Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خاور نعیم ہاشمی»کریمنل انٹلیکچوئلز۔۔خاورنعیم ہاشمی
خاور نعیم ہاشمی

کریمنل انٹلیکچوئلز۔۔خاورنعیم ہاشمی

رضی الدین رضیستمبر 4, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of khawar naeem hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کہانی تو ہے گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک ان پڑھ شکرے نوجوان کی، لیکن آپ تھوڑا سا غور فرما لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ تو شاید پاکستانی سیاست کی داستان ہے اور اگر آپ مزید گہرائی میں چلے جائیں تو اسی کہانی میں امریکہ، روس اور دوسری بڑی عالمی طاقتوں کی طے شدہ پالیسیاں بھی آپ کے سامنے آ جائیں، لگتا ہے جیسے یہ دنیا ہی گلیوں، محلوں کے چھوٹے چھوٹے بدمعاشوں کی پالیسیوں پر چل رہی ہے۔ عالمی سیاسیات اور اسی عالمی سیاست کے درخت پر کچھ پتے ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر ہمارے جیسے لوگوں کے نام بھی لکھے ہوتے ہیں، وہ پتے جو پت جھڑ کا ایک موسم بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ اس کے باوجود چونکہ ہم انسان ہیں اور مزاحمت انسانوں کی سرشت میں لکھی ہوتی ہے جو پت جھڑ میں بھی اسے ٹہنیوں سے جدا نہیں ہونے دیتی۔ ٭٭٭٭٭


جس کردار کا میں ذکر کرنے جا رہا ہوں ،اس کے دونوں بڑے بھائی جنہوں نے بہت نام اور بہت مال کمایا تھا تو کئی سال پہلے دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، وہ اب خود کہاں ہے؟ زندہ ہے یا مر چکا ہے؟ یہ مجھے علم نہیں، اس نوجوان کا نام شجاعت اور نک نیم تھا شہتی، اس کے بڑے بھائیوں عنایت حسین بھٹی اور کیفی نے اس کو راہ راست پر لانے، اس کی بری صحبتیں اور عادتیں چھڑوانے کیلئے اسے اپنی ایک پنجابی فلم کا ہیرو بھی بنا دیا تھا لیکن انہیں اپنے چھوٹے بھائی کو شریفانہ زندگی کی جانب لانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی ، سنا ہے شجاعت عرف شہتی تندور پر روٹیاں لگانے والی ایک لڑکی کے عشق میں قتل بھی کر بیٹھا تھا، بڑے پیسے لگے تھے اس کو مقدمے سے نکلوانے کے لئے، وہ مجھ سے پہلی بار ملا تھا، موسیقار ماسٹر عبدللہ کے چھوٹے بھائی کے ساتھ ، دونوں’’کریمنل انٹلیکچوئل‘‘ تھے ،،،،، ایک دن ہم کچھ ساتھی بیٹھے ملکی حالات اور معاملات سیاست پر بات کر رہے تھے کہ وہ دونوں بھی اس مجلس میں آن ٹپکے،، دوچار منٹ تو خاموش رہے پھر ماسٹر عبداللہ کا بھائی اچانک مجھے مخاطب کرکے بولا، باؤ جی، اپنی صحت کادھیان رکھا کرو، ورزش کیا کرو،دو ٹائم دیسی گھی ضرور کھاؤ روزانہ، ،، ورنہ کسی دن کوئی آپ کی جیب سے پرس نکال کر بھاگ گیا تو آپ اس کو پکڑ بھی نہ سکو گے، تنخواہ دار آدمی ہو ، مہینہ کیسے گزارو گے؟،، ہم حیران ہوئے کہ یہ مشیران طاقت،،، کہاں سے پیدا ہوگئے؟ ہماری یہ حیرانی دور کی ہمارے ساتھ پہلے سے بیٹھے ہوئے اختر حبیب نے ، وہ دونوں اسی کے جاننے والے تھے اور اسی سے ملنے آئے تھے۔ اختر حبیب نے ان کا ہم سے تعارف کرایا تو وہ شیر ہو گئے، اب شجاعت عرف شہتی اونچی آواز میں بولا،،،،،، آپ لوگ عالمی سیاست پر بات تو کر رہے ہو لیکن لگتا یہ ہے کہ آپ میں سے کسی کو سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں۔ سیاست سیکھنی ہے تو ہم سے سیکھو، ایک واقعہ سناتا ہوں جس سے آپ کو پتہ چل جائیگا کہ سیاست ہوتی کیا ہے؟ شجاعت عرف شہتی گونجدار آواز میں بول رہا تھا اور ہم سب ہمہ تن گوش تھے،،، گجرات میں ہمارے گھر کے قریبی محلے میں ایک ’’پردھان‘‘ عورت روزانہ گلی میں چارپائی بچھا کر بیٹھ جاتی تھی اور ہر آنے جانے والے کو گھورا کرتی تھی، کوئی اس کے سامنے بول پڑتا تو اسے خوب گالیاں دیتی اور پھینٹی لگاتی ، ایک دن ہماری ایک دوست لڑکی اس گلی سے گزری تو اس عورت نے اس کی بھی پٹائی کر ڈالی، اس وقت ہم سب دوست قبرستان میں بیٹھے تھے ، وہ لڑکی روتی پیٹتی وہیں ہمارے پاس آگئی اور سارا ماجرا سنایا، ہم چار پانچ دوست غصے سے اٹھے اور اس۔۔ پردھان عورت کو جا پکڑا، خوب پٹائی کی اس کی، جب تسلی ہوگئی تو ہم واپس قبرستان آکر بیٹھ گئے۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ہمارا ایک اور ساتھی قبرستان والے ڈیرے پر ہانپتا ہوا پہنچا اور بتانے لگا کہ تم جس عورت کی پٹائی کرکے آئے ہو، اس کے حامی بدمعاش تمہارے گھروں کے باہر فائرنگ کر رہے ہیں، یہ سن کرسب جوش میں آگئے، اس سے پہلے کہ ہم اس عورت کے بھجوائے ہوئے بدمعاشوں سے بھڑ نے کے لئے روانہ ہوتے، ہمارے ایک سیانے دوست نے مشورہ دیا ،،،، سب بیٹھ جاؤ یہیں پر، ابھی نہیں جانا وہاں، جب وہ لوگ ہمارے محلے سے واپس چلے جائیں گے تو پھر ہم ان کے محلے میں جا کر جواب دے آئیں گے،یہ واقعہ سنا کر شہتی کہنے لگا،، باؤ جی! اگر وہ ’’سیانا‘‘ ہمارے ساتھ نہ ہوتا تو وہاں کئی لاشیں گر جاتیں ، ہم جیل جاتے یا مفروری کاٹتے، یہ ہوتی ہے سیاست ، اور سیاست پاکستان کی ہو یا امریکہ کی اصول ایک ہی ہوتا ہے۔۔۔۔ کئی سال بعد شہتی کے اس’’فلسفہ سیاست‘‘ کی تصدیق کی باغ جناح میں سست رفتاری سے واک کرتے ہوئے دو ضعیف بابوں نے، مگر ذرا مختلف انداز میں،،،،،،، ۔پہلا بابا۔۔اوئے امریکہ نے دوجی وڈی طاقت روس نوں کیویں پھیتی پھیتی کر دتااے؟ دوسرا بابا۔۔،، بدمعاشاں توں سارے ای ڈردے نیں ،پر جدوں کوئی بدمعاش زمین تے ڈگدا اے تے دوجے سارے مل کے اوہنوں ٹھڈے مار مار کے پھیتی پھیتی ای کر دیندے نیں۔ ٭٭٭٭٭


مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی رہائش ذیلدار پارک اچھرہ میں تھی، جماعت اسلامی کا ہیڈ آفس بھی اسی عمارت میں تھا، ،ہمارا اسکول قریب ہی تھا،جب کوئی پیریڈ خالی ہوتا تو میں جماعت اسلامی کے دفتر میں جا کر ان کی ورکنگ کا مشاہدہ کرتا رہتا ، وہاں مجھے بہت سے ایسے لوگ بھی ملتے جو مختلف اضلاع سے ماہانہ چندہ جمع کرانے آتے تھے، ایک دن میں مولانا صاحب کے کمرے میں گھس گیا،اس کمرے کا دروازہ عمارت کے صحن کی جانب کھلتا تھا، چھوٹا سا یہ کمرہ ان کی خواب گاہ ہی نہیں آرام گاہ اور سٹڈی روم بھی تھا۔ چھوٹی سی چار پائی کے نیچے صاف ستھرا پان دان پڑا تھا ’’مولانا۔آپ کی جماعت میں لوگ ایماندار کیوں ہیں؟ ہرماہ یہاں چندہ جمع کرانے آ جاتے ہیں؟۔ مولانا نے میرے اس بے تکے سوال کا جواب دینا گوارا نہ کیا ، تکیے کے نیچے ہاتھ گھمایا اور ایک روپے کا سکہ میرے ہاتھ میں دیتے ہوئے، اشارہ کیا ،، اب دفع ہو جاؤ، ۔۔۔۔ کچھ دن بعد میں پھرمولانا صاحب کے پاس چلا گیا، اس سے پہلے کہ میں انہیں سلام کرتا انہوں نے تکیے کے نیچے سے ایک روپے والا سکہ نکالا اور پھر مجھے تھما دیا۔۔ یہ واردات چلی کافی عرصہ تک۔۔۔۔ پھر کئی سال بعد۔ فلموں کی کہانیاں لکھنے کا سودا میرے دماغ میں سما گیا،ان دنوں عنایت حسین بھٹی کی کئی فلمیں ہٹ ہو چکی تھیں ، ایک دن میں بھٹی صاحب کے گھر ان کے پاس بیٹھا تھا کہ اچانک انہوں نے انکشاف کیا ’’میں ایک سیاسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں‘‘ دلیل یہ دی کہ بھٹو کی پیپلز پارٹی بائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی ہے۔۔ اور جماعت اسلامی دائیں بازو کی انتہا پسند ’’ میں ایک ایسی پارٹی بناؤں گا جو اعتدال پسند ہو‘‘ بھٹی صاحب نے مجھ سے سوال کیا ’’ کیا آپ میری بھٹو اور مودودی سے ملاقات کرا سکتے ہیں؟‘‘‘میں نے جواب دیا ’’بھٹو تک تو میری پہنچ نہیں ، مولانا سے ضرور ملوا سکتا ہوں۔ میں اگلے ہی دن مولانا کے پاس پہنچ گیا۔ ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ مجھے بھولے نہیں تھے ، اس سے پہلے کہ وہ ایک روپے کا سکہ نکالنے کے لئے تکیے کے نیچے ہاتھ گھماتے،، میں نے مدعا بیان کر دیا’’’ مولانا، ایک عنایت حسین بھٹی، آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔۔۔ بستر پر لیٹے ہوئے مولانا نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ میں اپنا کان ان کے قریب کروں۔۔ ’’رات کو لائیے گا‘‘ ’’رات کو،،،،،،،،،،، کیوں مولانا؟ رات کو کیوں؟‘‘ ’’ وہ میرے پاس دن کے وقت آئے تو لوگ بڑی باتیں بنائیں گے‘‘ میں نے بھٹی صاحب کو مولانا کے ریمارکس تو نہیں پہنچائے، البتہ رات کے وقت انکی مولانا سے ملاقات ضرور کرادی تھی۔
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جماعت اسلامی عنایت حسین بھٹی مودودی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسودخوری اور رزقِ حلال۔۔ڈاکٹڑاختر شمار
Next Article بھارت، احمد شاہ مسعود اور افغانستان۔۔وسعت اللہ خان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

1971 کے بعد پہلی بار ڈھاکہ یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کی جیت : بنگالیوں کے قتل عام کے بھی الزامات

ستمبر 11, 2025

جماعت اسلامی کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال

اپریل 26, 2025

جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانیوالے راستے بند

اپریل 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا جنوری 15, 2026
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.