Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عامر خاکوانی»عامر ہاشم خاکوانی کا کالم : ہٹلر کے نقش قدم پر
عامر خاکوانی

عامر ہاشم خاکوانی کا کالم : ہٹلر کے نقش قدم پر

ایڈیٹراپریل 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran angry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہٹلر کا عروج اور اپنے تمام سیاسی مخالفوں کو ناک آؤٹ کر دینا ایک کیس سٹڈی ہے۔
ہٹلر نے جرمن نیشنل ازم کا نعرہ لگایا، جرمنی کو عظیم ترین ملک بنانے کا، اس نے نعرہ لگایا کہ اس کے سیاسی مخالفین کمزور، کرپٹ اور ملک کا نام ڈبونے والے ہیں۔
ہٹلر نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنے مخالفیں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنایا۔ لیفٹ کے لوگوں کو سوشلسٹ کہہ کر ہدف بنایا، جیلوں میں بھیجا، کچل دیا۔ ٹریڈ یونینسٹوں پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملکی صنعت تباہ کر رہے ہیں۔یہودیوں کو کہا کہ یہ دنیا کی حقیر ترین مخلوق ہے۔ جپسی (خانہ بدوشوں ) کو چور، گھٹیا اور اخلاقیات سے عاری کہا۔ کچھ لوگوں کو کہا کہ یہ امریکہ اور یورپ کے آلہ کار ہیں اور ملک سے وفادار نہیں۔
ہٹلر نے اپنے کارکنوں اور حامیوں کے سامنے یہ بیانیہ پیش کیا کہ جرمنی میں باقی سب گروہ، تنظیمیں ملک دشمن، غدار، کرپٹ اور جرمن قوم کو ڈبونے والی ہیں۔ صرف نازی پارٹی اور ہٹلر ہی محب وطن، نیشنلسٹ اور دلیر لیڈر ہے۔ وہی جرمن قوم کو عظمت کی بلندیوں پر لے جا سکتا ہے۔
ہٹلر کا سب سے اہم اور خطرناک ہتھیار تب سامنے آیا جب ہٹلر کے جنگجو نظریات اور شدت پسندی کی وجہ سے غیر ملکی قوتیں اس کی مخالف ہوئیں، امریکہ، روس اور دیگر ممالک اسے ناپسند کرنے لگے۔ہٹلر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے، اس کی حکومت ختم کرنے کی سازشیں ہوئیں۔ ہٹلر نے ان تمام سازشوں کا ذمہ دار غیر ملکی قوتوں کو قرار دیا اور کہا کہ یہ مجھے اس لئے ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ جرمنی میں ان کے کٹھ پتلی حکومت بن جائے۔ یوں ہٹلر نے اپنے ملک میں موجود تمام سیاسی مخالفین کو بھی انڈر پریشر کر دیا کہ وہ اگر ہٹلر کو ہٹانے کی سیاسی جدوجہد بھی کریں تو یہ دوسرے لفظوں میں جرمنی کے خلاف سازش، غداری سمجھی جائے۔
ہٹلر کی ان تمام چالوں کا نتیجہ کیا نکلا؟ یہ کہ نازی پارٹی ملک میں چھا گئی، تمام سیاسی مخالفین دم توڑ گئے، ایک ایک کر کے مخالف حلقے حکومتی قوت کے آگے کچلے جاتے گئے۔
مارٹن نی موئلر نے اپنی مشہور نظم
Then They came for me
اسی حوالے سے لکھی۔
اس نظم میں شاعر کہتا ہے کہ
پہلے وہ (حکومتی اہلکار) سوشلسٹوں کو کچلنے آئے مگر میں خاموش رہا کیونکہ میں سوشلسٹ نہیں تھا،
پھر وہ ٹریڈ یونینسٹ کو پکڑے آئے میں خاموش رہا کیوں کہ میں ٹریڈ یونین میں نہیں تھا،
پھر وہ یہودیوں کو پکڑنے آئے میں خاموش رہا کیونکہ میں یہودی نہیں تھا
پھر وہ مجھے پکڑے آئے، (میں نے بچاؤ کے لئے ادھر ادھر دیکھا) مگر تب کوئی بچا ہی نہیں تھا جو میری مدد کے لئے آتا۔
پیارے پڑھنے والو بڑے دکھی دل کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ یہ تمام منظرنامہ آج پھر ہمارے سامنے ہے، وہی سب کچھ دہرایا جا رہا ہے۔ میں نے کئی برسوں تک عمران خان کی حمایت کی، اس کے مخالفوں کے خلاف لکھا، اسے فکری مدد پہنچائی، اس لئے کہ میں اسے دوسروں سے بہتر سمجھتا تھا۔ آج بھی دل میں اس کے لئے نرم گوشہ ہے۔
سچ مگر یہ ہے کہ عمران خان بھی ہٹلر کا روپ دھار رہا ہے، اس کے اندر عجیب سا تکبر، شدت اور جنون در آیا ہے۔ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو ہر حربے سے زیر کرنا بلکہ کچل کر تباہ و برباد کر دینا چاہتا ہے۔
سیاسی جنگ لڑنا عمران خان کا حق ہے۔ اس کے مخالف اس سے بہتر نہیں، کئی اس سے بدتر ہیں مگر عمران خان بھی فرشتہ نہیں، اس سے بھی غلطیاں بلکہ بلنڈر ہو رہے ہیں۔ سیاست میں آدمی کبھی جنگ ہارتا کبھی جیت جاتا ہے۔
عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دانستہ اس سیاسی جنگ کو، اقتدار کی کشمکش کو معرکہ حق و باطل قرار دے رہا ہے۔ وہ اپنے تمام سیاسی مخالفین کو غدار، ملک دشمن، غیر محب وطن قرار دے رہا ہے۔ وہ اپنی سیاسی لڑائی کو ملک و قوم کی جنگ کہہ رہا ہے۔
یہ غلط ہے۔ یہ وہی کام ہے جو ہٹلر نے کیا تھا۔ اس کا انجام پوری جرمن قوم نے بھگتا۔ عمران خان کا یہ غیر جمہوری، ہٹلرانہ رویہ بھی ایسا ہے جس کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہونا چاہیے۔ کھل کر بتانا چاہیے کہ آپ غلط کر رہے ہیں۔ آپ بھی ایک سیاستدان ہی ہیں، اقتدار کے خواہاں، آپ اپنی سیاسی لڑائی اپنے میرٹس، ڈی میرٹس پر لڑیں۔ آپ اس میں غداری کارڈ استعمال نہ کریں۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، تمام سیاستدان آپ کی طرح ہی محب وطن ہیں۔
آپ کے مخالفوں میں خامیاں ہو سکتی ہیں، وہ کرپٹ ہوسکتے ہیں، وہ نالائق ہوسکتے ہیں، جس طرح آپ کے ساتھیوں میں بہت سے کرپٹ ہیں، جس طرح آپ بطور حکمران پرلے درجے کے نالائق اور نا اہل ثابت ہوئے، کم وبیش اسی طرح کے وہ بھی ہیں۔
جب آپ غداری کارڈ کھیلیں گے، معرکہ حق و باطل قرار دیں گے پھر نقصان یہ ہو گا کہ قومی اسمبلی میں جو انتہائی غلط، فضول اور ناجائز اقدام ڈپٹی سپیکر نے کیا، آپ کے حامی اسے بھی جائز قرار دیں گے۔ وہ موازنہ کریں گے کہ ایک طرف ملک کا سودا ہو رہا ہے، دھرتی ماں بک رہی ہے جبکہ دوسری طرف آئین شکنی ہوئی ہے تو یہ جائز ہے۔ ایسے حالات میں سب کچھ جائز ہے۔ یہی وہ خوفناک سوچ ہے جو عمران خان پیدا کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے خلاف کھڑا ہونے، آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
میرے لئے دو بڑی مشکلات تھیں۔ پہلی یہ کہ عمران خان پر تنقید سے زرداری صاحب، شریف خاندان، مولانا کو فائدہ ہو گا۔ میں ان تینوں سے اختلاف رکھتا ہوں۔ ان پر تنقید کرتا رہتا ہوں۔ لیکن میں نے سوچا کہ جس طرح عمران خان ہٹلر کا روپ دھار رہا ہے، جس طرح وہ ڈرٹی پالیٹکس کھیل کر بھی حق کا چیمپین بنا ہوا ہے، اس طرح تو سب کچھ تباہ و برباد ہو جائے گا۔ ایک وقت آئے گا جب کوئی نہیں بچے گا، تب میرے جیسے لوگ بھی لپیٹ میں آئیں گے جو اعتدال کے طرفدار ہیں۔
جب عمران خان کے جنونی اور متشدد گروہ ہر طرف راج کریں گے پھر سماج سے ہر قسم کا توازن اور اعتدال رخصت ہو جائے گا۔ تب پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں، تب بولنے اور کھڑا ہونا بے کار ہے۔ جو کرنا ہے وہ آج ہی کیا جائے، اس فیصلہ کن لڑائی میں۔
دوسرا خطرہ مجھے یہ تھا کہ تحریک انصاف کے جذباتی، شدت پسند جتھے حملہ آور ہوں گے اور بدمزگی کا باعث بنیں گے۔ کئی ایسے انصافی احباب جن سے برسوں پرانا تعلق ہے، ان سے بھی ممکن ہے کشیدگی پیدا ہو جائے۔ میں دیکھ چکا ہوں کہ معمولی سی تنقید پر ایسے لوگوں نے جن میں پڑھی لکھی خواتین بھی شامل ہیں، میرے خلاف نامناسب پوسٹیں لگائیں۔
سوچتا رہا، سوچتا رہا۔ پھر یہ خیال آیا کہ اگر انصافی بریگیڈ کے خوف سے میں دیانت داری سے نہ لکھ پاؤں تو میرے اوپر لعنت ہے۔ یہ بھی سوچا کہ آج جب سچ اور حق کے لئے کھڑا ہونے کا وقت ہے تو انجام اور نتائج سے بے پروا ہو کر جسے درست سمجھا جائے، وہی بات کی جائے۔ اس لئے جو سوچا وہ سب لکھ ڈالا۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ہٹلر وزیر اعظم عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا تجزیہ : کیا عمران خان پاکستان کے ٹرمپ بن چکے ہیں؟
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : عمران خاں کی امیر المومنین کے لئے ہموار ہوتی فضا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل

مئی 9, 2023

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب

مئی 5, 2023

جاوید چوہدری کا کالم : ساڑھے دس بجے کیا ہوا تھا ؟

اپریل 12, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.