Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بھکاری سیٹھ
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بھکاری سیٹھ

ایڈیٹرمارچ 12, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لوگوں کو دن میں اتنی دفعہ ’’معاف کرو بابا‘‘ کہنا پڑتا ہے کہ بعض اوقات بے دھیانی میں کسی اچھے خاصے معزز شخص کو ہم فقیر سمجھ کر معاف کرو کہہ بیٹھتے ہیں۔ چونکہ ان دنوں فقیر (خواتین و حضرات) دروازے کی گھنٹی بجا کر ، کار کا شیشہ کھٹکھٹا کر دامن کو حریفانہ کھینچ کر بھیک مانگتے ہیں چنانچہ اس طرح کی کسی حرکت پر ہم لوگ بغیر دیکھے ’’معاف کرو‘‘ کہہ دیتے ہیں جبکہ ہمارا کوئی قریبی دوست ہمیں مخاطب کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ ایسے لوگ ہمارے درمیان موجود ہیں جو اگرچہ کروڑ پتی ہوتے ہیں مگر بقول غالبؔ؎
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
ان کی ہیئت کذائی دیکھ کر دایاں ہاتھ خواہ مخواہ جیب میں چلا جاتا ہے، فقیروں والا بھیس تو انہوں نے خود دھارا ہوتا ہے بلکہ فقیراُن سے بہتر لباس پہنتے ہیں البتہ ان کے چہرے پر پائی جانے والی غربت سراسر اللہ کی دین ہوتی ہے ۔ اوپر سے جب یہ لوگ اپنا بزنس ڈائون ہونے کی بات بتاتے ہیں اور یہ کہ وہ بینکوں کےکروڑوں روپے کے مقروض ہیںتو ان کے قریبی لوگ بھی اس خدشے میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ آیا اس شخص کو دوپہر کا کھانا بھی میسر ہوا ہے کہ نہیں۔ چنانچہ وہ حیلے بہانے انہیں کسی اچھے ریستوران میں لے جاتے ہیں اور ان کے لئے کھانا منگواتے ہیںجو وہ نہیں کھاتے کیونکہ کوئی گھنٹہ پہلے انہوں نے دو چارمرغوں کی بددعائیں لی ہوتی ہیں جن پر ان کی عدم موجودگی میں ان کے دوست کا تبصرہ یہ ہوتا ہے کہ آخر خاندانی آدمی ہے نا، دو دن سے فاقے سے تھا مگر یہی ظاہر کیا کہ پیٹ بھرا ہوا ہے۔ غیرت مند شخص مر جاتا ہے مگر اپنی حالت کسی پر ظاہر نہیں کرتا۔
میرے اپنے دوستوں میں ایک کروڑ پتی فقیر موجود ہے ہم دوستوں نے اس کا نام سیٹھ دیوالیہ رکھا ہوا ہے اس کے اپنے کارخانے ہیں، غلہ اگانے والی زمینیں ہیں، ذہین و فطین اولاد ہے مگر اس نے نہ صرف یہ کہ اپنا حلیہ فقیروں والا بنایا ہوتا ہے بلکہ اس کی سوچ بھی اس کے سیٹھ دیوالیہ ہونے کی دلیل ہے کہ اس کی صحت بھی دیوالیہ ہو چکی ہے۔ وہ بلڈ پریشر کا مریض ہے۔ اسے شوگر بھی ہے، ہارٹ ٹربل کی شکایت بھی کرتا ہے مگر ان تمام بیماریوں کی وجہ سے وہ صبح شام صرف دہی کھاتا ہے اور یوں خوراک پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی محفوظ رہتا ہے بلکہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ صبح شام واک بھی کرتا ہے چنانچہ وہ اپنی مرسڈیز گیراج میں بند رکھتا ہے اور دفتر بھی پیدل آتا جاتا ہے۔ اس کی واحد خوشی ہر ماہ بینک اسٹیٹمنٹ کا معائنہ ہے جو اس کی دولت میں اضافہ ظاہر کرتی ہے لیکن اس سے بات کریں تو وہ یہی بتاتا ہے کہ اس کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے اور وہ بمشکل اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ ایک دن اس نے مجھ سےایک ہزا رروپے ادھار بھی لئے تھے جب کبھی اس سے ملاقات ہوتی ہے وہ آنکھوں میں آنسو بھر کر کہتا ہے میرے دوست میں تیرا مقروض ہوں مجھے یاد ہے ،جونہی حالات اچھے ہوئے میں تمہاری رقم تمہیں لوٹا دوں گا۔
سیٹھ دیوالیہ ایک دن اچھے موڈ میں نہیں تھا اور اس اچھے موڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے اس روز وہ اپنی دولت کو آگ لگانے پر بھی تلا ہوا تھا۔ چنانچہ اس نے مجھے چائے کا ایک کپ پیش کیا جس میں چینی نہیں تھی اس کا کہنا تھا چینی سفید زہر ہے اور وہ اپنے کسی دوست کو زہر نہیں پلانا چاہتا، صرف یہی نہیں اس روز اس نے مجھے سگریٹ بھی پیش کیا جو اس نے اپنے ڈرائیور کے کوارٹر سے بطور خاص میرے لئے منگوایا تھا۔ اس نے مجھے پیار سے مخاطب کیا اور کہا میں جانتا ہوں کہ تم سب دوست میرا مذاق اڑاتے ہو، میری کنجوسی اور دولت سے محبت کے قصے مزے لے کر بیان کرتے ہو ، مگر میری جان ایک بات یاد رکھو غریب ہونے سے بہتر ہے کہ انسان غریب دکھائی دے۔ میں نے اس فلسفے کی وجہ پوچھی تو سیٹھ دیوالیہ بولا، پاکستان غریب ملک نہیں ہے اس کے پاس سب کچھ ہے مگر یہ غریب دکھائی دیتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو بوقت ضرورت ہر طرف سے اس پر ڈالروں کی بارش ہوتی ہے، یہ ڈالر چین پر کیوں نہیں برس رہے، کیا تم نے اس پر غور کیا ہے؟مجھے یقین ہے غور نہیں کیا ہوگا کیونکہ تم لوگ حقائق پر غور کرنے والوں میں سے نہیں ہو، بلکہ چین سمیت دوسرےبہت سے ممالک صرف اس غریب ملک پاکستان پر مہربان ہوتے ہیں، کیا ہمارے لئے یہ فخر کا مقام نہیں؟ اس لئے میں کہتا ہوں کہ غریب ہونے سے غریب دکھائی دینا زیادہ بہتر ہے۔ غریب کی جورو اگرچہ سب کی جورو سمجھی جاتی ہے لیکن غریب اور اس کی جورو کی ناز برداری بھی تو ہوتی ہے۔
میں سیٹھ دیوالیہ کو ایک احمق شخص تصور کرتا تھا جو غلہ اگانے والی زمینوں اور دھواں اگلتی ہوئی چمنیوں کا مالک ہونے کے باوجود غریب سا دکھائی دیتا تھا مگر مجھے اس روز پتہ چلا کہ وہ احمق نہیں ہے بلکہ احمق تو ہم سب ہیں جو اسے احمق سمجھا کرتے تھے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:سیاسی بحران کیا فرشتے حل کریں گے؟
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:پچھتر برس کا آڈٹ کیسے کیا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 5, 2026

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.