Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی: سندھ رواداری مارچ اور ٹی ایل پی کی پولیس سے جھڑپیں، ایک شخص جاں بحق
اہم خبریں

کراچی: سندھ رواداری مارچ اور ٹی ایل پی کی پولیس سے جھڑپیں، ایک شخص جاں بحق

ایڈیٹراکتوبر 14, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi protest
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی :سندھ رواداری مارچ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی بیک وقت احتجاج کی کال کے باعث ریڈ زون میدان جنگ بن گیا۔میٹرو پول ہوٹل کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ سول سوسائٹی نے عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماورائے عدالت قتل اور سندھ میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف آج کراچی پریس کلب پر احتجاج کی کال دے رکھی تھی، جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے بھی اسی مسئلے پر پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔پولیس نے احتجاج کی کال کے پیش نظر گزشتہ روز ہی سندھ بھر میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگادی تھی، اتوار کی صبح ہی کراچی پریس کلب کو جانے والے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شام ٹی ایل پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد میٹروپول ہوٹل پر جمع ہوئی تاہم وہاں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو پریس کلب جانے سے روک دیا کیونکہ وہاں پہلے ہی سندھ رواداری مارچ کے شرکا احتجاج کر رہے تھے اور فریقین کا آمنا سامنا ہونے سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ تھا۔پولیس کی جانب سے ٹی ایل پی کےکارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال صورتحال کشیدہ ہونے کا باعث بن گیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مبینہ طور پر مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو بھی نذرآتش کردیا۔تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان ریحان محمد خان نے ڈان سے گفتگو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر براہ راست فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے کارکن ماجد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
اس سوال پر کہ جب پریس کلب پر پہلے سے ایک مظاہرہ جاری تھا تو وہ وہاں کیوں جانا چاہتے تھے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ (سول سوسائٹی) اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکے تھے، انہوں نے سوال کیا کہ جب وہ گستاخی کے مرتکب شخص کے حامیوں کے خلاف پریس کلب جانا چاہتے ہیں تو انہیں کیوں روکا جارہا ہے؟
ادھر پولیس سرجن سمعیہ سید نے ڈان کو بتایا کہ مظاہرے کے مقام سے ایک شخص کی لاش جناح ہسپتال لائی گئی ہے جس کے سر پر گولی لگی ہے۔قبل ازیں ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے فریقین کے 20 افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں تحریک انصاف کے رہنما علی پلھ، سورٹھ تھیبو اور دیگر بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کراچی پریس کلب آنے والی تمام سڑکیں اور راستے بسیں اور کنٹینر کھڑے کرکے بند کردیے، حتیٰ کہ رپورٹرز اور کیمرامین کو بھی پریس کلب آنے سے روک دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں صدر پریس کلب سعید سربازی نے انہیں آگاہ کیا کہ کراچی پریس کلب پر دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ اس مقام کو ’ہائیڈ پارک‘ قرار دیا جاچکا ہے جہاں مظاہروں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اصرار کیا کہ ہنگاموں اور فسادات کے خطرے کے پیش نظر نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔سعید سربازی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسلام آباد میں اہم غیرملکی شخصیات آرہی ہیں اور اس قسم کی صورتحال ملک کے بارے میں برا تاثر پیش کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔سعید سربازی نے مزید کہا کہ پریس کلب انتظامیہ کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن سے رابطے کے بعد ڈی آئی جی جنوبی نے پریس کلب کا دورہ کیا اور تمام رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کردیے۔
دوسری جانب سندھ رواداری مارچ کے شرکا اور عینی شاہدین نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی، کورنگی روڈ پر قیوم آباد اور سپر ہائی وے پر ٹول پلازا سمیت دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما کے قریب بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جو گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو روک کر تلاشی میں مصروف تھی۔کلفٹن تین تلوار پر ہلال احمر میڈیکل سینٹر کے قریب بھی مظاہرین سے نمٹنے کے ساز و سامان سے لیس پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
( بشکریہ :ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابر اعظم سمیت 4 ٹاپ کھلاڑیوں کو کیوں ڈراپ کیا؟ پی سی بی نے وضاحت کردی
Next Article غیر ملکی امداد پر پلنے والی این جی اوز کے طفیلیے۔۔ آزاد خیالی (قسط دوئم) فہیم عامر کےقلم سے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.