Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»علی نقوی»میرا باغِ عدن اسی شہر میں ہے: پروفیسر خالد سعید کی سالگرہ پر علی نقوی کا عقیدت نامہ
علی نقوی

میرا باغِ عدن اسی شہر میں ہے: پروفیسر خالد سعید کی سالگرہ پر علی نقوی کا عقیدت نامہ

ایڈیٹرمارچ 10, 202113 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khalid saeed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ جنت میں آپ جس شے کے بارے میں سوچیں گے وہ آپ کے سامنے حاضر ہو جائے گی، وہاں حزن و ملال نہیں ہو گا، بے چینی و اضطراب نہیں ہو گا، اس طرح کے اگر اس زمین پر رہتے ہوئے میں نے کوئی تجربات کئے تو وہ مرشدی خالد سعید سے سوال پوچھنا، اس کا جواب پانا، اور ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے…… جو پوچھا، جب پوچھا، جہاں پوچھا اس کا جواب اس طرح ملا کہ جیسے وہ اسی سوال کا جواب دینے کے لیے صدیوں سے انتظار کر رہے تھے…. میں اکثر سوچتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی کو سب کچھ معلوم ہو؟؟ کیسے کسی کا ہر شے، ہر نظریے اور ہر رویے کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر ہو سکتا ہے؟؟ وہ بھی سب سے جدا، سب سے منفرد اور سب سے نرالا؟؟ کیسے یہ ممکن ہے کہ آپ کسی شخص سے جب بھی ملیں تو وہ الجھنیں جنہوں نے آپ کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہو ایک دم سے کافور ہو جائیں اور آپ کو لگے کہ یہ مسئلہ جو میں لئے پھر رہا تھا درحقیقت مسئلہ تھا ہی نہیں؟؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کسی سے ملیں اور ملتے ساتھ آپ کو احساس ہو کہ یہ بات جس پر میں آزردہ ہوں دراصل ہنسنے والی بات ہے، لیکن یہ تمام نا ممکنات میں نے ہزاروں بار ممکن ہوتے دیکھے ۔۔۔
جب میں نے ایمرسن کالج میں بی اے میں داخلہ لیا تو سائیکالوجی، فلاسفی اور انگریزی لٹریچر اختیاری مضامین کے طور پر رکھے اور عالم یہ رہا کہ سوائے خالد صاحب کی کلاس کے کوئی اور کلاس نہ لی کلیمنڈ جان سے پڑھنے کا چونکہ موروثی بھوت سوار تھا اس لیے ان کی انگریزی لٹریچر کی ایم اے کی کلاس میں بیٹھتا تھا، لیکن بی اے کی تمام مضامین کی کلاسز سے نام کٹوا چکا تھا سوائے سائیکالوجی کے جو خالد صاحب پڑھایا کرتے تھے، اسُ وقت صبح کی پہلی کلاس خالد صاحب پڑھایا کرتے کیونکہ جب تک ہم ایمرسن کالج پہنچے تب تک خالد صاحب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ڈیپیوٹیشن پر جا چکے تھے، میں سر کی کلاس پڑھتا اور سر کے ساتھ ہی یونیورسٹی چلا جاتا جہاں ان دنوں سر خالد سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھ رہے تھے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ پہلے پہل IMS میں کھلا تھا اور یہاں کے تین چار کمروں میں سائیکالوجی کی کلاسز ہونا شروع ہوئیں تھیں سر خالد ہی اس نوزائیدہ ڈیپارٹمنٹ کا سب کچھ تھے، اس کے ساتھ جو شاندار کام سر نے شروع کیا وہ تھا "سٹوڈنٹس ایڈوائزی سینٹر” یہ سر کا ڈیرہ تھا اور میرا باغِ عدن، یہاں سارا دن سٹوڈنٹس آتے رہتے اور سر سے اپنے ذاتی، خاندانی، ذہنی، نفسیاتی، جنسی، کاروباری، مذہبی غرض ہر طرح کی مسائل پر بات کرتے ۔۔۔ حالتِ نزع میں لایا گیا چند منٹوں میں ایتھلیٹ بن کر واپس چلا جاتا، یہ سب کچھ میں نے کئی بار دوسروں اور اپنے ساتھ ہوتے دیکھا کہ شدید افسردگی اور مایوسی کے عالم میں کوئی خالد سعید کے پاس آیا اور کچھ ہی لمحوں میں اس کو یہ احساس ہوا کہ جس بات کو میں سر پر سوار کر رہا تھا اس کی تو کوئی اوقات ہی نہیں تھی۔۔
میری زندگی میں ایک بھی لمحہ ایسا نہیں ہے کہ جب میں سر خالد کو نہیں جانتا، میرے برادر مکرم اختر علی سید صاحب سر خالد کی سرپرستی میں اسی سن میں آئے جو کہ میرا سن پیدائش ہے، جب میں نے آنکھ کھولی تو اپنے گھر کے لان میں، ڈرائنگ روم میں، گیسٹ روم میں سر کو سگریٹ اور چائے پیتے دیکھا، میرا داخلہ زکریا پبلک سکول میں ہوا تو ہمارے سکول کی پرنسپل محترمہ نجمہ جعفری (جن کی سخت گیر طبیعت کی وجہ سے پورے سکول کے بچوں اور ٹیچرز کی ان سے جان نکلتی تھی) سے بھی سر خالد کا بے تکلفی کا رشتہ تھا سر جب بھی سکول آتے تو میڈم سے معانقہ فرماتے جب میں نے یہ منظر پہلی بار دیکھا تو حیرت کی انتہا نہ رہی اور صرف میڈم کو یہ بارو کرانے کے لیے کہ میں ان کو جانتا ہوں سکول میں سر خالد کی ٹانگوں سے لپٹ گیا، سر مجھے کینٹین لے گئے چپس اور بوتل دلائی، میڈم نجمہ جعفری یہ سب دیکھتی رہیں اور مصنوعی غصے میں کہا کہ خالد تم نے ٹھیکا لیا ہے بچوں کو بگاڑنے کا، مجھے اسُ وقت لگا کہ جیسے کائنات کا کوئی بھی آدمی ایسا نہیں ہے کہ جو سر خالد کا دوست نہ ہو۔۔
میں آج یہ اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے ساری زندگی سر سے باتیں سُن کر اپنی شیخی بکھیری، سر کی نظمیں سنا سنا کر لڑکیاں پٹائیں، ساری زندگی جب بھی کسی ایسے آدمی کو ملا جو سر کو جانتا تھا اس کے سامنے اس بات کا پرائڈ لیا کہ میں سر کا چہیتا ہوں، میں ان لوگوں میں سے ہوں کہ جو سر خالد سے "ہر طرح” کا مذاق کر سکتے ہیں، میں وہ ہوں کہ جو اگر سر خالد سے کسی بھی طرح کی مدد مانگوں تو میرے سوال کے ختم ہونے سے پہلے ہی وہ پوری ہو جائے گی، لیکن بہت دیر بعد معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ تو پورا ملتان کرتا ہے۔۔
اگر واقعات لکھنے بیٹھوں تو ہزاروں صفحوں کی کتاب بنے لیکن اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں نے خالد سعید سے کیا سیکھا تو اس کا دو لفظی جواب ہے کہ علم تو جتنا ان کے پاس ہے اس کا اعشاریہ ایک فیصد بھی میں ان سے حاصل نہ کر سکا لیکن جو مجھ ایسے دماغی مجہول کو انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی سکھا دیا وہ یہ تھا کہ انسانی رویہ کیا ہو نا چاہیے؟؟
انسانیت کس طرح کے ٹیمپرامینٹ کا تقاضا کرتی ہے؟؟ کیسے کسی ایسے شخص کی بات کو تحمل سے سننا ہے کہ جو آپ سے علم کے کئی درجوں میں کم ہو اور وہ آپ کے سامنے بیٹھ کر آپ سے اس بات پر اختلاف کر رہا ہو کہ جس کی خبر اس کے بڑوں بڑوں کو بھی نہیں ہے تو اس کو جواب کیسے دینا ہے؟
سر خالد نے اپنے ہر عمل سے یہی سکھایا کہ کسی بھی صورت کسی کی تضحیک نہیں کرنی؟؟
سر خالد نے بتایا کہ خواص کسی بھی بلا کا نام نہیں ہے؟؟
سر نے بتایا کہ قصور صرف اپنا گنوایا جا سکتا ہے نہ کہ دوسرے کا.. سر نے بتایا کہ انسانی مسائل کا حل صرف اس کے پاس ہے کہ جو پودوں، درختوں اور جانوروں سے مکالمے کی صلاحیت رکھتا ہو… سر خالد نے بتایا کہ انسان کا خبط عظمت دراصل اس کے دماغ کا خلل ہے… سر خالد نے سمجھایا کہ عظمت ذمہ داری سے جڑی ہے؟؟ اور یہ بھی سر نے سمجھایا کہ ذمہ داری پوری کرنا کم از کم انسان کے بس کی بات نہیں ہے… یہ بھی سر سے معلوم ہوا کہ جانوروں، پودوں، درختوں کے علاوہ اس سیارے کے بھی حقوق ہیں…. سر نے بتایا کہ جب تک شیر لکھنا نہیں سیکھے گا شکاری جیتتا رہے گا… سر خالد نے بتایا کہ بادشاہ ننگا ہوتا ہے… سر خالد نے بتایا کہ لشکر جو بھی ہو یزیدی ہوتا ہے… میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں اتنا جاہل ہوں کہ مجھے یہ بھی سر خالد نے بتایا یہ ایک عہد تاریک ہے… یہ سن کر مجھے لگا کہ واقعی باہر تو بہت اندھیرا ہے جب میرا سانس رکنا شروع ہوا، جب میری بینائی کمزور ہوئی تو سر خالد نے ہاتھ تھام لیا اور سگریٹ کا کش کھینچ کر کہا کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں اسی عہد تاریک میں سے روشنی پھوٹے گی اور عہد تاریک ختم ہو جائے گا جیسے پندرہویں اور سولہویں صدی کی صلیبی جنگوں کے بعد ہوا….. ہم کہ جو سمجھتے تھے کہ سائنس کی ترقی انسان کی بہت بڑی کامیابی ہے تو سر خالد نے ٹھنڈی چائے کا ایک گھونٹ بھرا اور فرمایا کہ اب تک کی ساری علمی کاوشیں صرف ایک استاد اور شاگرد کو پیش کیا گیا ٹریبیوٹ ہیں اور کچھ نہیں…. یعنی اب تک کا کل سائینسی اور فلسفے کا کام استاد (افلاطون) شاگرد (ارسطو) کا تعزیہ ہے….
خالد سعید وہ بادشاہ ہے کہ جس کے دربار میں سبھی خلعت پاتے ہیں چاہے وہ لبرلز ہوں مولوی ہوں، ملحد ہوں، شاعر ہوں، سامع ہوں، افسانہ نگار ہوں، خاکہ باز ہوں، خشک فلسفی ہو، مسخرہ یا چھچھورا ہو، شاگرد ہو، استاد ہو، استادوں کا استاد ہو یا شاگردوں کا شاگرد ہو…. اور اگر کوئی اس بادشاہ کو غلام کے روپ میں دیکھنا چاہے تو تب دیکھے کہ جب یہ بادشاہ ہمارے کزنز کوپی و چوچو مرحوم اور ہماری موجودہ کزن گگڑو کے دربار میں حاضر ہوتا ہے….
آج دس مارچ سر خالد اور انکے پیار ملتان آرٹس فورم کی سالگرہ ہے، ان دنوں سر خالد کی طبیعت خاصی ناساز ہے ان کے پھیپھڑے کا انفیکشن اس قدر بڑھ گیا کہ ان کو سگریٹ بھی ترک کرنی پڑ گئی ہے، یہ بات ان کے چاہنے والوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہے نہ جانے خود ان پر کیا بیت رہی ہوگی کہ ساٹھ سال کا ساتھ چھوٹ گیا، میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میری عمر بھی میرے استاد کو دے دے کیونکہ میں جو کہ گلیوں کی خاک ہوں اور وہ ایک باغِ عدن ہے جو اسی شہر میں ہے….

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خالد سعید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسعادت بلوچ کے جرائم کی کہانی ، مستو پہلوان کی زبانی : بابر چوہدری کی خصوصی رپورٹ
Next Article راؤ شمیم اصغر نوائے وقت ملتان کے ایڈمنسٹریٹر مقرر : نئے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کا انتظار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خالد سعید ، ملتان کے بابے اور ہمراز ملتانی کی جاسوس پروازیں : رضی الدین رضی کا کالم

اپریل 28, 2025

ہم خالد صاحب کی برسی کیوں نہیں مناتے ؟ : علی نقوی کا کالم

اپریل 28, 2025

علی نقوی کا کالم : ملتان کے سقراط کے نام

دسمبر 3, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.