Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : کشمیر کا یہ یہ اور وہ وہ۔۔۔
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : کشمیر کا یہ یہ اور وہ وہ۔۔۔

ایڈیٹرجون 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
modi kashmiri leaders
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب یہ تو کہہ رہے ہیں کہ مودی سرکار اور کشمیر کی ہند نواز قیادت کے درمیان لگ بھگ دو برس بعد ہی سہی کسی طرح کا رابطہ یا میل ملاقات تو ہوئی۔ مگر کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ بات چیت کے نتیجے میں فریقین کشمیر کے جغرافیائی و سیاسی مستقبل کے لیے کسی ایک فارمولے پر متفق ہو پائے ہیں کہ جو کشمیر کو موجودہ دلدل سے نکال کر کسی بہتر سمت کی جانب لے جائے۔
مجھے نہیں معلوم کہ انڈیا میں اس وقت حزبِ اختلاف یا غیر قصیدہ خواں میڈیا کو کشمیر سے متعلق نئی ہل جل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں۔ البتہ پاکستان میں جو لوگ دلی میں ہونے والے حالیہ کشمیر اجلاس سے بہت زیادہ توقعات باندھے بیٹھے تھے ان کی بھی ہر امید کھونٹی سے لٹکی رہ گئی۔
دلی اجلاس میں مودی سرکار کی طرف سے ٹک ٹک دیدم کشمیری لیڈر شپ سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔ بس یہ بتایا گیا کہ ہم کشمیر میں مزید یہ یہ یہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جب آپ اس یہ یہ یہ کی تکمیل کے لیے ہمارا ساتھ دینے پر راضی ہو جائیں گے تو پھر ہم سوچیں گے کہ آپ جو وہ وہ وہ چاہتے ہیں کیا وہ کرنا ہمارے لیے ممکن ہے بھی یا نہیں۔
دوسرے فریق نے ساڑھے تین گھنٹے کی اس ملاقات میں پہلے فریق کو بس دھیان سے سنا اور سر ہلا کے رہ گیا۔ اب یہ سر ہاں میں ہلا یا مایوس کن حیرت میں؟ یا پھر یہ بیٹھک محض اس لیے بلائی گئی کہ اس کے گروپ فوٹو کا ایک پوسٹ کارڈ سلامتی کونسل میں بیٹھی بڑی طاقتوں اور خلیجی دوستوں کو ارسال کر کے ثابت کیا جائے کہ ہم کشمیر میں معمولاتِ زندگی و بنیادی حقوق بحال کرنے کے لیے اپنی سی کوشش تو کر رہے ہیں۔
ایک پاکستانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ کسی ریاست کی خود مختاری کو بیک جنبشِ قلم ایک صدارتی فرمان کے ذریعے ختم کرنے کے بعد اس کے باسیوں کو ایک عام سے صوبے کی پیش کش ایسے ہی ہے جیسے موت دکھا کے بخار قبول کروا لیا جائے یا کسی کی آٹھ کمروں والی پرانی حویلی پر قبضہ کرنے کے کچھ عرصے بعد پیش کش کی جائے کہ جا یار تو بھی کیا یاد کرے گا کس سخی سے پالا پڑا، یہ لے آٹھ میں سے دو کمرے اور عیش کر اور آئندہ کوئی مطالبہ نہ کرنا۔
جب ایک پاکستانی سیاسی تجزیہ کار (جو کہ میں خود ہی ہوں) سے میں نے کشمیر سے متعلق دلی بیٹھک پر جاننا چاہا تو اس نے بس یہ پڑھ دیا۔
عہدِ وفا یا ترکِ محبت جو چاہو سو آپ کرو
اپنے بس کی بات ہی کیا ہے ہم سے کیا منواؤ گے (فیض)
کچھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ نگوڑی سیاست کب سیاہ کو سفید اور سفید کو کالا قرار دے دے کچھ پتہ نہیں چلتا۔ لہٰذا سیاست دانوں کے قول و قرار پر منہ کھولنے سے پہلے یہ بھی جانچ کر لینا چاہیے کہ فلاں رہنما نے صبح جو بات کہی تھی یا اپنے حریف کو جو گالی دی تھی یا جو قسم کھائی تھی ۔آیا سہہ پہر تک بھی وہ اس پر قائم ہے کہ نہیں۔
واقعہ کے بعد حکومتوں کو اس طرح کے طعنے دینے اور جلی کٹی سنانے کا کیا فائدہ کہ کل تک مودی سرکار جن ہند نواز سیاستدانوں کو بھارت دشمن گپکار کینگ اور کشمیر میں خاندانی سیاست کے نام پر وقوف بنانے والا ٹولہ کہہ کے ایک متبادل قیادت ابھارنے کی کوشش کر رہی تھی ۔اس میں ناکامی کے بعد آج اسی روائیتی ٹولے سے یہ کہتے ہوئے زرا بھی آنکھ نہیں جھپکتی کہ دل اور دلی سے دوری اچھی نہیں۔
سیاست تو نام ہی دو اور دو پانچ یا دو اور دو ساڑھے تین کا ہے ۔جو سادہ لوح ریاضی داں آج بھی راج نیتی کو دو اور دو چار کا کھیل سمجھتے ہیں۔بہتر ہے کہ وہ کسی پرائمری سکول کے معصوم بچوں کو سوائے ریاضی کے کچھ بھی پڑھا لیں۔
دلی ملاقات میں کسے کیا ملا؟ جیسا کہ میڈیا کہہ رہا ہے کہ مودی سرکار نے کچھ تو لچک دکھائی مگر کون سی لچک ؟ کیا وزیرِ داخلہ امیت شاہ پانچ اگست دو ہزار انیس کو کشمیری خود مختاری کے ضامن آرٹیکل تین سو ستر اور پینتییس اے کی معطلی سے متعلق لوک سبھا تقریر میں نہیں بتا چکے تھے کہ جونہی حالات نے اجازت دی کشمیر کو مرکز کے زیرِ انتظام درجے سے نکال کر ایک نارمل ریاست (یعنی صوبہ) کا درجہ دے دیا جائے گا۔ اب کشمیر کے دو صوبے بنیں گے یا تین سوائے مودی سرکار کے کون جانے۔مگر یہ بات تو انڈیا نواز کشمیری قیادت کو دلی مدعو کئے بغیر بھی بتائی جا سکتی تھی۔ اتنی سیاسی ورزش اور خرچے کی کیا ضرورت تھی؟ دنیا کو کیا ایسا نیا دکھانا مقصود تھا جو دنیا پہلے سے نہیں جانتی۔
ایسے ہی کسی استاد شکاری نے اپنے ایک شاگرد کو بگلا پکڑنے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی تم کسی دلدل یا ندی کے کنارے بگلا دیکھو تو ایک لمبا چکر کاٹ کر آہستہ آہستہ کہنیوں کے بل رینگتے ہوئے بگلے کے پیچھے پہنچو اور پھر اس کے سر پر موم چپکا دو۔جب موم پگھل کر بگلے کی آنکھیں بند کردے تو اسے گردن سے پکڑ لو۔
استاد جی مگر جب میں بگلے کے اتنا قریب پہنچ جاؤں کہ اس کے سر پر موم رکھ سکوں تو پھر سیدھا سیدھا گردن سے ہی کیوں نہ پکڑ لوں۔استاد نے کہا ہاں ایسے بھی کیا جا سکتا ہے مگر پھر تجھے استاد کون سمجھے گا۔

(بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مقبوضہ کشمیر نریندر مودی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمار مسعود کا ناقابل اشاعت کالم : سیاسی جمود سے سیاسی جدوجہد تک
Next Article عائشہ حنیف کا افسانہ : بکھرے خواب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے میں بھارتی وزیر اعظم میڈیا سے کیوں گھبرا ئے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 19, 2026

نصرت جاوید کا کالم : تنہائی کے موسم میں ’ مودی کی جَلد بازیاں‘

اگست 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ’آپریشن سندور‘ مودی کے ماتھے کا کلنک بن گیا!

جولائی 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.