ملتان :دیسی کھانوں کے حوالے سے منفرد شناخت رکھنے والے جاوید خان عرف جیدی مرغ پلاؤ والے دل کے عارضہ کے باعث سوموار کے روز انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ابدالی مسجد میں ادا کی گئی بعد از اں آ بائی قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کر د یا گیا سوگوار خاندان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔
مرحوم اندرون پاک گیٹ محلہ پونگراں والا میں پیدا ہوئے اپنے والد کی ساتھ انکم ٹیکس آفس نواں شہر کے قریب دیسی کھانوں کا آغاز کیا پھر مختلف مقامات پر یہ سلسلہ جاری رکھا۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک شراکت دار نے جاوید جیدی کے سامان پر قبضہ کر لیا تھا ۔
مرحوم نے حصول انصاف کے لئے کئی دروازوں پر صدا لگائی مگر ناکام رہے وہ دل کے عارضہ کا شکار تھے اور آ خر کار بے روزگاری کے دوران ہی انتقال کر گئے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اہالیان ملتان اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
فیس بک کمینٹ

