگیا۔ میں نے ابن صفی صاحب والا نشہ تو ترک نہ کیا لیکن مثنوی رٹ لی جس کا نتیجہ یہ کہ آج بھی میری لائبریری میں مولانا روم اور ان کے درویشوں کے مجسمے ہی ایستادہ نہیں، اقوال بھی آویزاں ہیں۔
خلیل جبران کے ساتھ بھی بہت ہی یونیک قسم کا رشتہ تھا اور ہے۔ میں انہیں بھی کم عمری میں مسلمان سمجھتا رہالیکن جب علم ہوا کہ یہ بھی سکندر اعظم کی طرح غیر مسلم تھے تو کئی دن عجیب سا ملال طاری رہا لیکن تعلق جاری رہا۔ آپ نسلاًعربی لیکن مذہباً مسیحی تھے۔ اسلام کو تسلیم کرتے لیکن عربیت سے انکاری تھے اور یہی وہ سوچ ، رویہ تھا جس نے جبران کو عالم اسلام میں اجنبی نہیں رہنے دیا۔ خلیل جبران کے بہت سے تراجم اردو میں موجود ہیں جن میں سے خاصے ’’فیک‘‘ بھی ہیں…… بہر حال آج یہ خوشگوار حادثہ ہوا کہ میں کسی اور کتاب کی تلاش میں شیلف در شیلف ٹکریں مار رہا تھاکہ اچانک خلیل جبران کا ایک مستند ترجمہ دکھائی دیا تو ناسٹیلجیا کا مرض پوری شدت سے حملہ آور ہوا۔ میں ضرورت کی کتاب بھول کر مدتوں بعد خلیل جبران کھول کر بیٹھ گیا تو اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ آج قارئین کو خلیل جبران چکھایا جائے، خصوصاً نئی نسل جو شاید اس نام سے بھی آشنا نہیں ۔
٭٭٭
رحمت نصف عدالت کے سوا کچھ نہیں
٭٭٭
خیر و شر کے متعلق جو کچھ دنیا کہتی ہے، اگر وہ صحیح ہےتو پھر میری ساری زندگی جرائم کا ایک سلسلہ ہے
٭٭٭
کون جانتا ہے کہ اس نے شراب صرف اس لئے پی ہو کہ نشہ سے کہیں زیادہ بری چیزوں سے بچ سکے
٭٭٭
ایک لنگڑے کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنی لاٹھی دشمن کے سر پر نہ دے مارے
٭٭٭
نیک کو ن ہے؟ صرف وہ جو اپنی ذات کو ان لوگوں سے علیحدہ نہ کرے جنہیں دنیا برا سمجھتی ہے
٭٭٭
جرم…….. ضرورت ہے یا مرضی
٭٭٭
مقتول کے لئے یہی اعزاز ہے کہ وہ قاتل نہیں
٭٭٭
تنہائی ایک آندھی ہے جو شجر حیات کی تمام سوکھی شاخوں کو جھاڑ دیتی ہے مگر جڑوں کو زندہ تر کر دیتی ہے
٭٭٭
حاسدوں کی خاموشی بھی ہنگامہ خیز ہوتی ہے
٭٭٭
تم ایک نہیں دو ہو…. ایک اندھیرے میں بیدار اور دوسرا اجالے میں غافل
٭٭٭
کچھوے راستوں کو خرگوشوں سے زیادہ سمجھتے ہیں٭٭٭
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم۔۔قبرستان کے بھانبڑ چوک کا ایک نظارہ
Next Article مسعوداشعرکا کالم۔۔ہمار ی بھی سنی گئی؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.