Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : اقبال کی کارآمد موت کا قصہ
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : اقبال کی کارآمد موت کا قصہ

ایڈیٹراپریل 16, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹھیک 29 برس پہلے 16 اپریل 1995 کو وسطی پنجاب کےقصبے مریدکے کے نواحی علاقے میں 3 بچے سائیکل پر لہراتے ہوئے جارہے تھے۔ 2 گولیاں چلیں اور ان میں سے ایک 12 سالہ بچہ ٹھنڈا ہوگیا۔ زیادہ تر لوگوں کو اب تک شبہ ہے کہ یہ ایک معمولی پس منظر کے غیر معمولی بچے کی ٹارگٹ کلنگ تھی۔
اس بچے کی موت پر یقیناً کچھ لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا مگر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے اسے ایک المیے کے طور پر اپنے ذہنوں میں محفوظ کرلیا اور رفتہ رفتہ یہ بچہ جبری مشقت کے خلاف عالمی جدوجہد کا ایک استعارہ بن گیا۔
یہ اقبال مسیح ولد سیف مسیح تھا۔ والد معمولی مزدور اور والدہ عنائیت بی بی گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی۔ بیمار والدہ کے علاج معالجے کے لیے پیسے چاہیے تھے۔ چنانچہ 4 سالہ اقبال کو ایک قالین فیکٹری کے مالک کے پاس رہن رکھوا دیا گیا اور اس کے عوض مبلغ 600 روپے پیشگی قرض لکھوا دیا گیا۔
اتنی قلیل رقم میں بنیادی انسانی آزادی تو بیچی جاسکتی ہے، علاج بھلا کہاں ملتا ہے۔ ناخواندہ خاندان پر قرض چڑھتا گیا۔ اس قرض میں مالک بہانے بہانے سے مزید رقم جوڑتا چلا گیا۔ جیسے اقبال مسیح کی قالین بافی کی ایک سالہ ابتدائی تربیت کا خرچہ، کھان پان کے اخراجات، اوزاروں کا کرایہ، چھوٹے موٹے نقصانات اور مزید پیشگی قرض کی مد میں مل ملا کے 13 ہزار روپے چڑھا دیے گئے۔
اس مسلسل بوجھ کو اتارنے کے لیے اقبال مسیح سے 14،14 گھنٹے مشقت کروائی گئی مگر وہ اکیلا غلام نہ تھا۔ بیسیوں اور بچے بھی اس عذاب سے گزر رہے تھے۔ مزید یہ کہ ان بچوں کو ناکافی غذا دی جاتی تاکہ ان کی جسمانی نشوونما کنٹرول میں رہے۔ کیونکہ قالین کی گرہ بندی کے لیے بڑے ہاتھ موزوں نہیں ہوتے۔ اس کے لیے ننھے ننھے نازک ہاتھوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
نتیجتاً جب 8 سالہ اقبال مسیح اس جہنم سے دوسری بار اکتوبر 1992 میں فرار ہو کر بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ (بی ایل ایل ایف) کے اسکول پہنچا تو اس کا وزن نارمل بچے جتنا نہیں بلکہ 6 برس کے بچے کے برابر تھا۔ قد بھی عمر کے اعتبار سے بڑھنے کے بجائے 4 فٹ پر رک گیا۔
مگر اقبال کی ذہنی نشوونما پر اس عذاب کا اثر نہیں پڑا اور اس نے کم سنی کی غلامی سے بھاگ کر آنے والے بچوں کے اس اسکول میں 4 سال کی تعلیم 2 برس میں ہی مکمل کرلی۔ پھر وہ بچوں کی جبری مشقت کے خلاف جدوجہد کا پوسٹر بوائے بن گیا۔
دنیا کو اس ظلم سے آگاہ کرنے کے لیے اس نے بانڈڈ لیبر کے خلاف تحریک کے پلیٹ فارم سے مغربی ممالک کا دورہ کیا۔ اس نے امیر دنیا سے ایسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی جن کی تیاری میں بچوں کی جبری مشقت شامل ہو۔ اس مہم کا پاکستان کی قالین بافی کی صنعت پر وقتی طور پر خاصا منفی اثر پڑا۔ کئی بین الاقوامی آرڈرز منسوخ ہوگئے۔ حکومت نے بدنامی سے بچنے کے لیے قانون سازی پر بھی غور شروع کردیا۔
قدرت غالباً اقبال مسیح سے بس اتنا ہی کام لینا چاہ رہی تھی۔ جب وہ اکتوبر 1994 میں سویڈن اور دسمبر میں امریکا کا دورہ کرکے اور اپنی جدوجہد کے اعتراف میں ایوارڈز لے کر وطن لوٹا تو جبری مشقت کی پروردہ مافیا نے اس 12 سالہ بچے پر بطور ایک بقائی خطرہ توجہ دینا شروع کی۔ اور 16 مارچ کو یہ کمسن آواز خاموش کردی گئی۔
جنازہ بہت بڑا تھا۔ لاہور میں جبری مشقت کے خاتمے کے مطالبے کے حق میں 3 تا 5 ہزار متاثرین کا جلوس نکلا۔ آدھے شرکا اینٹوں کے بھٹوں اور قالین کی صنعت میں کام کرنے والے بچے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اقبال مسیح کی جدوجہد سے لگ بھگ 3 ہزار بچوں کو غلامی سے وقتی نجات ملی۔ مگر غربت کی غلامی سے وہ پھر بھی آزاد نہ ہوسکے۔
بانڈڈ لیبر کے خلاف جدوجہد پر جوابی وار شروع ہوئے، کرپشن اور ملک کو بدنام کرنے کی سازش کے الزامات لگے اور اس جدوجہد میں نفاق پیدا کرنے کی کوششیں ہر سطح پر تیز تر ہوتی چلی گئیں مگر اقبال مسیح کو بہرحال یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس کی شہادت کے بعد ہی پاکستان میں وفاقی و صوبائی سطح پر کمسن بچوں کی مشقت کو جرم قرار دینے کے سلسلے میں بظاہر موثر قانون سازی ہوئی۔
امریکی کانگریس نے 2009 میں اقبال مسیح کے نام سے ایک ایوارڈ کا اجرا کیا۔ جب 2014 میں بھارت میں جبری مشقت کے خلاف تحریک کے سرکردہ رکن کیلاش ستھیارتھی کو نوبل انعام ملا تو انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال مسیح کی جدوجہد کا بطورِ خاص ذکر کیا۔
اقبال پر ملکی و بین الاقوامی سطح پر چند دستاویزی فلمیں بھی بنیں۔ کچھ سڑکوں اور چوکوں کے نام بھی اس پر رکھے گئے۔ اپنے وطن میں بس اتنا ہوا کہ حکومتِ پاکستان نے اس کی شہادت کے 27 برس بعد تمغہِ شجاعت سے نواز دیا۔
پاکستان میں قانون سازی تو خوب ہوگئی لیکن اس قانون سازی کا کوئی ٹھوس نتیجہ بھی نکلا یا اقبال مسیح محض ایک اور یادگاری علامت بن کے رہ گیا؟
اب سے 5 ماہ قبل وفاقی محکمہ شماریات کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی پاکستان میں 10 سے 14 برس کی عمر کے 6 لاکھ 93 ہزار بچے زرعی شعبے میں اور تقریباً 25 ہزار بچے اینٹوں کے بھٹوں پر مشقت کررہے ہیں۔ اس شماریات میں وہ ہزاروں بچے شامل نہیں جو شہروں اور قصبوں کے گھروں، ریستورانوں اور ورکشاپوں میں بطور ’چھوٹا‘ بیگار پر مامور ہیں۔
حالانکہ 2014 سے اب تک بننے والے تمام وفاقی و صوبائی قوانین کے تحت 15 برس سے کم عمر کے بچے سے محنت مزدوری کروانا قابلِ تعزیر جرم ہے۔ جبکہ جان جوکھم میں ڈالنے والے خطرناک کاموں کو 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ مگر یہ کون سمجھائے کہ جبری مشقت اور غربت سگی بہنیں ہیں۔ قوانین پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایف آئی اے اور پولیس کی ہے۔
(جب اقبال مسیح پہلی بار قالین فیکٹری سے بھاگ کر راستے میں پڑنے والے پہلے تھانے میں پہنچا تو تھانے والوں نے اسے کسی پناہ گاہ میں پہنچانے کے بجائے دوبارہ اسی قالین فیکٹری کے مالک کے حوالے کردیا۔ مالک نے اسے زنجیروں سے باندھ کے کام پر لگا دیا۔ دوسری بار اقبال مسیح فرار ہونے کے بعد تھانے نہیں گیا بلکہ سیدھا بانڈڈ لیبر کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے پاس پہنچ گیا۔ اگر ایسا نہ کرتا تو شاید اس کی کہانی بھی ہم تک نہ پہنچتی)۔
(بشکریہ: وی نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh cloumn iqbal maseeh
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور ہائیکورٹ، شادی کیلئے لڑکے، لڑکی کی عمر میں فرق کی شق کالعدم
Next Article امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.