Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»گوتم بدھ۔۔حسن نثار
حسن نثار

گوتم بدھ۔۔حسن نثار

ایڈیٹراگست 29, 202021 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے ابھی ابھی ایک کتاب ختم کی”THE TEACHING OF BUDDHA” سوچا گوتم بدھ کی کچھ باتیں آپ کے ساتھ بھی شیئر کرلوں۔ کہتے ہیں:خود کو فتح کرنا بڑی سے بڑی جنگ میں فتح پانے سے کہیں بڑھ کر اور برتر ہے۔OOOجیسے آندھیاں پہاڑوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، اسی طرح ’’میں‘‘ کسی دانا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔OOOصرف ایک دن جینا اور صرف ایک اچھی بات پر عمل کرنا سو سال جینے اور لغویات سننے سے بہتر ہے۔OOOیہ دنیا ہمیشہ سے لالچ، غصہ اور حماقت کی آگ میں جل رہی ہے۔OOOیہ دنیا کیا ہے؟ پانی کا بلبلا، مکڑی کا جالا۔OOOنظم و ضبط، قوت برداشت امتحان کی انتہا ہے۔OOOخیال ا ور عمل میں خالص اور پاکیزہ رہنا ہی کامیابی ہے۔ OOO دوسرے کے عیبوں کی نشان دہی آسان ترین لیکن اپنے عیبوں کا اعتراف مشکل ترین ہوتا ہے۔OOOدنیا اور دوام دو علیحدہ حقیقتیں ہیں۔OOOجیسے اک محافظ قلعہ کی حفاظت کرتا ہے، ویسی ہی جانبازی جانفشانی سے اپنی روح کی حفاظت کر۔
OOOماضی میں مت بھٹکو، مستقبل کے خواب مت دیکھو، حال پہ یکسو رہو۔OOOدانش بہترین رہبر اور عقیدہ بہترین دوست ہے۔OOOدل اور دماغ پر اختیار حاصل کرنا مقدس فریضہ ہے۔OOOانسان کو چاہیے اپنے خاندان کے لئے خود کو بھلا دے، اپنے گاؤں کے لئے خاندان کو بھلا دے، اپنے وطن کے لئے گاؤں کو بھلا دے اور خدا کے لئے یہ سب کچھ ہی بھلا دے۔OOOسکون صرف موت کی سرحد کے پار ہے۔OOOصرف اس لئے کھاؤ کہ اچھی بات سن اور سمجھ سکو۔OOOکمزور سے محبت سب سے بڑی طاقت ہے۔OOOیہ غلط ہے کہ بدنصیبی دائیں، بائیں یا اوپر نیچےسے آتی ہے، یہ تو تمہارے اندر سے پھوٹتی ہے۔OOOلالچ، غصہ، خوف، اور حماقت سے بچتے رہو۔OOOبیٹا باپ کو دائیں، ماں کو بائیں کندھے پر بٹھا کر 100سال بھی چلتا رہے تو حق زندگی ادا نہیں کرسکتا۔OOOمحنت کش کیڑوں مکوڑوں اور شہد کی مکھیوں سے سیکھو کہ ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔OOOحکمران کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرے اور یہ صرف قوانین پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔OOOایک دانا حکمران عوام کو دیتا ہے جب وہ کمی کا شکار ہوں اور لیتا ہے جب ان کے پاس ضرورتوں سے زیادہ ہو۔
OOOبارش اور روشنی بہنوں کی طرح ہیں۔ ان کی کمی اور فراوانی بھی ایک جیسی ہے۔OOOخون کے دھبے خون سے نہیں دھوئے جا سکتے۔OOOپاکیزہ سوچ سارے ماحول کو پاکیزہ کردیتی ہے، غلیظ سوچ سارے ماحول کو غلیظ کردیتی ہے۔OOOدرویشوں جیسا بہروپ کسی کو درویش نہیں بنا سکتا۔OOOجس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا وہ میرا عاشق نہیں، منافق ہے۔OOOروشنی دیکھنے کے لئے بینا آنکھ ضروری ہے۔OOOظاہر اور باطن میں کوئی فریق نہیں، صرف پہچان ہی امتحان ہے۔OOOعمل یکسوئی اور دانش ہی رخت سفر ہے۔OOOاس نے ٹوٹی ہوئی شاخ سے بھی کونپل پھوٹتی دیکھ لی۔OOOنہ جنت کا لالچ نہ جہنم کا خوف ہی اصل تلاش ہے۔OOOغریب آدمی سخی کیسے ہو سکتا ہے، متکبر آدمی راہ راست پر کیسے آسکتا ہے، کوئی سماعت کےبغیر سن کیسے سکتا ہے، آنکھوں کے بغیر دیکھ کیسے سکتا ہے، طاقت استعمال سے اجتناب کیسے کرسکتی ہے، عجز آسان کیسے ہوسکتا ہے، زندگی موت سے کیسے بچ سکتی ہے، دماغ پُرسکون کیسے رہ سکتا ہے۔OOOخود غرضی سے ’’خود‘‘ کو نکال دو۔OOOایک چراغ اپنی عمر کم کئے بغیر کئی چراغ روشن کرسکتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغلام ہمدانی مصحفی سے امبرٹو ایکو تک۔۔وجاہت مسعود
Next Article حکومت، پریشر میں کیوں؟۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.