Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ورلڈ چیمپئن کی یادیں تازہ، قوم سے کیا کہہ گئے رمیز راجہ ۔۔ عمران عثمانی
تجزیے

ورلڈ چیمپئن کی یادیں تازہ، قوم سے کیا کہہ گئے رمیز راجہ ۔۔ عمران عثمانی

ایڈیٹرمارچ 25, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ورلڈ چیمپئن کی یادیں تازہ، قوم سے کیا کہہ گئے رمیز راجہ ۔۔ عمران عثمانی

پاکستان دنیائے کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا.
پاکستان کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن،کراچی سے خیبر تک جشن.
پاکستان کرکٹ کا نیا حکمران بن گیا.
The cup came to Pakistan.we rules the world
26 مارچ 1992 کی صبح ملکی و بین الاقوامی میڈیا نے اس خوبصورت ٹائٹل گیت کا جواب یہ دیا
Pakistan rules the world.
کہ جس گیت کا بنیادی جملہ یہ تھا.
Who rule s the world
we rule news paper
پاکستان نے کرکٹ کا 5 واں تاریخ کا پہلا اور اب تک اتفاق سے اکلوتا ورلڈ کپ جیتا.
25مارچ 2020 کو پوری دنیا میں کورونا rule کر رہا ہے. ہر طرف سناٹا اور خاموشی ہے .کورونا کی حقیقت و دہشت سے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے.28 برس بعد آج کے دن ہر طرف rule کرتے کورونا سے بچاؤ ، اس کے علاج و توڑ کی کوششیں ہیں. اتنے سنگین حالات میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ،بین الاقوامی میڈیا کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے یہ دن یاد رکھا اور نئی جنریشن کو بتایا کہ 28 برس قبل کون کرکٹ کا حکمران بنا تھا.
اتفاق سے تمام اسپورٹس ایونٹ بند ہیں تو موجودہ حالات میں انٹرنیشنل میڈیا کیلئےاس دن کی مناسبت سے اس سے بہتر سنہری یادیں ہو نہیں سکتی تھیں.
اور تو اور کرکٹ کی معروف ترین ویب نے تو پہلے فائنل میچ ہونے کا نقشہ ایسے ہی کھینچا کہ جیسے صبح واقعی اصل فائنل ہونا ہے اور اس کے بعد اننگ بریک پر بھی معمول کی طرح ،آج کی رپورٹنگ کی طرح تفصیل پیش کی. یہیں بس نہیں کیا بلکہ ساتھ ساتھ اسکور کارڈ بھی پورے میچ کا چلایا.
ورلڈ کپ 1992 اس لئے بھی خاص ہے کہ پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کلر کٹس،سفید با ل کے ساتھ فلڈ لائٹس میں کھیلا جارہا تھا اور اس لئے بھی کہ اس کا فارمیٹ پہلی مرتبہ گروپ اسٹیج سے تبدیل ہوکر رابن لیگ پر تھا .آج یہ ایونٹ اس لئے بھی تاریخ کا سنہری حصہ لگتا ہے کہ عمران خان،این بوتھم،کپیل دیو،میلکم مارشل جیسے صدی کے نامی گرامی آل رائونڈرز اور ایلن بارڈر جیسے بیٹسمین کا یہ آخری ورلڈ کپ تھا. اتنے بڑے آل رائونڈرز اس سے قبل بیک وقت میگا ایونٹ سے رخصت ہوئے اور نہ اس کے بعد اور اس کی ایک وجہ اور بھی ہے. انٹر نیشنل کرکٹ کونسل عمران خان کو صدی کا بہترین کپتان مانتی ہے اور ساتھ میں بہترین آل رائونڈرز بھی مگر یہ بحث اپنی جگہ رہتی ہے کہ مقابل این بوتھم اور کپیل دیو کو کہاں فٹ کریں .اعدادوشمار کا جائزہ لیں تو عمران خان کو کئی حوالوں سے سبقت حاصل رہی اتفاق سے وہ اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم بھی ہیں. سوال ہوگا کہ وہ گزشتہ برس بھی تھے تو اس کا جواب یہ کہ گزشتہ سال اسپورٹس اور کرکٹ کو رپورٹ کرنے کو وہ کچھ بھی تھا جو آج نہیں ہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی 25 مارچ 2020 کو ورلڈ چیمپئن کی 28 ویں سالگرہ پر خصوصی ویڈیو جاری کی،آئی سی سی نے فائنل کے خاص لمحات کی ویڈیو شیئر کی.وقت کے کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے آفیشل پیج پر فتح کی یادیں تازہ کیں اور لکھا کہ پاکستان اس دن کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بنا تھا.
ورلڈ کپ 1992 فائنل کے ہیرو اور ایونٹ کے 18 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر وسیم اکرم نے بھی نہیں بھولے. تاریخی میڈلز شیئر کئے اور کہا کہ آج ان کھلاڑیوں میں سے کوئی کمنٹیٹر ہے تو کوئی بڑا رہنما.
ورلڈ کپ کے اختتامی لمحات میں اچانک ظاہر ہونے والے انضمام الحق کا تذکرہ بھی ضروری ہے. انہوں نے رائونڈ کے تمام 8 میچ کھیلے اور ناکام رہے لیکن سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ان کی 37 بالوں پر 60 رنز کی اننگ نے پاکستان کی فتح کو ممکن بنایا تھا .انہوں نے درجنوں مرتبہ یادیں تازہ کیں اور کئی دلچسپ واقعات سنائے لیکن
گزشتہ سال میری کتاب ورلڈ کپ کہانی کے چھٹے ایڈیشن کے دیباچہ کی تحریر کے موقع پر ایک نئی بات بتائی تھی.
"عمران خان اگر کپتان نہ ہوتے تو میں آج والا انضمام نہ ہوتا کیونکہ انہوں نے میری مسلسل ناکامی پر سینئرز کی مخالفت کے باوجود مجھے کھلایا اور سیمی فائنل تو زبردستی بیماری کی حالت میں کھیلنے پر مجبور کردیا. ایسا لگتا ہے کہ جیسے عمران خان میری اننگ کو چشم تصور میں دیکھ چکے تھے. کمال کے لیڈر،بلا کے بااعتماد کپتان تھے. میرے کیریئر کی بنیاد انہوں نے رکھی. انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ مجھ سمیت سب ہاتھ چھوڑ چکے تھے لیکن عمران خان آخر تک جیتنے کا یقین دلاتے تھے”.
اس وقت کے اوپنر، بعد کے کپتان اور آج کے کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حصہ بھی خوب رہا. ایونٹ میں 2 سنچریاں کرنے والے رمیزراجہ نے 25 مارچ 2020 کو ایک مرتبہ پھر یادیں تازہ کیں.
رمیز راجہ نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر کہا کہ
"28سال پہلے ہم آج ہی کے دن ورلڈ کپ جیتے تھے،قوم نے دعائیں کیں،ہم نے محنت کی،اپ اینڈ ڈائون بھی آئے، ہم نے ہمت نہیں ہاری، ہم نے 30مارخان ٹیموں کو ہرایا، ہم جیتے اپنے لئے، آپ کیلئے،ملک کیلئے،ایسا لگا کہ ہمارا کیریئر ہی تب شروع ہوا، پاکستان کو دنیا کے نقشے پر پھر سے ابھارا،آج بھی ایک جنگ ہے کورونا کیخلاف، اس وقت بھی ہمارے کپتان عمران خان تھے اور آج بھی وہی کپتان ہیں. آپ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، جو اسپرٹ آپ نے تب دکھائی تھی ،وہی آج دکھائیں. میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ عمران خان کو بیک کریں، ہم مل کر اسی اسپرٹ سے یہ جنگ بھی جیت جائیں گے.”
رمیز راجہ کا کردار بھی اس فتح میں کمال تھا،بظاہر لو کیٹیگری کے پلیئر تھے مگر پاکستان کی فتح میں تاریخ ان کو اتفاقات سے بھی یاد رکھے گی.مثال کے طور پر پاکستان نے اپنی مہم 23 فروری 1992 کو اسی میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں شروع کی جہاں پھر قریب ایک ماہ بعد اس نے فائنل کھیلا. ویسٹ انڈیز کیخلاف رمیزراجہ نے پاکستان کی جانب سے ابتدائی اسکو ر کیا .پھر سنچری بنائی مگر پاکستان ہار گیا. عمران خان کندھے کی تکلیف کی وجہ سے نہ کھیلے اور جاوید میاں داد نے کپتانی کی.میلبورن میں پاکستان کیلئے رنز کا آغاز کرنے والے رمیز راجہ کے ہاتھوں اسی میدان میں پاکستان کی فتح رقم ہوئی جب فائنل میں انگلینڈ کے النگورتھ نے عمران خان کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا تو وہ رمیز کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگیا. ورلڈ کپ 92 میں 437 رنز بنانے والے جاوید میاں داد نیوزی لینڈ کے آنجہانی مارٹن کرو کے 456 کے بعد دوسرے ٹاپ اسکور ر تھے ان کا حصہ سیمی فائنل و فائنل سمیت اہم میچوں میں رہا. 18 وکٹیں لیکر ٹاپ کرنے والے وسیم اکرم اس وقت تمام بائولرز سے آگے رہے.
پاکستان رائونڈ کے آغاز میں ویسٹ انڈیز، بھارت اور جنوبی افریقا سے ہارگیا تھا. زمبابوے سے فتح اور انگلینڈ سے بارش کی وجہ سے ملنے والے ایک پوائنٹ کی مدد سے 5 میچز کے بعد 3 پوائنٹس لئے ٹیبل پر زمبابوے سے اوپر 8ویں نمبر پر تھا. پھر اس نے سری لنکا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دی.آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت کے بعد اس کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن ہو پائی تھی. سیمی فائنل میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیبل ٹیم نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں اور فائنل میں دوسری ٹاپ ٹیم انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سال 1992 عمران خان کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا سے بند ہونے والے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ۔۔ محمد مرتضیٰ نور
Next Article ’باجماعت نماز اور نماز جمعہ منسوخ ہو سکتی ہے‘ صدر عارف علوی نے جامعہ الازہر سے فتوٰی لے لیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.