لاہور: نامور ادیب ، دانش ور ، فیض احمد فیض کے داماد اور منیزہ ہاشمی کے شوہر ، پروفیسر ڈاکٹر علی ہاشمی کے والد حمیر ہاشمی 18 مارچ منگل کے روز لاہور میں انتقال کر گئے ۔ انہیں لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم حمیر ہاشمی کی نماز جنازہ جی بلاک مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں اصغر ندیم سید ، ڈاکٹر جاوید اکرم ،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ،خالد عباس ڈار ،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، ڈکٹر ثمرمبارک ،خورشید محمود قصوری،ذوالفقار زلفی شریک ہوئے ،
دیگرشرکا ء میں شفقت محمود ،سینئرصحافی قیصر کھوکھر،ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا ،آغا قاسم ، شعیب احمد،نیئرعلی دادا ، عدنان، جہانگیر، شفقت رانا، پرویز قریشی بھی شامل تھے ۔
فیس بک کمینٹ