Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد اظہار الحق کا کالم : اک پیڑ تھا اور اُس پہ آلوچے لگے ہوئے
کالم

محمد اظہار الحق کا کالم : اک پیڑ تھا اور اُس پہ آلوچے لگے ہوئے

ایڈیٹرجولائی 26, 202183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
izhar ul haq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملبوسات کے بعد خواتین کو زیادہ شوق شاید باورچی خانے کے سامان کا ہوتا ہے۔ فرائی پین، پتیلے، دیگچیاں، برتن رکھنے کے لیے لوہے کی جالی دار مستطیل ٹوکریاں اور نہ جانے کیا کیا۔ ایک زمانے میں لکڑی کا ایک ڈبہ سا ہوتا تھا جس میں خانے بنے ہوتے تھے۔ ان خانوں میں نمک، مرچ، دھنیا، ہلدی وغیرہ رکھی جاتی تھی۔ اسے لُونکی کہتے تھے۔ (یہ لفظ یقینا لُون سے نکلا ہو گا کیونکہ پنجابی اور سندھی میں نمک کو لُون کہتے ہیں) مگر اب ان چیزوں کو رکھنے کے لیے سو طرح کی شیشیاں اور ڈبے بازار میں موجود ہیں۔ کوئی شیشے کی، کوئی پتھر کی، کوئی لکڑی کی اور کوئی پلاسٹک کی! ہم جیسے سادہ لوحوں کو ڈیکوریشن پیس دکھائی دینے والی شے اصل میں نمک دانی ہوتی ہے!
چنانچہ بیگم کیش اینڈ کیری سٹور کے اُس حصے میں تھیں جہاں کچن کی متفرقات پڑی تھیں اور میں اُس کارنر میں گھوم رہا تھا جہاں ٹیلی ویژن سیٹ رکھے تھے۔ جو ٹی وی سیٹ سستا سمجھ کر لیا تھا اب خراب تصویر دے رہا تھا۔ سو، کچھ مہینوں سے یہی شغل ہے کہ اچھے برانڈ کی قیمت دریافت کر کے آگے بڑھ جائیں کہ بقول فراق ؎
اپنی خریداری بازارِ جہاں میں ہے سو اتنی ہے
جیسے دکاں سے مفلس کوئی چیز اٹھائے پھر رکھ دے
اتنے میں اپنی ہی عمر کے ایک صاحب نظر آئے۔ ان کے ساتھ دس بارہ سال کا بچہ تھا جس نے ان کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ نظر اُس بچے پر ٹھہر گئی۔ دل کے اندر کئی تاروں میں یک دم ارتعاش پیدا ہوا ”یہ آپ کا پوتا ہے‘‘ غیر اختیاری طور پر پوچھا۔ ”جی!‘‘ انہوں نے جواب دیا‘ اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کچھ اس قسم کی بات کی کہ دادا کو آگے لگایا ہوا ہے۔ اتنے میں بچے کی بات سنائی دی ”کھلونے اُس سائیڈ پر ہیں‘‘۔ جب ہم مال سے نکل رہے تھے تو وہ دادا پوتا بھی نکل رہے تھے۔ دادا نے پوتے کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ بچے کے ہاتھ میں شاپنگ بیگ تھا۔ اس میں یقینا کھلونے تھے۔ میں انہیں جاتا دیکھتا رہا یہاں تک کہ وہ بھیڑ میں کھو گئے۔
یہ ایک عام سا واقعہ ہے۔ ہر روز کتنے ہی دادے اور نانے، بچوں کو بازار لاتے ہیں اور شاپنگ کراتے ہیں‘ مگر جس دادا نے دو سال سے پوتوں اور پوتی کو سینے سے نہ لگایا ہو، انہیں بازار لے کر نہ گیا ہو، انہیں کھلونے، آئس کریم، چپس اور جوس لے کر نہ دیے ہوں، انہیں اپنے دائیں، بائیں، اوپر نہ سلایا ہو‘ انہیں کہانی نہ سنائی ہو، ان کے ساتھ پارک میں دوڑا نہ ہو، ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے درختوں کے پیچھے نہ چھپا ہو، انہیں ان کے ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے نہ بچایا ہو، سکول جاتے ہوئے انہیں پاکٹ منی نہ دی ہو، چھٹی کے وقت اُن کی خواہش کے مطابق انہیں لینے خود نہ گیا ہو، اُس دادا کے لیے یہ واقعہ عام نہیں!
سکرین پر تو وہ ہر روز دکھائی دیتے ہیں، بات بھی کرتے ہیں، مگر سینہ ہے کہ اس کی تپش کم نہیں ہوتی، بھڑکتی آگ ہے کہ کلیجے میں ٹھنڈی نہیں ہوتی، اس لیے کہ سکرین پر آنکھیں نہیں چومی جا سکتیں، گود میں بٹھایا جا سکتا ہے نہ کندھے پر سوار کیا جا سکتا ہے نہ انگلی پکڑ کر کہیں لے جایا جا سکتا ہے۔ یہ ایک عجیب فراق ہے جو دادا کو گُھن کی طرح کھائے جا رہا ہے! جو راتوں کو سونے نہیں دیتا۔ دل کے باغ میں وہ جو لہلہاتا سبزہ تھا، سُوکھتا جا رہا ہے۔ بیٹوں کے فراق میں بھی زندگی ایک تپتا سلگتا ریگستان ہے‘ مگر پوتوں اور پوتی کی جدائی اس تپتے سلگتے ریگستان میں ایک بگولا ہے۔ ایک ‘وا ورولا‘ ہے! ایک گُھمن گھیری ہے! بگولا مسلسل چکر کھا رہا ہے اور دادا اس بگولے میں پھنسا، آسانی سے سانس تک نہیں لے سکتا۔ انسان جب تک خود دادا یا نانا نہ بنے، اس درد کو جان نہیں سکتا۔ ماں کے پیٹ میں سانس لیتے بچے کو آپ کیسے سمجھائیں گے کہ باہر کی دنیا کیسی ہے۔ لغت میں ایسے الفاظ ابھی تک ایجاد ہی نہیں ہوئے جو پوتوں پوتیوں‘ نواسوں نواسیوں کی محبت کو بیان کر سکیں۔ کھیل کے سارے ایکٹ دلچسپ ہیں مگر اس آخری ایکٹ کا کوئی جواب ہے نہ نعم البدل! مصروف جوڑے کے پاس اتنا وقت کہاں کہ گھنٹوں بچوں کی باتیں سنیں! بوڑھے ماں باپ کی ضروریات تو پوری کرتے ہیں، محبت بھی کرتے ہیں اور ادب بھی، مگر زندگی کی دوڑ میں اتنا وقت نہیں کہ بیٹھ کر پہروں باتیں کریں! پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں، دادا دادی اور نانا نانی کے فطری ساتھی ہیں! فطری حلیف! دونوں فریق ایک دوسرے کو پورا وقت دیتے ہیں۔ بچہ جب ایک بے ربط کہانی سناتا ہے تو دادا یا نانا ہمہ تن گوش ہو کر سنتے ہیں! دونوں ایک غیر مرئی زنجیر کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہیں۔ فریقین میں سے کوئی ایک نظر نہ آئے تو دوسرا فریق بے چین ہو جاتا ہے اور ڈھونڈنے نکل پڑتا ہے۔ بچہ کہتا ہے کہ کھانا کھلائے تو دادا، پرَیم چلائے تو دادا، ساتھ سلائے تو دادا، سکول چھوڑنے جائے تو دادا، اسی لیے تو نوے فی صد والدین کو شکایت ہے کہ ہمارے بچوں کو ان کے نانا نانی یا دادا دادی خراب کر رہے ہیں۔ خراب کے لیے فرنگی زبان کا لفظ ”سپائل‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ ”ابو! آپ اسے سپائل کر رہے ہیں‘‘، اس کا ایک ہی جواب ہے کہ ہاں! کر رہے ہیں! کرتے رہیں گے کہ یہ رول ہمیں فطرت نے دیا ہے۔ ہم اپنے بچوں کے ساتھ سخت گیر تھے۔ اس لیے کہ تب والدین کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اب دادا نانا کا کردار ہے۔ فطرت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ بچوں کے لیے ان کے ماں باپ بھی سخت گیر ہوں اور دادا دادی‘ نانا نانی بھی سخت گیر ہوں!
بچوں کے لیے نانا‘ دادا ایک ثمر دار درخت کی طرح ہوتے ہیں۔ اس درخت کی چھاؤں انہیں خنک اور آرام دہ لگتی ہے۔ اس کی شاخوں سے وہ پھل توڑ کر کھاتے ہیں۔ اس بچپن میں یہ درخت ہی ان کی کل کائنات ہے۔ پھر ایک دن آتا ہے کہ یہ بچہ خود دادا بنتا ہے۔ تب اسے اپنا دادا یاد آتا ہے اور وہ پکار اٹھتا ہے: ؎
یوں تھا کہ میں بھی چاند تھا، دادا مِرا بھی تھا
اک پیڑ تھا! اور اُس پہ آلوچے لگے ہوئے
اور مت بھولو کہ پوتا قدرت کی طرف سے اپنے باپ کا نگران بھی ہے۔ وہ ایک ایک چیز، ایک ایک بات نوٹ کر رہا ہے کہ اس کا باپ اس کے دادا کے ساتھ کیسا برتاؤ کر رہا ہے۔ یہی برتاؤ کل وہ اپنے باپ کے ساتھ کرے گا۔ اگر باپ اس کے دادا کے آنے پر ادب سے کھڑا ہو جاتا ہے تو کل وہ بھی کھڑا ہو گا۔ علاج معالجہ پوری تن دہی سے کرا رہا ہے تو کل وہ بھی کرائے گا۔ نا فرمانی کر رہا ہے تو کل وہ بھی نا فرمانی کرے گا۔ کیا خوب سودا نقد ہے اِس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے!
اور ہاں! تم منیجر سے جی ایم بن گئے یا ٹیچر سے ہیڈ ماسٹر یا ڈی سی سے کمشنر یا دکان دار سے سیٹھ تو یہ کوئی پروموشن نہیں! تمہاری اصل پروموشن تو اس وقت ہو گی جب باپ سے دادا یا نانا بنو گے۔ یہ مقام انہی کو ملتا ہے جو خوش بخت ہوں۔ خدا کا شکر ادا کرو کہ یہ مقام زر یا زور سے نہیں ملتا
پوتوں، نواسیوں کے چمن زار! واہ! واہ!
اولاد پر بہشت کے میوے لگے ہوئے
( بشکریہ : روزنامہ دنیا )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعزاز سید کا کالم افغانستان: ہمارے لئے سبق؟
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : عارف نظامی کا انتقال اور آزاد کشمیر میں انتخابات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.