Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 7, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(تیسری قسط)
935-69ء۔ترک نژاد ابن طغج اخشیدیہ کی بنیاد رکھتا ہے جو مصر، شام اور حجاز پر حکومت کرتے ہیں۔969-1171ء۔بنیادی طور پر 909 تیونس میں شیعہ فاطمی حکمرانی قائم ہوتی ہے۔ یہ شمالی افریقہ، مصر اور شامی علاقوں میں متوازی خلافت قائم کر لیتے ہیں۔972ء۔فاطمی اپنا دارالخلافہ قاہرہ منتقل کر لیتے ہیں جو شیعی علم کا ایک مرکز بن جاتا ہے اور فاطمی قاہرہ میں ’’الازہر‘‘ کا مدرسہ قائم کرتے ہیں۔976-1118ء۔محمود غزنوی شمالی ہندوستان پر حکومت قائم کرتا ہے اور ایران میں ساسانیوں سے اقتدار چھین لیتا ہے۔1037ء۔ابن سینا ہمدان میں وفات پا جاتے ہیں۔990-1118ء۔وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والا ترک سلجوق خاندان اسلام قبول کر لیتا ہے اور گیارہویں صدی کے آغاز میں اپنی خانہ بدوش گھڑ سوار فوج کے ساتھ ماور النہر اور خوارزم میں داخل ہو جاتا ہے۔ 1030کی دہائی میں سلجوقی خراسان پر حملہ آور ہوتے ہیں اور 1040میں وہ غزنویوں سے مغربی ایران چھین لیتے ہیں اور آذر بائیجان میں داخل ہو جاتے ہیں۔1055ء۔سلطان طغرل بیگ عباسی خلفاء کے نمائندہ کے طور پر بغداد سے سلجوقی سلطنت پر حکومت کرتا ہے۔1063-73ء۔سلطان الپ ارسلان کی حکومت ۔1065-7ء۔بغداد میں مدرسہ نظامیہ کا آغاز۔1073-92ء۔ملک شاہ حکمران، نظام الملک وزیر ہوتا ہے اور ترک فوجیں شام، انا طولیہ میں داخل ہو جاتی ہیں۔1071ء سلجوق فوجیں باز نطینیوں کو شکست دیتی ہیں۔ سلجوقی خود کو انا طولیہ میں مستحکم کرتے ہیں۔ سلجوقیوں کی فاطمیوں اور شام کے مقامی حکمرانوں سے خون آشام جنگیں ہوتی ہیں۔1094ء۔باز نطینی بادشاہ سلجوقیوں کے حملوں کے خلاف مغربی عیسائیت سے مدد مانگتا ہے۔1095ء۔پوپ اربن دوم پہلی صلیبی جنگ کا پرچار کرتا ہے۔1099ء۔صلیبی جنگجو یروشلم فتح کر لیتے ہیں اور فلسطین، انا طولیہ اور شام میں چار صلیبی ریاستیں قائم کرتے ہیں۔1111ء۔الغزالی کی وفات۔1118ء۔سلجوقی سلطنت ٹوٹ کر آزاد ریاستوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ 1118-1258ء۔چھوٹی چھوٹی حکومتیں عباسی خلافت کو تقسیم کرتے ہوئے آزادانہ عمل کرتی ہیں لیکن عملی طور پر وہ صرف قریبی حکمران کی اطاعت کرتی ہیں مثلاً (1127-73) سنی حکمرانوں کا ایک خانوادہ الموحدین امام غزالی کے اصولوں کے مطابق شمالی افریقہ اور سپین میں اصلاح کی کوشش کرتا ہے۔1150-1220ء۔ شمال مغربی ماور النہر کا خوارزم شاہ ایران میں باقی ماندہ سلجوق حکومتوں کو شکست دیتا ہے۔
1171-1250ء۔ کرد جرنل صلاح الدین ایوبی صلیبیوں کے خلاف زنگیوں کی مہم کو جاری رکھتا ہے۔ مصر میں فاطمی خلافت کو شکست دیتا ہے اور وہاں سنی عقائد کو رائج کرتا ہے۔ 1180-1225ء۔بغدادمیں عباسی خلیفہ الناصر زیادہ موثر حکمرانی کے لئے فتوؤں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ 1187ء۔سلطان صلاح الدین ایوبی حطین کے معرکہ میں صلیبیوں کو شکست دیتا ہے اور یروشلم ایک بار پھر مسلمانوں کو مل جاتا ہے۔ 1193ء۔ایرانی نژاد غوری دہلی فتح کر لیتے ہیں اور ہندوستان پر حکومت قائم کرتے ہیں۔ 1198ء۔قرطبہ میں ابن رشد کی وفات۔ 1199-1220ء۔علاء الدین محمود خوارزم شاہ ایک عظیم ایرانی بادشاہت کے قیام کا فیصلہ کرتا ہے۔1205-87ء۔ہندوستان میں ایک ترک غلام خاندان غوریوں کو شکست دیتا ہے اور گنگا کی پوری وادی پر حکومت کرتا ہے تاہم جلد ہی منگول خطرہ سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ 1220-31ء۔ پہلا زبردست منگول حملہ۔ شہروں کی وسیع پیمانہ پر تباہی و بربادی۔ 1224-1391ء۔سنہری اردو کے منگول کیسپئین کے شمال اور بحرہ اسود کے علاقوں پر حکومت کرتے اور اسلام قبول کر لیتے ہیں۔1225ء۔الموحدین سپین کو چھوڑ دیتے ہیں جہاں مسلمانوں کا اقتدار آخرکار غرناطہ کی چھوٹی سی سلطنت تک محدود ہو کر رہ جاتا ہے۔1227ء۔ منگول راہنما چنگیز خان فوت ہو جاتا ہے۔ یاد رہے ’’چنگیز‘‘ کا مطلب ہے بے مول سپاہی یا انمول جنگجو۔ 1227-1358ء۔ چغتائی منگول خان ماورا النہر پر حکومت کرتے ہیں اور اسلام قبول کر لیتے ہیں۔1228-1551ء ۔تیونس میں الموحدین خاندان کی جگہ حفصی خاندان اقتدار سنبھال لیتا ہے۔1250ء۔مملوک ایوبیوں کا تختہ الٹ دیتے ہیں اور مصر و شام پر حکومت قائم کر لیتے ہیں۔1256-1335ء۔ ایل خانی منگول عراق اور ایران پر حکومت کرتے اور اسلام قبول کر لیتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کا سب سے پسماندہ ضلع۔۔حامد میر
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : عثمان بزدار ، پرسکون تخت لاہور اور مریم نواز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.