Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»شین وارن نے پاکستانی قوم کو کیسے بے نقاب کیا ؟ ۔۔ عمران عثمانی
تجزیے

شین وارن نے پاکستانی قوم کو کیسے بے نقاب کیا ؟ ۔۔ عمران عثمانی

ایڈیٹرمارچ 20, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shane warn australia
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلامی جمہوریہ پاکستان،جہاں رمضان کا مقدس ماہ ہو یا عیدین ہوں ،کوئی بھی مذہبی تہوار ہو اور یا پھر کوئی مجبوری، مسلمان قوم ذخیرہ اندوزی ،بلیک میلنگ اور سینہ زوری میں ہر سال نئے ریکارڈ قائم کرتی ہے اور تو اور، کورونا جیسی لاعلاج مہلک بیماری کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہوتو بھی ڈھٹائی پہلے سے چار گنا زیادہ دکھائی دیتی ہے. ماسک ہوں، سینیٹا ئزرز ہوں یا پھر اس سے متعلق ضروری اشیا، بلیک فروخت، منہ مانگی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کے ریکارڈز پھر قائم ہورہے ہیں.
دوسری جانب ملاحظہ ہو، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اسپنر شین وارن نے اپنے ملک میں جاری کورونا وائرس کی مشکلات دیکھتے ہوئے ایسی مثال قائم کی ہے کہ جس کی نظیر موجودہ باب میں تلاش کرنا مشکل ہے. انہوں نے اعلان کیا ہے کہ انکی کمپنی“ جن “
ویسٹرن آسٹریلیا کے 2 ہسپتالوں میں سینیٹائرز کی سپلائی کرے گی.اس میں 2 باتیں اور بھی اہم ہیں .
پہلی یہ کہ مطلوبہ تعداد ہر حال میں پوری کی جائے گی.
دوسری یہ کہ قیمت لاگت کی لی جائے گی.کوئی منافع نہیں اور کوئی کاروبار نہیں اور یہ پریکٹس اس وقت تک جاری رہے گی کہ جب تک اس کی طلب ہوگی.
شین وارن پلے بوائے کے طور پر خاصی متنازعہ پہچان رکھتے ہیں. ان کے کردار و عمل پر اکثر تنقید ہوتی ہے لیکن آسٹریلیا کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ کا ریکارڈ رکھنے والے شین وارن نے انسانیت کیلئے اپنے کردار سے بڑھ کر عظیم مثال قائم کردی ہے .
شین وارن کہتے ہیں کہ میرے ملک پر مشکل وقت آیا ہے. میرے لوگوں کو شاید میری ضرورت ہے. میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں تو دوسروں کیلئے اس سے بھی بہتر کچھ کرنے کا جذبہ فراہم کرنا چاہتا ہوں.
پاکستان کی جب ہم بات کرتے ہیں تو یہاں شین وارن سے بڑے کرکٹرز بھی ہیں اور دوسرے شعبوں کی اہم شخصیات بھی لیکن اس انداز کی تاحال مثال ملنا مشکل ہے.
رہا یہ سوال کہ کیا ہماری ساری قوم ہی ایسی ہے؟
اگر ساری قوم ایسی نہیں تو پھر ماسک جیسی معمولی قیمت کی چیز 4 گنا قیمت پر کیوں فروخت ہورہی؟ سینیٹائزرز 90 سے 160 پھر 230 ، پھر ساڑھے 300 اور پھر 500 روپے سے بھی اوپر 4 دن میں کیسے فروخت ہورہے؟ یہ قوم ساری ایسی نہیں تو درد رکھنے والے بے بس کیسے ہیں؟اچھے لوگو ں کی جھلک کیوں مفقود ہے؟ صبح ،دوپہر، شام ٹی وی پر بھاشن دینے والے رہنما اور حکومتی ادارے کہاں ہیں؟ ریاست کی رٹ کدھر ہے؟
اگر ایسی بلیک میلنگ کرنے والی قوم کو میں ساری قوم نا لکھوں تو کیوں نا لکھوں؟
یہ حکومت میں بھی ہیں، یہ کاروبار میں بھی ہیں، یہ ریاستی مشینری کا جزو بھی ہیں تو یہ بے بس کیسے ہوسکتے؟
یہ بھی سب میں شامل ہیں. جن کےلئے کورونا جیسی خوفناک بیماری بھی ایک کمائی، بے رخی،غیر ذمہ داری اور ڈرامے بازی کرنے کا ایک "موقع "ہے.
شاباش ،شین وارن! آپ کے ایک عمل سے پاکستان میں بر سر اقتدار گروہ اور لوٹ مار میں مصروف قوم پھر بے نقاب ہوگئی.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: غریب کورونا، امیر کورونا
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : ہاتھ دھو کے پیچھے پڑ جاؤ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم

جولائی 21, 2026

مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.