Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق ہو گئی : ڈان اخبار کی خصوصی رپورٹ
اہم خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق ہو گئی : ڈان اخبار کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 25, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سرکاری حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دسمبر 2020 میں جموں و کشمیر سمیت تمام دیگر امور پر بیک چینل مذاکرات کی پیش کش کی اور پاکستان نے اس کی بھرپور حمایت کی تھی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارتی پیش کش پر پاکستانی قیادت کے درمیان تبادلہ خیال ہوا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے تمام آپشنز کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے تجویز پیش کی تھی کہ جامع بات چیت میں تمام مسائل ایک جگہ زیر بحث لانے کے بجائے دونوں ممالک تمام متنازع معاملات پر شانہ بشانہ بات چیت شروع کریں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قیادت نے ان تمام آپشنز پر اتفاق کیا تھا جو تناؤ کو کم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ایک مناسب موقع ہے کہ اسٹریٹجک توقف کریں، ہمیں تشدد سے دور ہو کر داخلی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیک چینل مذاکرات دونوں ممالک کی انٹیلی جنس رہنماؤں کے مابین ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی نے ترجیح دی تھی کہ کسی سیاسی پلیٹ فارم کے ذریعے کرنے کے بجائے خفیہ مذاکرات ہونے چاہیے اور اسلام آباد نے اس پر اتفاق کیا تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں پاکستان کی بنیادی دلچسپی یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی اپنی ریاستی حیثیت پر واپس آجائے اور بھارت متنازع علاقے میں آبادیاتی تبدیلیوں کو نہ لانے پر متفق ہے دونوں حکومتوں نے ابھی اس اقدام میں کسی تیسری پارٹی کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
عہدے داروں کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں براہ راست اور بالواسطہ پالیسیاں اپنائی اور ناکام ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے بتایا کہ ‘بات چیت کا راستہ قدرے پیچیدہ ہوگا لیکن اگر ہم اس پر قائم رہے تو ہم اپنے مقاصد تک پہنچ سکتے ہیں’۔
بیک ڈور بات چیت کو اس وقت دھچکا لگا جب وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھارت سے چینی اور گندم کی درآمد کا اعلان کیا لیکن کابینہ نے فیصلے کی منظوری نہیں دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت چند وزرا نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔
ذرائع کا خیال ہے کہ اس الجھن کا خفیہ مذاکرات پر منفی اثر پڑا تھا اور حکومت پر سخت مؤقف اپنانے پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ ’دھچکا‘ عارضی تھا۔
نئی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ابتدائی بیک چینل رابطے 2017 میں ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ سینئر بھارتی عہدیداروں نے بات چیت شروع کرنے کے لیے پاکستانی انٹیلی جنس اور فوجی قیادت کو ایک خفیہ پیغام پہنچایا تھا۔
اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بیک ڈور مذاکرات کو آگے بڑھایا جو پھر بتدریج جاری رہا تاہم پچھلے سال دسمبر میں بات چیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
اس کے بعد سے اعتماد سازی کے متعدد اقدامات ہوچکے ہیں جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدہ بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ پاکستانی سول اور فوجی قیادت بھارت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں ایک ہی پیج پر ہیں۔
ماضی میں فوج کی بھارت کے ساتھ پالیسیوں پر منتخب قیادت سے اختلاف رائے تھا حکام اب کہتے ہیں کہ فوجی ہائی کمان جنوبی ایشیا میں قیام امن چاہتی ہے۔ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘جنگ سے کبھی بھی مسائل کا حل نہیں نکالا اور دو ایٹمی طاقتیں تنازعات کے متحمل نہیں ہوسکتیں’۔
ان کا مؤقف ہے کہ فوجی قیادت امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوگی کیونکہ اب جنگ آپشن نہیں ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ پاکستان کو آج سرحدوں پر تصادم کی صورتحال میں پھنس جانے کے بجائے صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور آبادی پر قابو پانے جیسے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ‘ہم ہمیشہ کے لیے تنازعات کا شکار نہیں رہ سکتے’۔
ایک ذرائع نے کہا کہ اگر ہم تاریخ کو دیکھتے رہے تو پرانے زخموں کو دوبارہ کھولتے رہیں گے، بہت سے لوگ آج بحث کرتے ہیں کہ اگر ہم ماضی کی غلطیوں کے یرغمال بنے رہیں تو آگے بڑھنا ناممکن ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے عوام، جنہیں مسائل اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں راحت فراہم کرنے کو یقینی بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
ایک عہدے دار نے بتایا کہ ‘بعض اوقات ایک قدم پیچھے ہٹنے سے دو قدم آگے بڑھ سکتے ہیں’۔ ایک سرکاری ذرائع نے اعتراف کیا کہ ہم ‘جہادی’ ثقافت سے دور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘کوئی بھی جس پر ریاست قابو نہیں رکھ سکتی وہ اثاثہ نہیں ہے وہ ایک ذمہ داری ہے’۔عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ ریاست معاشرے سے عسکریت پسندی کا خاتمہ اور پاکستان کو ایک ’عام‘ ریاست بنانا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اب تنازعات کے حل اور خطے میں معمول کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹے گی۔
( بشکریہ : ڈیلی ڈان )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظہور دھریجہ کا کالم : وزیر اعظم عمران خان کا پہلا دورہ ملتان اور وسیب کی محرومیاں
Next Article پنجاب میں تین ہزار نئے مریض : تعلیمی ادارے غیر معینہ عرصے کے لیے بند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی خام خیالی بھارت اپنےعوام پر ہلاکت مسلط نہ کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 18, 2026

آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 15, 2026

کیا ڈھاکہ میں ہونے والا مصافحہ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتا ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جنوری 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.