Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر کی ترقی، چوتھے نمبر پر آ گئے
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر کی ترقی، چوتھے نمبر پر آ گئے

ایڈیٹرجون 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Babar Azam Fastest 1000 Runs
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جو روٹ عالمی نمبر ایک بلے باز بننے سے محض ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔
بدھ کو جاری نئی رینکنگ کے مطابق سب سے زیادہ ترقی لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو جو روٹ نے کی جو دو درجے چھلانگ لگا کر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح گر سنچری بنانے والے سابق انگلش کپتان اب عالمی نمبر ایک مارنس لبوشین سے محض چند قدم کی دوری پر ہیں اور ایک بڑی اننگز کی بدولت سرفہرست بلے باز بن سکتے ہیں۔
بیٹنگ اور باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلین کھلاڑیوں کا غلبہ ہے جہاں مارنس لبوشین عالمی نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں اسٹیون اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجہ تنزلی کے نتیجے میں پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔باؤلرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ باؤلنگ کا انعام نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو دو درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔کیوی باؤلر کی ترقی کے نتیجے میں جسپریت بمراہ اور شاہین آفریدی دونوں کی ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی اور دونوں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اسی طرح انگلینڈ کے تجربہ کار باؤلر جیمز اینڈرسن بھی دو درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں اور اسی سبب ٹم ساؤدھی اور نیل ویگنر ایک، ایک درجہ کمی کے بعد آٹھویں اور نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتھک نے پاکستانی بابر اعظم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹ میں جلد عالمی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اعلیٰ معیاری کھلاڑی ہیں، وہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور انہیں ابھی کچھ ٹیسٹ میچز بھی کھیلنے ہیں لہٰذا یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا کہ آیا وہ تینوں فارمیٹس میں عالمی نمبر ایک بلے باز بننے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال تینوں فارمیٹس میں ان کا کھیل شاندار رہا تھا اور مختلف پوزیشنز پر بیٹنگ کرتے ہوئے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔دنیش کارتھک نے کہا کہ بابر اعظم اپنے بیلنس کی وجہ سے کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کامیابی سمیٹ رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں انہوں نے اب اپنے کھیلنے کے انداز کو بھی تبدیل کیا ہے جس وجہ سے انہیں کامیابیاں سمیٹنے میں مدد مل رہی ہے۔
بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ بابر اعظم بہت اسپیشل کھلاڑی ہیں اور اب اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کا موازنہ دنیا کے چار بہترین ٹیسٹ بلے بازوں ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ اور کین ولیمسن سے کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بابر اعظم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدو مرتبہ مسلسل تین سنچریاں : بابر اعظم نے کئی اعزازات اپنے نام کر لیے
Next Article پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے پانچ وکٹوں سے جیت لیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے

مارچ 21, 2025

بابراعظم کا ایک اور سنگ میل، ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرلیے

فروری 15, 2025

سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم : ’بابر اعظم لیجنڈ بنتے بنتے رہ گئے‘

جنوری 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.