ملتان:محرم الحرام کے موقع پر46ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس 16جولائی منگل کے روز رضاہال ملتان میں منعقد ہوگی ۔کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اورذاکرینِ عظام خطاب کریں گے ۔کانفرنس کے منتظم اعلیٰ سبطین رضالودھی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی صدارت ممتاز دانشور اورعالمی حسینیہ کانفرنس کے بانی ڈاکٹر غضنفرمہدی کریں گے ۔ آیت اللہ سید نسیم عباس نقوی کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے ۔اس موقع پر نامور عالم دین سید مظہرسعید کاظمی ،مفتی غلام مصطفی رضوی ،علامہ عبدالحق مجاہد ،علامہ عنایت اللہ رحمانی کے علاوہ صدیق خان قادری ،انوار حسین نجفی ،ملک شفقت بھٹہ ،سید علی رضاگردیزی اورعلامہ کاشف حسین بھی شہدائے کربلا کی عظیم قربانی پرروشنی ڈالیں گے ۔کانفرنس کے منتظمین میں زین بلوچ ،شاکر حسین شاکر ،سید احمد کاظمی ،نعیم اقبال نعیم ،پروفیسر طارق حسین شاہ قادری بھی شامل ہیں ۔
فیس بک کمینٹ