اسرائیلی فضائی حملے میں شہید حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل صبح تہران میں ادا کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ہوگی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔
’موت میرے سامنے ہر موڑ پر رقص کرتی ہے‘، اسماعیل ہنیہ کی پڑھی نظم وائرل
بعد ازاں اسماعیل ہنیہ کی میت جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کی جائے گی۔ان کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی اور پھر تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ