ملتان ( رپورٹ مظہر جاوید سیال /رضی الدین رضی ) استاد الاساتذہ نام ور ماہر تعلیم اردو کے محقق ، نقاد ، دانش ور اور ملتان کے سپوت ڈاکٹر اے بی اشرف کو خدا حافظ کہنے کے ملک بھر سے ان کے شاگرد ، دوست اور پرستار ملتان پہنچ گئے ۔ان کا جنازہ ملتان کے بڑے جنازوں میںسے ایک تھا ۔ اشرف صاحب کی میت صبح چار بجے لاہور پہنچی جہاں ان کےصاحب زادوں کے علاوہ نام ور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید بھی اپنے استاد کےجسد خاکیکو وصول کرنے کے یے موجود تھے ۔ ز کریا یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق سربراہ ، انقرہ یونیورسٹی اردو چئیر کے سابق صدر نشین۔ کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر اے بی اشرف کی نماز جنازہ جلال مسجد گلگشت سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی چوہدری خالد سہیل نے نماز جنازہ پڑھائی جبکہ پروفیسر اسلم ملک اور حافظ اقبال خاکوانی نے الگ الگ دعائیں کرائیں ۔
نماز جنازہ میں سوگوار بیٹوں نعیم اشرف خان۔فہیم اشرف خان اور داماد شوکت نواز بلوچ کے علاؤہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ اہم شرکاء میں جسٹس ر صفدر سلیم۔ڈاکٹر طارق انصاری ۔ ڈاکٹر اسد ادیب۔پروفیسر انور جمال۔ڈاکٹر انوار احمد۔۔شیخ افضل۔ڈاکٹر محمد امین۔ڈاکٹر صلاح الدین حیدر ۔ڈاکٹر مقبول گیلانی ، علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری۔اظہر بلوچ۔راجن بخش گیلانی ۔ہاشم طارق رشید۔عبدالمحسن شاہین۔ خالد حنیف لودھی۔محمد کلیم اکبر صدیقی۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی۔خورشید ملک۔رضی الدین رضی۔شاکر حسین شاکر۔ ڈاکٹر مقبول گیلانی۔ڈاکٹر خالد اقبال پروفیسر علی سخنور۔ ڈاکٹر مختار ظفر ، تحسین غنی ، خالد اشرف خان ایڈووکیٹ ۔اظہر سلیم مجوکہ۔پروفیسر نسیم شاہد۔قمر رضا شہزاد۔ ڈاکٹر بلال احسن قریشی۔۔ڈاکٹر شفقت بلوچ۔ڈاکٹر نجم جمشید۔ڈاکٹر ہارون خورشید ، ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود۔ڈاکٹر ابرارعبدالسلام ۔ڈاکٹر خاور نوازش۔ڈاکٹر سجاد نعیم۔ڈاکٹر محمد آصف ۔ ممتاز اطہر ، پروفیسر محمد آصف ۔فرخ سہیل گوئندی ، سجاد جہانیہ۔رانا محبوب اختر۔شہباز احمد۔ڈاکٹر نجیب جمال۔ڈاکٹر الطاف قریشی۔ملک شکیل لابر ۔حبیب اللّٰہ شاکر ایڈووکیٹ ۔محمود اشرف خان ایڈووکیٹ ۔انعام الہی فاروقی۔ڈاکٹر شوذب کاظمی ۔محمد شریف ظفر۔خواجہ سلیم رضا آصف۔جاوید اختر بھٹی۔شوکت علوی۔پیرزادہ محی الدین۔رانا سجاد نعیم۔شیخ نصر اللہ۔نصراللہ خان ناصر۔ سلیم قیصر ۔چوہدری فاروق علی۔ نوازش علی ندیم ۔جلال حیدر زیدی۔ عبدالجبار۔ زین اسحاق بلوچ۔۔عبدالباسط بھٹی۔مختار علی ۔میر احمد کامران مگسی۔ڈاکٹر عامر سہیل۔ڈاکٹر مزمل حسین۔۔ڈاکٹر شعیب عتیق ۔پروفیسر رانا مسعود۔پروفیسر عنائت علی قریشی۔عاصم گولٹروی۔اسد ممتاز۔شوکت اشفاق۔سجاد ترین۔سجاد بخاری۔جمشید رضوانی۔اسلم جاوید۔عمران چوہدری ۔محمد ندیم قیصر ۔مختار احمد ، الیاس کبیر ، علی نقوی ، مظہر جاوید سیال ۔جاوید چانڈیو۔خواجہ محمد اصغر ۔احمد حسینی۔سمیت مرحوم کے شاگردوں ۔اہل قلم اور سیاسی سماجی شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی سوگواروں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں مرحوم کو ناکہ چوک گلگشت کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
فیس بک کمینٹ