خانیوال (نمائندہ گردو پیش )خانیوال ٹول پلازہ کے قریب شدید دھند کے با عث تیز رفتار وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد عمر اور سید محبوب علی شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اللہ رکھا، راشد، قیصر، اسرار زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔
ایک اور مقام پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 12افرادزخمی ہوگئے خانیوال کے نواحی علاقہ نزد یوکے بابا ریسٹورنٹ کے قریب فیصل موورز بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 12افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔
فیس بک کمینٹ