Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہاں! میں باغی ہوں پاکستان کے بہادر سپوت کی داستان حیات ۔۔ تبصرہ مجیدہ عزیز
کالم

ہاں! میں باغی ہوں پاکستان کے بہادر سپوت کی داستان حیات ۔۔ تبصرہ مجیدہ عزیز

ایڈیٹراکتوبر 30, 2022225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
javaid hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

. تیرہ ابواب اور چارسو آٹھ صفحات پر مشتمل سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی کی آپ بیتی "ہاں! میں باغی ہوں ” سنہ2005میں منظر عام پر آئی۔ ہاشمی صاحب وہ سیاستدان ہیں جن کی سچائی،وضع داری اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی اپنے پرائے سبھی اعتراف کرتے ہیں ۔انہوں نے بڑی سچائی سے لمحہ بہ لمحہ گزر تی، دوڑتی ،بھاگتی اور بدلتی زندگی کی کہانی بیان کی ہے۔یہ کتاب ان کی زندگی میں ولولہ انگیزی کی وہ تاریخ ہے جس سے ان کے انداز خطابت اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ اور اس سے پڑھ کر پاکستانی سیاست کا نیا منظر نامہ سامنے آتا ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ماحول سے نکل کر ن لیگ کی جماعت کو مضبوط سہارا دینے والا جاوید ہاشمی جب اپنے پرائیوں کے ہاتھو ں استحصالی نظام کا شکار ہوا اور بے حد کٹھن مراحل طے کرتے ہوئے ظلم و جبر کی اس بھٹی سے کندن بن کر ابھرا ۔
فارسی و عربی زبان وادب کی قدیم اور مضبوط روایت سے جڑت نے کتاب کے ساتھ ان کا رشتہ مستحکم کیا۔اور ان کی اس آپ بیتی کو ادبی رنگ وعطا کیا ۔ یہ کہانی
زیب داستان نہیں بلکہ ان کی زندگی کے وہ حقیقی واقعات ہیں جو ان کے زندگی کے تمام ادوار کا احاطہ کرتے ہیں۔ اور بچپن سے لے کر ڈھلتی عمر کے روزوشب کا ایک ایسا بیانیہ ہیں جو سیاسی ،معاشی ،معاشرتی حالات و واقعات کے تناظر میں پیش کیے گئے۔
ٹھوس مطالعہ،فارسی زبان و ادب پر عبور، عربی علوم سے جڑت، رواں دواں اسلوب ، خطابیہ انداز تحریر اور جامد ،ساکت بے معنویت سے در انداز ہوتی ہوئی اس آپ بیتی میں ادبی رنگ و آہن اختیار کیا ۔اور یہاں ادبی پیراہن زیب تن کرتے ہوئے لفظ بولتے دکھائی دیتےہیں۔
ہاشمی صاحب اسلامی مزاج فکر سے منسلک وہ روایتی ،رواجی شخصیت جن کی طبیعت اور تربیت میں مولانا مودودی کے افکار و خیالات اور فکر انسانی رچ بس گئی ۔مولانا مودودی صاحب کی تعلیمات کا حاصل انسانیت کا درس ہے ان کا کہنا ہے کہ ”قرآن کا مخاطب صرف انسان ہے“ رنگ ونسل فرقوں سے مبرا انسان۔ ہاشمی صاحب کا مخاطب بھی وہ عام انسان ہی ہے جس کے حقوق کی جنگ کے لیے وہ آمرانہ نظام حکومت سے ٹکرانے سے گریز نہیں کرتے ۔ان کی انسان دوستی، پختہ عربی و فارسی روایت سے جڑت روحانی خانوادے سے نسبت اور و سعت مطالعہ نے ان کو گم نام سیاستداں سے ایک قد آور شخصیت کا روپ دیا۔
ہاشمی صاحب کی اس آپ بیتی میں تاثیر و جذبیت ،طرز تحریر میں دلکشی، تحریر میں شگفتگی اور رعنائی نے ان کی کتاب کوادبی رنگ میں ڈھالا اور اس کو سیاسی و ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی ملی ۔
وہ تمام موضوعات بشمول عام انسانی کیفیات ،سیاسی اتار چڑھاؤ ، شدت پسندی ، جذباتیت اور غصیلہ پن اور بعض اوقات جھنجھلاہٹ جیسی داخلی کیفیات بھی ان کے ادبی اسلوب کا حصہ بنے اگرچہ ان کی سیاسی زندگی کے اتار چڑھاؤ کی یہ کہانی کوئی زیب داستان نہیں ہے بلکہ بہادری اور جواں مردی سے حالات کا مقابلہ کرتے شخص کی کہانی ہے جسی کی سوچ کا محور صرف اور صرف اس کا ملک ہے۔
ہا شمی صاحب کا کہنا ہے کہ
”میں سمجھتا ہوں اگر میں بڑی بڑی ملیں لگاتا،جائیدادیں بناتا تو اپنی سوچ کے مطابق سیاست نہ کر سکتا۔ سرمایہ کی کمی میرے لیے سرمایہ کا کام کرتی رہی“ جاوید ہاشمی ملکی تاریخ میں وہ پہلے سیاستداں تھے جنہوں نے صدیوں پہلے خریدی گئی جائدادیں بیچ کر سیاست کی حتی کہ اپنے دادا کا تاریخی ڈیرہ بھی بیچ دیا۔
زمانہ طالبعلمی سے سیاسی زندگی کا آغاز کرنے والے علاقہ مخدوم رشید کے بہادر بیٹے جاوید ہاشمی اپنی اس آب بیتی میں ملکی سیاست میں اپنی منفرد شناخت پیدا کرنے کے اس سیاسی سفر کے قصے بھی لکھے جس کے دوران وہ کئ بار جیل بھی گئے۔
کتاب میں انہوں نے اپنے اوپر دائر مقدمے، جیل کے اندر خصوصی عدالت لگا کر ملنے والی سزا ، جیل میں ہونے والے سلوک اور عدالت کے سامنے پیش کردہ اپنے تحریری بیان کا تفصیل سے ذکر کیا۔
اسلام آباد کو ملک کا نیا دا رالحکومت بنانے پر ایوب خان سےاختلاف رائے،ذوالفقار علی بھٹو کو آئیڈیل سمجھنے کے بعد ان سے گرما گرم بحث مباحثوں ، سخت اختلافات اور جیل بجھوانے کے واقعات بھی کھل کر بیان کئے گئے ہیں۔
یہ آپ بیتی جنرل ایوب خان کی آمریت سے لے کر نواز شریف کی سیاسی قیادت، جاگیر داروں کی زمین پرستی کے نو آبادیاتی تناظر،سیاستدانوں اور اشرافیہ کی مفاد پرستی، بیوروکریسی کی زر پرستی اور فوجی جرنیلوں کی طاقت پرستی جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔
نائن الیون کے بعد پاکستان کی بدلتی ہوئے عصری تاریخ اور اس کے ملک وقوم پر اثرات بھی اس کتاب کا موضوع رہے۔ملکی سیاسی تاریخ کے کئی ادوار کا عکس ان واقعات کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے جو اس تحریر کا حصہ بنے۔
اس آپ بیتی کا متن 60 کی دہائی سے پاکستانی معاشرے کے مسائل سے لے کر موجودہ عہد تک کی بدلتی ہوئ سیاسی تاریخ کا ایک ایسا بیانیہ ہےجہاں پاکستان کی تہہ و بالا ہوتی مختلف سیاسی قیادتوں اور فوجی آمریت کے غلبے کا لمحہ بہ لمحہ احوال موجود ہے۔
سقوط ڈھاکہ،بنگلہ دیش نا منظور ،ایٹمی دھماکے اور ان کے ملکی اثرات اور نیو ورلڈ آڈر جیسے موضوعات پرپوری سچائی سے اظہار کیا گیا۔آخر میں ہاشمی صاحب نے اپنی قومی اسمبلی میں کی گئی بعض تقاریر کو بھی اس کتاب کا حصہ بنایا۔
اگرچہ یہ کتاب ان کی زندگی کے سیاسی اتارچٹرھاؤ کی کہانی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ "سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا ” مگر قطع نظر اس بات کے کہ ہاشمی صاحب کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں وہ گملے میں اگے ہوئےپھول نہیں بلکہ دھرتی کا سینہ چیر کر مٹی سے اگنے والا وہ درخت ہیں جس کی جڑیں اپنی روایت و اقدار میں پیوست ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جاوید ہاشمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکاکالم:ایک قدیم جنگجو کی موت… (3)
Next Article ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو ہرا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زاہد حسین گردیزی کا اختصاریہ : جب ہم جاوید ہاشمی کے ساتھ جیل گئے

اپریل 21, 2023

ملتان انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کی ’کمرشل پراپرٹی‘ مسمار کر دی

مئی 17, 2021

لگاتار سردمہری کا دسمبر گزرتا ہی نہیں۔۔ وجاہت مسعود

دسمبر 3, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.