Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:سیاسی بحران کیا فرشتے حل کریں گے؟
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:سیاسی بحران کیا فرشتے حل کریں گے؟

ایڈیٹرمارچ 12, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہیں یہ نہ ہو کہ لڑتے لڑتے، ہوجائے گم ایک کی چونچ اور ایک کی دُم۔ یہ معلوم نہیں چونچ تحریک انصاف کی گم ہوگی یا پھر دُم پی ڈی ایم کی؟ اور یہ سیاسی تماشہ وطن عزیز کی حیراں و پریشاں نگاہوں نے کئی بار دیکھا اورپھر طویل عرصے تک سیاسی سناٹا اور آمریتوں کی طویل رات۔ 1956 کے آئین کے تحت منعقد ہونے والے انتخابات کیا اس لئے ملتوی نہیں ہوئے تھے کہ مشرقی و مغربی پاکستان میں عوامی لیگ اور نیشنل عوامی پارٹی جیسی قوم پرست جمہوری جماعتیں نوآبادیاتی دور کی آمرانہ باقیات کو بہالے جاتیں۔ کیا 1977میں متحارب سیاسی قوتوں، پیپلز پارٹی اور قومی اتحاد کی جماعتوں میں بات چیت کی کوششوں اور سیاسی سمجھوتے کے باوجود بحران کے سیاسی حل میں دیر کرواکر جمہوریت کی صفیں لمبے عرصے کے لئے لپیٹ نہیں دی گئی تھیں۔ پھر پہلے احتساب پھر انتخاب کا نعرہ لگا کر پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پہ چڑھا کر طویل آمریت کو مسلط نہیں کردیا گیا تھا۔ کیا سیاسی قوتوں میں محاذ آرائی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف سے اپنی چپقلش میں سیاسی بساط اُلٹ نہیں دی تھی اور منتخب وزیراعظم کو عمر قید اورملک بدر نہیں کردیا گیا تھا۔ کیا مقتدرہ اور وزیراعظم نواز شریف کی تیسری حکومت میں خارجہ پالیسی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ایکسٹینشن کے مسئلہ پر ایک منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل کر کے پابند سلاسل نہیں کردیا گیا تھا۔ کیا اپنے ہی تخلیق کردہ ہائبرڈ نظام میں لائے گئے وزیراعظم عمران خان سے نالاں ہوکر مقتدرہ نے سیاست سے ہاتھ کھینچ کر حکومتی تبدیلی کی راہ ہموار نہیں کردی تھی۔ اور کیا ہمیشہ سیاستدانوں کی باہمی کشمکش سے مقتدرہ کو کھل کھیلنے کے مواقع میسر نہیں آئے؟ موقع تو اب بھی ہے لیکن نہ جنرل کاکڑ جیسی ڈپلومیسی دہرائی جارہی ہے، نہ پاک فوج اور اس کے نئے سالار جنرل عاصم منیر فوج کی سیاسی بدنامی یا پھر یوں کہئے سیاست کے کوئلوں کی دلالی کا گناہ اپنے سر لینے پہ آمادہ ہیں۔ ماضی کے پے در پے سیاسی فیصلوں سے بار بار ہزیمت اُٹھانے کے باوجود عدالت عظمیٰ و عالیہ اپنے سیاسی فیصلوں سے خود کو متنازعہ بنانے کے باوجود کیا سیاسی بحران کا کوئی قابل عمل اور متفقہ حل نکال پائیں جب کہ سیاسی قوتیں ہیں کہ اپنے اپنے فوری اہداف کے حصول کیلئے ناقابل مصالحت ٹکرائو میں باہم مشاورت اور تصفیہ کیلئے تمام تر دروازے بند نہیں کئے جارہی ہیں۔ ملک ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے اور اپوزیشن کی تحریک انصاف آئے روز ٹکرائو کو بڑھاتی چلی جارہی ہے اور اس کے ہردلعزیز رہنما عمران خان تمام سیاسی مخالفین کی مٹی پلید کرتے ہوئے اُن سے کسی طرح کے مکالمے پہ راضی نہیں۔ جن پتوں پہ کبھی تکیہ تھا وہ کبھی کے ہوا دے گئے لیکن خان صاحب کی ملتجی نگاہیں ابھی بھی اُس در کے کھلنے کی اُمید میں پتھرا سی گئی ہیں۔
دوسری جانب جوابی احتساب کی آتش اتنی بھڑک رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شعلہ فشاں ہیں۔ وہ انتخاب سے پہلے احتساب کا نعرہ لگارہی ہیں اور اپنے حریف عمران خان کو سیاست بدر کروانے اور اپنے قائد نواز شریف سے کی گئی سیاسی زیادتی کے ازالے سے ہموار سیاسی میدان کا تقاضا کررہی ہیں۔ میاں نواز شریف سے سیاسی زیادتی کے ازالے کا مطالبہ تو جائز ہوسکتاہے، لیکن عمران خان کو اُسی طرح کی زیادتی کا نوالہ بنوا کر کیسے سیاسی میدان ہموار ہوگا، سوائے سیاسی واک اوور کے بے اصول اور ناپائیدار حصول کے۔ ایسے میں سیاسی بحران کے حل کیلئےآسمان سے فرشتوں کی مداخلت کی دعا سے کیا حاصل ہونا ہے؟
اندریں حالات چار امکانات ہیں:
اول:جیسا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے اکثریتی فیصلے کا حکم ہے پہلے انتخابات پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئےمنعقد کرلئے جائیں جس کیلئےتحریک انصاف تیار ہے، لیکن پی ڈی ایم کی جماعتیں اور اس کی شہباز حکومت تیار نہیں اور نہ ہی انتظامیہ کے ادارے اور عدلیہ کا عملہ تیار ہے۔ اوپر سے ڈیجیٹل مردم شماری زوروں سے جاری ہے جس کے نتائج اپریل میں ہی میسر آجائیں گے، جن کے تحت نئی حلقہ بندیاں آئینی طور پر درکار ہوں گی۔ اس سب کے باوجود اگر الیکشن شیڈول کے مطابق پنجاب اور اس کے ہفتہ دس روز بعد خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات منعقد ہوبھی جائیں تو ان کی شفافیت کو یقینی بنانا شاید ممکن نہیں۔ کوئی نہ کوئی فریق انہیں تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردے گا اور اکتوبر میں ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات بھی ہونے سے پہلے مشکوک ہوجائیں گے۔ اور سیاسی بحران لاینحل ہوجائے گا اور تھمنے کا نام نہ لے گا۔
دوم: کسی نہ کسی طرح 30 اپریل کو پنجاب اور بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کو انتظامی بہانے یا کسی ممکنہ حادثے یا بڑی دہشت گردی یا معاشی ایمرجنسی کے باعث ملتوی کردیا جائے۔ ظاہر ہے اس پر بہت سیاسی خلفشار برپا ہوگا اور عدالتی مداخلت ہوگی یا پھر ماورائی جھٹکا جس کے نتیجے میں نہ جانے کیا انتظامی خلا پیدا ہوجائے۔
سوم:ملکی حالات ابتری کی جانب اس قدر بڑھیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی پاک فوج مداخلت پہ مجبور ہوجائے اور ممکن ہے سیاسی سمجھوتہ کرنے پر مخالف سیاسی کیمپوں کو مجبور کرے یا پھر سے مارشل رُول کی طرف چل نکلے اور سیاستدان پھر سے ہاتھ ملتے رہ جائیں اور جانے ملک کس عظیم تنہائی کی جانب لڑھک جائے۔
چہارم:پھر سے پارلیمنٹ متحرک ہوجائے جس میں تحریک انصاف کے اراکین کی واپسی کو یقینی بناتے ہوئے کسی آئینی و سیاسی میثاق کی راہ ہموار کی جائے۔ یہ آپشن یقیناً آئینی، پارلیمانی، جمہوری اور سیاسی اعتبار سے پائیدار ہوسکتا ہے ، یہی راہ سیاستدانوں کیلئے ہر اعتبار سے بار آور بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن اس کا کیا کیا جائے کہ سیاستدان مرنے مارنے پہ تلے بیٹھے ہیں اور باہمی مکالمے اور سیاسی سمجھوتے پہ ابھی تیار نہیں۔ سوچتا ہوں کہ اگر پی این اے اور پی پی پی میں 1977 میں مذاکرات ہوسکتے ہیں تو اب کیوں نہیں جبکہ مجوزہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنےکیلئے جنرل ضیا الحق کی طرح کا کوئی خدشہ بھی نظر نہیں آرہا۔ آخر یہ مذاکرات ہوں تو کیسے ہوں؟ جنرل کاکڑ کی طرح جنرل عاصم منیر اس پر ابھی بظاہر تیار نظر نہیں آتے اور وہ اپنا دامن صاف رکھنا چاہتے ہیں جوبہت خوش آئند بات ہے۔ تو پھر کون ہے جو بقول ڈاکٹر اکمل حسین گھنٹی بجائے۔ اس حوالے سے سول سوسائٹی کی غیر متنازعہ، جمہوری و آئینی اقدار کی علمبردار شخصیات مل کر نیک نیتی کے ساتھ شاید کسی طرح کامصالحتی کردار اس حد تک ادا کرسکیں کہ وہ تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو آزادانہ و منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے ایک متفقہ انتخابی فریم ورک اور ٹائمنگ پہ کھلے مذاکرات پہ راضی کریں۔ سول سوسائٹی کے اس مصالحتی گروپ کا صرف یہی کام ہو کہ وہ انتخابات کے انعقاد پر تمام پارلیمانی جماعتوں کو اکٹھے بیٹھ کر معاملات کو سلجھانے یہ راضی کرے اور ان مذاکرات میں ایک معاون آبزرور کا کردار ادا کرے۔ نیکی اور پوچھ پوچھ اور اس میں دیر کیسی۔ سیاسی بحران کے حل کیلئے ، فرشتے آسماں سے اُترنے سے رہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:ملکی معیشت: آئی ایم ایف کی ’نا انصافی‘ اور عوام و حکومت میں بداعتمادی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بھکاری سیٹھ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

جولائی 4, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.