Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر پر خاموش کیوں رہے ؟ جاوید اختر کی مودی پر تنقید
جہان نسواں / فنون لطیفہ

مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر پر خاموش کیوں رہے ؟ جاوید اختر کی مودی پر تنقید

ایڈیٹرجنوری 10, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
javed akhtar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممبئی : انڈیا کے مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے صدر سے ملاقات کے دوران اس ’غیر واضع‘ خطرے کا تو ذکر کیا جو انھیں چند روز قبل خود لاحق ہوا تھا لیکن انھوں نے اس وقت ایک لفظ بھی نہیں کہا جب انڈیا کے 20 کروڑ مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکی دی جا رہی تھی۔
جاوید اختر نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم کی صدر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے صدر سے ملاقات کی اور اس ’غیر واضع‘ اور ’اکثر کے مطابق ان فرضی خطرات‘ کے بارے میں بات کی جو انھیں اس وقت لاحق تھے ’جب وہ بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے جو ایل ایم جیز پکڑے محافظوں کے گھیرے میں تھی‘، لیکن انھوں نے ’اس وقت ایک لفظ بھی نہیں کہا جب 20 کروڑ مسلمانوں کو کھلے عام نسل کشی کی دھمکی دی جا رہی تھی۔‘
انھوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ ’ایسا کیوں ہے؟‘
یاد رہے کہ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی پنجاب کے دورے پر تھے تو ان کے قافلے کو سڑک پر موجود احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے ایک فلائی اوور پر رکنا پڑا تھا۔
مرکزی وزارت داخلہ نے اسے وزیرِ اعظم کی سکیورٹی میں بڑی کوتاہی قرار دیا تھا۔ تاہم پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اس کی تردید کی تھی۔ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں بھی لے جایا گیا ہے۔اب سپریم کورٹ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں ہری دوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے بارے میں دھمکی آمیز تقاریر کی گئی تھیں۔ ان پر پہلے تو اتراکھنڈ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، لیکن جب سوشل میڈیا پر یہ تقاریر سامنے آئیں اور لوگوں میں غم و غصہ پیدا ہوا تو بعد میں کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ تقریب 17 سے 20 دسمبر کے درمیان ہندوؤں کے مقدس شہر ہری دوار میں ہوئی تھی۔اس تقریب کے ایک منتظم پرابودھا آنند گیری کو یہ کہتے ہوئے صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ ’میانمار کی طرح، ہماری پولیس، ہمارے سیاستدانوں، ہماری فوج اور ہر ہندو کو ہتھیار اٹھانے چاہییں اور صفائی ابھیان (کلین اپ) کرنا چاہیے۔ کوئی اور آپشن نہیں بچا ہے۔‘
اسی تقریب کی ایک اور ویڈیو میں ایک خاتون مذہبی رہنما کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’اگر آپ سب کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو انھیں مار دیں ۔۔۔ ہمیں 100 فوجیوں کی ضرورت ہے۔۔۔‘آج (پیر) کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ہری دوار اجتماع کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا ’دسمبر میں ہندوتوا شدت پسندوں کے ایک اجتماع میں بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کے لیے دی جانے والی کال پر مودی سرکار کی خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ بی جے پی حکومت اس کال کی حامی ہے۔ وقت کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔‘
اسی تھریڈ میں انھوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کے لیے ایک موجود اور حقیقی خطرہ ہیں۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسنین رضوی کا اختصاریہ:مری کا سانحہ اور پاک فوج کی خدمات
Next Article محمد یوسف خان کا اختصاریہ:معاشی ایمرجنسی اور مفت کے مشورے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.