Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایران اسرائیل جنگ بندی۔۔ کئی سوال جواب طلب رہیں گے
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایران اسرائیل جنگ بندی۔۔ کئی سوال جواب طلب رہیں گے

ایڈیٹرجون 25, 202552 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Trump and Iran Flag
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ روزہ جنگ آج علی الصبح بند ہوگئی۔ حسب معمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی کا اعلان کیا ۔ حیرت انگیز طور پر صدر ٹرمپ نے اس کا پہلا اشارہ کل رات قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد دیا۔ اپنے سابقہ اعلان کے برعکس ایران سے ’خوفناک‘ بدلہ لینے کی بجائے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایران کا غصہ نکل گیا ہوگا ۔ اب امن قائم ہونا چاہئے۔
اس جنگ بندی کے بارے میں تفصیلات بدستور معلوم نہیں ہیں اور شاید عوام کو کبھی بھی ان درپردہ سرگرمیوں کے بارے میں علم نہ ہوسکے جو قطر پر میزائل حملوں اور جنگ بندی کے دوران ہونے والے سفارتی رابطوں میں رونما ہوئیں۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کے مطابق اسرائیل و ایران نے تقریباً بیک وقت ان سے امن کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد انہوں نے جنگ بند کرا دی۔ تاہم آسانی سے کہے ہوئے ان الفاظ کے پیچھے گزشتہ دو روز کے دوران سفارتی کوششیں، امریکی حکام کی اسرائیلی وزیر اعظم سے بات چیت اور قطر کے ذریعے ایران کو راضی کرنے کا معاملہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ روس اور چین کی طرف سے اس تنازعہ کے حوالے سے موصول ہونے والے اشاروں نے بھی یقیناً امریکی صدر کو جنگ بند کرانے پر مجبور کیا ہوگا۔
اتنی بات تو آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے کہ ایران نے نہ تو جنگ شروع کی تھی اور نہ ہی اس کی طرف سے ’امن کی خواہش ‘ ظاہر ہونے پر صدر ٹرمپ سرگرمی سے یہ تنازعہ ختم کرانے میں کوئی کردار ادا کراتے۔ یہ درخواست اسرائیل کی طرف سے آئی ہوگی کہ کسی طرح امریکہ کوئی ایسا انتظام کردے کہ جنگ بندی بھی ہوجائے اور اسے اسرائیل کی ہزیمت بھی نہ سمجھا جائے۔ اس کا اشارہ آج صبح وہائٹ ہاؤس سے ہیگ کے لیے روانگی کے وقت صدر ٹرمپ کے لب و لہجہ سے ہی مل گیا تھا۔ نیٹو کانفرنس میں شریک ہونے ہیگ روانہ ہونے کے لیے ہیلی کاپٹر میں ائیر فورس ون کی طرف جاتے ہوئے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ لیکن اسرائیلی خلاف ورزی شدید ہے اور وہ اس پر بہت خفا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی جاکر نیتن یاہو سے بات کریں گے تاکہ وہ اپنے طیارے اور میزائل روکے اور جنگ بندی پر مکمل عمل کیا جائے۔ ٹرمپ کی اس شدید خفگی سے ہی واضح ہوگیا تھا کہ انہوں نے کس ملک کو بچانے اور کون سے بحران سے بچنے کے لیے جنگ بندی کا اہتمام کیا تھا۔ اسرائیل کی خلاف ورزی سارے کیے کرائے پر پانی پھیر سکتی تھی۔
جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے حیرت انگیز طور پر قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی قیادت کو راضی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حالانکہ چند گھنٹے پہلے ہی ایران نے ان کے ملک میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا تھا اور قطر نے سرکاری طور سے اس کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کی بات کی تھی۔ تاہم صدر ٹرمپ کی طرح جو اپنے ایک فوجی اڈے پر حملہ کے باوجود چیں بچیں ہونے کی بجائے ایران و اسرائیل کو امن کی دعوت دے رہے تھے، قطری امیر نے بھی اس موقع پر امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ اور ایرانی لیڈروں کو جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز مان لینے پر راضی کیا۔ درپردہ ہونے والے ان رابطوں کی کامیابی کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جنگ بندی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ’سب کو مبارک ہو۔ اسرائیل و ایران نے جنگ بندی پر مکمل اتفاق کرلیا ہے۔ اب سے 6 گھنٹے بعد جنگ بندی شروع ہوجائے گی۔ ایران پہلے حملے بند کرے گا اور بارہ گھنٹے بعد اسرائیل بھی ایسا ہی کرے گا۔ چوبیس گھنٹے بعد یہ 12 روزہ جنگ مکمل طور سے بند سمجھی جائے گی‘۔ اس پیغام میں انہوں نے اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ ، امریکہ و دنیا کے لیے زندہ باد لکھنے کے علاوہ یہ بھی واضح کیا کہ ’یہ خطرناک تنازعہ جاری رہتا تو سالوں پر پھیل سکتا تھا اور اس سے پورا مشرق وسطیٰ تباہ ہوسکتا تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہؤا اور نہ ہی ایسا ہوگا‘۔
جنگ بندی سے ایک روز پہلے تک اسرائیل کے علاوہ امریکی صدر نے بھی تہران میں حکومت تبدیلی کی بات کی تھی۔ اسرائیل نے تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہؤا تھا۔ اس کا اشارہ گزشتہ ہفتے کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں بھی کیا تھا ۔ تاہم حالات نے جو کروٹ لی ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل آیت اللہ علی خامنہ ای کوہلاک کرنے کے لیے کوئی حملہ منظم کرنے میں ناکام رہا۔ اسی طرح تمام تر کوششوں کے باوجود ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات ہموار نہیں ہوسکے۔ یہ حقیقت تو پہلے سے ہی عیاں تھی کی اسرائیل ایران کے ساتھ طویل جنگ کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ خاص طور سے ایسی صورت میں جب ایران نے اس تنازعہ کے دوران بلاسٹک میزائیلوں سے اسرائیل پر حملے جاری رکھے ۔ اسرائیل اپنے مؤثر دفاعی نظام کے باوجود تمام میزائل نہیں روک سکا اور اسے روزانہ کی بنیاد پر نقصان اٹھانا پڑا۔ اسرائیلی حکومت غیر معینہ مدت تک ان حالات کو برداشت نہیں کرسکتی تھی۔ ایک طرف اسرائیلی عوام میں خوف گہرا ہورہا تھا ، دوسری طرف چھوٹے سے اسرائیل کا انفرا اسٹرکچر اور دفاعی تنصیبات تباہ ہو رہی تھیں۔ اسرائیلی حکومت کی پابندیوں کی وجہ سے کوئی میڈیا اسرائیل میں ہونے والی تباہ کاری کی معلومات فراہم نہیں کرسکتا۔ اس لیے نقصان کے بارے میں فوری طور سے اندازہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ جنگ شروع تو ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے کی تھی لیکن جنگ کے دوران نیتن یاہو نے بلاسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کے علاوہ تہران میں حکومت تبدیلی کو جنگ کے اہداف میں شامل کرلیا۔ لیکن ان تینوں میں سے اسرائیل یا امریکہ کوئی ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے۔ اگرچہ امریکہ نے بھی ہفتہ کے روز بی 2 بمبار طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات پر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم پھینک کر ان تنصیبات کو نیست و نابود کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ماہرین ان دعوؤں کو تسلیم نہیں کرتے۔ یہی قیاس کیا جارہا ہے کہ ایرانی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی مختصر مدت میں ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایران نے ساٹھ فیصد افزودہ 400 کلو یورینیم کسی خفیہ مقام پر محفوظ کرلیا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ مستقبل میں ایران اپنی جوہری پالیسی کیسے متعین کرتا ہے۔
بلاسٹک میزائل کی صلاحیت ختم کرنے کا اسرائیلی خواب بھی پورا نہیں ہؤا۔ ایران اس بارے میں کسی قسم کی کوئی مفاہمت کرنے سے انکار کرچکا ہے۔ ایران نے آخری وقت تک اسرائیل پر بلاسٹک میزائل پھینکے اور نقصان پہنچایا۔ کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اس کے پاس ایسے میزائیلوں کا کتنا ذخیرہ تھا یا میزائل بنانے کی کتنی صلاحیت باقی تھی۔ تاہم گزشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی حکومت اور واشنگٹن سے سامنے آنے والے اشاروں میں حکومت تبدیلی کے آپشن پر بات کی جاتی رہی ہے۔ دونوں ملک یہ مقصد حاصل کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ تہران میں حکومت بدستور کام کررہی ہے اور آیت اللہ علی خامنہ ای ہی اس کے سپریم لیڈر ہیں۔ کوئی ہدف حاصل کیے بغیر ہونے والی جنگ بندی کے بعد حملہ کرنے والی طاقت ہی کو ناکام کہنا پڑے گا۔ لیکن جنگ کی تباہ کاری اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے جنگ کو کبھی کامیابی ناکامی سے جانچنا آسان نہیں ہوتا۔ اسے اہداف کے حصول یا ان میں ناکامی ہی کے ذریعے پرکھا جاسکتا ہے۔ اس مقصد میں اسرائیل بری طرح ناکام ہؤا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایران کی طرف سے مسلسل حملوں کے سبب یہ تاثر بھی زائل ہوگیا ہے کہ اسرائیل ناقابل تسخیر ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل جیسے جنگ بندی پر مجبور ہؤا ہے ، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ تن تنہا طویل جنگ کی اہلیت نہیں رکھتا تھا اور صدر ٹرمپ نے فوردو اور دیگر ایرانی تنصیبات پر بمباری کرنے کے باوجود ، اس جنگ میں اسرائیل کا مزید ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد جنگ بندی ہی واحد باعزت آپشن تھا۔
ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند ہونا ایک خوشگوار واقعہ ہے لیکن بدقسمتی سے امریکہ نے اس جنگ کوشروع کرانے، طول دینے اور بند کرانے میں جو کردار ادا کیا ہے، اس سے اقوام متحدہ کی اہمیت و کردار ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران سلامتی کونسل نے اسرائیل ایران جنگ پر غور کیا اور اسے بند کرنے کے لیے قرار داد بھی پیش کی گئی لیکن امریکہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس پر رائے دہی نہیں ہوسکی۔ ٹرمپ اگر چاہتے تو وہ جس جنگ بندی کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں، اس کی قرار داد سلامتی کونسل میں منظور کراکے عالمی ادارے کو اس کا کریڈٹ دے سکتے تھے۔ لیکن یہ اعلان کرنے کے باوجود کہ ’مجھے تو نوبل امن انعام نہیں ملے گا‘ صدر ٹرمپ اب تک خود کو امن کا سفیر ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ کسی طرح انہیں نوبل انعام مل جائے۔
جنگ بندی کے بعد متعدد سوال جواب طلب ہیں۔ اول تو یہی کہ تہران کی حکومت اب کیا پالیسی اختیار کرے گی۔ کیا ایران میں مذہبی راہنماؤں کی حکومت سخت گیر رویہ اختیار کرے گی یا عوام کو کچھ حقوق دینے کا طریقہ اختیار کیا جائے۔ اس کے علاوہ سب سے اہم سوال ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ہے۔ ہیگ پہنچنے پر اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کو عظیم تاجر قوم قرار دیا اور واضح کیا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے لیکن ایٹمی ہتھیار نہیں بناسکتا۔ ایران کی ابھی تک یہی پوزیشن رہی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتا لیکن پر امن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کے حق سے دست بردار نہیں ہوگا۔
متعدد تجزیہ نگار قیاس کرتے ہیں کہ ایران ، براہ راست اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے کے بعد یہ ضرور سوچے گا کہ اگر اس کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو شاید اسے ایسی جارحیت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ اس صورت میں ایران مستقبل قریب میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکل سکتا ہے اور عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کو اپنی تنصیبات کا معائنہ کرانے سے انکار کرسکتا ہے۔ گو ایسے اقدامات ایران کو مزید تنہا کریں گے اور مشرق وسطی میں تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیل ایران ڈونلڈ ٹرمپ سید مجاہد علی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدرخت ،جنگل اور قارئین کی عدم دلچسپی کے موضوعات : خالد مسعود خان کا کالم
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : ایران: ہمیشہ خواہیم وطن را از دل و جانان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.