Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ایشین چیمپیئن شپ ٹرافی: پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر
کھیل

ایشین چیمپیئن شپ ٹرافی: پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

ایڈیٹردسمبر 21, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hockey
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈھاکہ : ڈھاکہ میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپیئن شپ ٹرافی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے انڈیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پہلا سیمی فائنل جنوبی کوریا نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے جیتا جن سے چار گول جینگ جونگ ہیون نے سکور کیے اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ ماضی میں کھیلے گئے پانچوں مقابلوں میں پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچی اور اس نے ان میں سے تین فائنل جیتے بھی تھے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ 2018 میں جیتا تھا۔
مولانا بھاشانی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں تیز کھیل دیکھنے کو ملا تاہم جہاں پاکستان کے دفاعی کھلاڑی قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے وہیں پینلٹی کارنر کے شعبے میں بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور آٹھ میں سے صرف دو پینلٹی کارنرز پر ہی گول کیا جا سکا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان عمر بھٹہ نے تیسرے ہی منٹ میں گول کر کے پاکستان کو برتری دلوائی مگر پاکستان کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کو 11ویں اور 12ویں منٹ میں دو پنلٹی سٹروک ملے جن پر جینگ نے گول کر کے پہلے اس برتری کا خاتمہ کیا اور پھر جنوبی کوریا کو برتری دلوا دی۔جنوبی کوریا کی اس برتری کا خاتمہ دوسرے کوارٹر میں جنید منظور نے کیا لیکن تین ہی منٹ بعد جینگ نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے جنوبی کوریا کو ایک بار پھر برتری دلوا دی۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں افراز کے گول کی مدد سے ایک مرتبہ پھر میچ برابر کیا لیکن جنوبی کوریا کی جانب سے یینگ جوہین نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے جنوبی کوریا کو ایک بار پھر برتری دلوا دی۔
تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی پاکستان کو پینلٹی کارنر پر میچ برابر کرنے کا موقع ملا مگر اس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا لیکن اس کوارٹر کے ختم ہونے میں ڈیڑھ منٹ سے کم وقت بچا تھا جب نے جنوبی کوریا کی جانب سے جیونگ نے پانچواں گول کر کے اپنی ٹیم برتری دوگنی کر دی۔
چوتھے کوارٹر میں مبشر علی نے پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر پر چوتھا گول کر کے جنوبی کوریا کی برتری کم کی اور جب میچ ختم ہونے میں دس منٹ باقی تھے تو مبشر نے ایک اور پینلٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
میچ ختم ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے تو جنوبی کوریا کو دو پینلٹی کارنر ملے جس میں سے دوسرے پر جینگ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلوا دی جو اختتام تک قائم رہی۔پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں جب مدِمقابل آئی تھیں تو یہ میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔
دفاعی چیمپیئن انڈیا کو غیرمتوقع شکست
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ابتدائی مرحلے میں پہلے نمبر پر آنے والی انڈیا اور چوتھے نمبر پر رہنے والی جاپانی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں جاپان نے دفاعی چیمپیئن انڈین ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔
انڈیا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل سے قبل تک ناقابلِ شکست تھی اور اس نے چار میچوں میں سے تین جیتے اور اس کا ایک میچ برابر رہا تھا۔ابتدائی مرحلے کے میچ میں انڈیا نے جاپان کو چھ گول سے شکست دی تھی تاہم سیمی فائنل میں جاپانی ٹیم نے آغاز سے ہی میچ کا کنٹرول سنبھال لیا اور ابتدائی دو منٹ میں دو گول کر کے برتری حاصل کر لی۔
انڈیا کی جانب سے دلپریت سنگھ نے 17ویں منٹ میں گول کر کے اس برتری کو کم کیا تاہم جاپانی ٹیم نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں مزید تین گول کر کے اپنی برتری چار گول تک پہنچا دی۔
آخری کوارٹر میں انڈین ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور مزید دو گول کیے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور میچ کا خاتمہ جاپانی ٹیم کے حق میں ہوا۔
اس شکست کے بعد اب انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں بدھ کو تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گی جس کے بعد بدھ کو ہی ٹورنامنٹ کا فائنل جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین کھیلا جائے گا۔ملائیشیا کی جانب سے عدم شرکت کے فیصلے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں کل پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، انڈیا، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ہاکی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:’’زمیں جنبد، نہ جنبد گل محمد‘‘ والا روّیہ
Next Article وجاہت مسعود کا کالم:دیار مغرب دکان ہی ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوالالمپور:نیوزی لینڈ نے نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکت دے دی

جون 21, 2025

پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جون 20, 2025

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی؛ چین پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ستمبر 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.