Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ملتان انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کی ’کمرشل پراپرٹی‘ مسمار کر دی
اہم خبریں

ملتان انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کی ’کمرشل پراپرٹی‘ مسمار کر دی

ایڈیٹرمئی 17, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
javaid hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان : پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملتان میں ان کے خاندان کی جائیدادوں کو حکومت نے مسمار کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹویٹر پر بتائی اور کئی ایک ٹویٹ کئے جن میں کچھ عمارتوں کو منہدم کرنے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
پہلے ٹویٹ میں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا ’پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور گرانا شروع کر دیا ہے۔ میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں پوچھنے پر کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی۔‘
اس کے تھوڑی دیر بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’جاوید ہاشمی صاحب کی چادرچار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے۔ اور گھٹیا سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاؤ کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ انشااللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی۔‘
انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
دوسری طرف ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’ضلعی انتظاامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اور مخدوم رشید کے موضع گھڑیالہ میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے‘
جب کہ کاروائی کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے شادی ہالز اور کمرشل بلڈنگز مسمار کی جارہی ہیں۔ شادی ہالز کی تعمیر کے لئے تحصیل کونسل سے نقشہ کی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تمام کمرشل بلڈنگز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔غیر قانونی تعمیرات اور اس کے نتیجے میں ٹیکس کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی بلا امتیاز اور کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کی جارہی ہے۔‘
اسسٹنٹ کمشنرنے اس بات کی بھی وضاحت جاری کی کہ کسی رہائشی عمارت کو نہیں گرایا گیا اور نہ ہی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ ’انتظامیہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو انتہائی مقدم سمجھتی ہے۔‘
ان کے مطابق جو عمارتیں گرائی گئیں ہیں ان میں پولٹری شیڈ اور شادی ہال شامل ہیں۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جاوید ہاشمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : پتلی تماشہ کو کامل ہنر بنانیوالا فاروق قیصر
Next Article محمد حنیف کا کالم: اُمتِ مسلمہ کی کانپتی ٹانگیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زاہد حسین گردیزی کا اختصاریہ : جب ہم جاوید ہاشمی کے ساتھ جیل گئے

اپریل 21, 2023

ہاں! میں باغی ہوں پاکستان کے بہادر سپوت کی داستان حیات ۔۔ تبصرہ مجیدہ عزیز

اکتوبر 30, 2022

لگاتار سردمہری کا دسمبر گزرتا ہی نہیں۔۔ وجاہت مسعود

دسمبر 3, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.