Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»کچھ ٹوٹے کچھ کالے قول۔۔حسن نثار
حسن نثار

کچھ ٹوٹے کچھ کالے قول۔۔حسن نثار

ایڈیٹراگست 4, 202010 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی نجی ٹی وی چینل پر ایک ’’پڑھا لکھا‘‘ اینکر پرسن عید قرباں کے بارے میں بار بار کہہ رہا تھا "IT IS ALL ABOUT FOOD” اور اس کا تاریخی جملہ یہ تھا ’’یہ ہمارا میٹ فیسٹیول ہے‘‘۔ دین کے ایسے ہی فہم کا انجام ہمارے سامنے ہے۔ رب ہم پر رحم کرے۔…٭ …٭ ….گوشت خور، گوشت خوری پر پھولے نہیں سماتا اور گوشت خوری کو ’’طاقت کا سرچشمہ‘‘ سمجھتا ہے حالانکہ یہ خاصی احمقانہ بات ہے کیونکہ ہم جن جانوروں، پرندوں، مچھلیوں کا گوشت مزے لے لے کر کھاتے ہیں، ان میں کوئی ایک جاندار بھی ایسا نہیں جو خود گوشت کھاتا ہو مثلاً دنبہ، بکرا، چھترا، گائے، بھینس، رینڈیئر، اونٹ، گھوڑا، ہرن، خرگوش، شتر مرغ، عام مرغ، تیتر، بٹیر، کبوتر، تلور، مرغابی اور جتنی بھی مچھلیاں ہم کھاتے ہیں ان میں سے ایک بھی گوشت خور نہیں ہوتی۔ ہاتھی کا گوشت ہم نہیں کھاتے لیکن طاقت کا یہ سمبل بھی گوشت خور نہیں تو پھر آخر یہ چکر کیا ہے کہ جن کے گوشت سے ہم ’’توانائی‘‘ حاصل کرتے ہیں وہ تو خود گھاس پھونس، چارے، دانے دنکے کی پیداوار ہیں تو ہم ’’اوریجنل‘‘ سورس پر کیوں نہ جائیں؟ یہاں اک اور انتہائی دلچسپ بات یہ کہ دنیا کے طاقتور ترین، جنگجو اور وحشی ترین لوگ گلیڈی ایٹرز ہوتے تھے جو شہرہ آفاق رومن اکھاڑوں میں بھوکے شیروں سے بھی بھڑ جایا کرتے تھے۔ زندگی موت کا کھیل ان کے لئے آنکھ مچولی سے بڑھ کر کچھ نہ تھا اور ایک ثقہ ریسرچ کے مطابق یہ گلیڈی ایٹرز سو فیصد ویجی ٹیرین ہوتے اور انہوں نے زندگی بھر گوشت چکھا بھی نہیں ہوتا تھا۔ قارئین کیلئے دعوت عام ہے کہ اس مضحکہ خیز صورتحال پر صرف غور ہی نہ کریں، تبصرہ بھی فرمائیں اور اب چلتے ہیں کچھ کالے قولوں کی طرف۔…٭ …٭ ….وقت صرف زخم ہی نہیں مرہم بھی ہے۔…٭ …٭ ….اک کفن چور نے ’’انکشاف‘‘ کیا کہ کفن کی جیب نہیں ہوتی۔…٭ …٭ ….اک تازہ ترین مقدمہ سے میرے علم میں یہ اضافہ ہوا کہ ہمارے حکمرانوں کے معدے ایسے ’’لکڑ ہضم پتھر ہضم لوہا ہضم‘‘ ہیں کہ وہ دوسرے ملکوں سے تحفہ میں ملنے والی بیش قیمت گاڑیاں بھی ’’زندہ‘‘ نگل گئے۔
…٭ …٭ ….سیاست اک ایسا پیشہ ہے جس میں بددیانت اور نالائق ترین لوگ بھی بخوبی کھپ جاتے ہیں۔…٭ …٭ ….کسی اور کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود ڈوب جانا عقلمندی ہے یا بے وقوفی؟…٭ …٭ ….کیا ہم سب واقعی ’’اشرف المخلوقات‘‘ ہیں یا زیادہ تر ان کی فوٹو کاپیاں؟…٭ …٭ ….’’ٹیلنٹ‘‘ کو بھی پانی، کھاد، کیڑے مار دواؤں اور گوڈی وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ’’پاکستانی‘‘ ہو جاتا ہے۔…٭ …٭ ….نجانے کتنی عظیم تہذیبیں مٹی، ریت اور لاوے کے کفن پہنے ابدی نیند سو رہی ہیں لیکن آج کے ’’ایٹمی انسان‘‘ کو سمجھ نہیں آ رہی۔…٭ …٭ ….میں نے دوستوں کی صورت میں خود اپنے آپ کو خوب صورت ترین تحفے پیش کئے جس پر اکثر میں اپنا شکریہ ادا کرتا ہوں۔…٭ …٭ ….جیسے ہمارے فنگر پرنٹس نہیں ملتے، ایسے ہی ہمارے مزاج اور مقدر بھی نہیں ملتے۔…٭ …٭ ….قیمتی ترین لمحہ….لمحہ موجود ہوتا ہے۔…٭ …٭ ….قمیص کا پہلا بٹن ہی غلط لگ جائے تو آخری بٹن تک پیچھا نہیں چھوڑتا۔…٭ …٭ ….جس نے ’’غصہ‘‘ پر کاٹھی ڈال کر اس کے منہ میں مضبوط لگام ڈال دی، منزل تک پہنچ کے رہے گا۔…٭ …٭ ….کچھ لوگ موت کے بعد جینا شروع کرتے ہیں۔…٭ …٭ ….تجسس ذہن کی مشین کا تیل ہے۔…٭ …٭ ….اختلاف کرو…. احترام کے ساتھ …٭ …٭ ….جسم اس دماغ کا غلام ہے جو دکھائی بھی نہیں دیتا۔…٭ …٭ ….صرف لکھنے میں ہی نہیں، زندگی میں بھی ’’فل سٹاپ‘‘ کی تمیز ضروری ہے۔…٭ …٭ ….دماغ پیاسا ہو تو علم کے کنویں کی کھدائی شروع کردو۔…٭ …٭ ….ڈائننگ ٹیبل کسی کلاس روم سے کم نہیں۔
…٭ …٭ ….جس معاشرہ میں "IF” اور "BUT” عام ہو جائے وہاں "NOTHING”کی گھاس کے سوا کچھ نہیں اگتا ۔…٭ …٭ ….گزشتہ عید مبارک ہو۔ روسٹ مبارک ہو، نہاری مبارک ہو، پسندے مبارک ہوں، چانپیں مبارک ہوں، سجی مبارک ہو، پلاؤ مبارک ہو، کڑاہی مبارک ہو۔’’اللہ کو پیار ی ہے قربانی‘‘ لیکن کیا صرف بکرے، دنبے، اونٹ اور گائے کی؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلریا گنج سے جنت البقیع تک۔۔عرفان صدیقی
Next Article والدہ محترمہ بنام وزیراعظم۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.