Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»غریبوں کے مری سے ملاقات/ کشور ناہید
کالم

غریبوں کے مری سے ملاقات/ کشور ناہید

رضی الدین رضیجولائی 20, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوں تو مجھے سیر کرانے اور میرا سیاسی موڈ بدلوانے کے لئے ڈاکٹر بگھیو اورحارث خلیق فیملیز، مری لے گئے تھے، وہی آج سے 50برس پہلے کا سا مال روڈ، پلاسٹک کے برتن اور کھلونے، چمچماتے کپڑے پہنے نوبیاہتا، آوارہ گردی کرتے نوجوانوں کے گروپ اور پھرسائیڈ بنچ پہ بیٹھے ہوئے مجھ جیسے بزرگ۔ میں یہ منظر دیکھ دیکھ کر بوڑھی ہوئی تھی۔ سوچا چلو ذرا غریب خوانچہ فروشوں، چھلیاں بھونتے بابوں اور ہتھ گڈی میں بیٹھے بچوں اور بوڑھوں سے ملوں ذرا ان کی کہانی تو سنوں، اسی تلاش میں چھوٹے چھوٹے ڈھابوں کی سمت نکل گئی، کہیں آلو چھولے کی چاٹ تھی، کہیں پکوڑے تو کہیں کشمیری چائے، کافی اور کولڈ ڈرنکس، ہر ڈھابے پہ باپ، چاچا، ماما اور محلے داروں کے چولہوں پر چڑھی کڑاھیوں میں سموسے، چپس اور پکوڑے نکالتے ہوئے، چابک دستی سے کام کرتے ہوئے بچے تھے، بچوں کو دیکھ کر ایک دم میرا پارہ چڑھ گیا، پوچھا ’’تم یہاں کام کیوں کررہے ہو، پڑھنےکیوں نہیں جاتے، سارے بچوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ہم پانچویں کلاس میں پڑھتے ہیں۔ اسکول سے واپس آکربابا کا ہاتھ بٹاتے ہیں، یہ سن کر میں نے ہنستے ہوئے کہا ’’چلو پھر مجھے بھی پکوڑے کھلاؤ‘‘ ان بچوں نے اتنی مہارت اور سلیقے سے پھولے پھولے پکوڑے اور چپس نکال کر چھاننے میں گھی نچوڑ کر کاغذ کی پلیٹوں میں لاکر رکھدیئے،
ہم نے ان بچوں کو معاوضے کے سوا بھی پیسے دیئے اور ہنستے ہوئے آگے نکلے، ابھی پوری طرح اندھیرا نہیں ہوا تھا، سفید بالوں والا ایک بابا، کچی دودھیا چھلیاں کوئلوں پر سینک کر اور لیموں مسالا لگاکر، لوگوں کے ہاتھ میں پکڑا رہا تھا، ساتھ بیٹھا بچہ بوری میں سے چھلیاں نکال کر انکے بال اتارکر بابا کو پکڑا رہا تھا، بابا نے فی پھلی ہم سے 30روپے مانگے، پوچھا ’’آپ روز کی کتنی چھلیاں یوں سڑک کنارے بیٹھ کر بیچ لیتے ہیں، بولتے کبھی سو تو کبھی پچاس، پھر میں بول پڑی ’’بابا آپ بچے کو پڑھاتے کیوں نہیں‘‘ بچہ اچک کر بولا ’’میں چوتھی کلاس میں پڑھتا ہوں، اسکول سے واپس آکر دادا کے ساتھ کام کرتا ہوں‘‘ اور تمہارے بابا کیا کرتے ہیں، ’’وہ ہتھ گڈی چلاتے ہیں ’’گھر کہاں ہے‘‘ نیچے گاؤں میں۔
آرمی ہیڈ کوارٹر ساتھ تھا، گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی، وہاں سے مال روڈ تک بہت چڑھائی تھی میں اور رضیہ، دونوں عمر کو دھکا دینے کے باوجود اس ہتھہ گڈی پہ بیٹھ گئے، جب بہت چڑھائی کم ہوئی تو ہتھ گڈی والا نوجوان، ذرا رک گیا، پوچھا خیریت ہے! بولا ’’ذرا سانس برابر کر رہا تھا‘‘ ہمارے دونوں کے سینے میں چبھن محسوس ہوئی، بعد میں جب بہت اترائی تھی، پھر وہ ذرا دیر ٹھہرا، ہوگی کوئی چالیس برس عمر، فی سواری 50روپے لیتے ہو، تو دن میں کیا کما لیتے ہو، کبھی ہزار تو کبھی آٹھ سو، ’’ہتھہ گڈی تمہاری اپنی ہے‘‘ نہیں جی ڈیڑھ سو روپے کرایہ روز کا دیتا ہوں، پاس ہی سفید داڑھیوں والے بابے، ہتھ گڈی چلاتےنظر آئے، میں نے رک کر پوچھا ’’آپ تھک نہیں جاتے‘‘ ہم پہاڑی لوگ ہیں، روٹی تو کمانی ہے ، میں چپ ہوگئی، پوچھنے کی جرات نہیں ہوئی کہ اس عمر میں اولاد، روٹی نہیں کھلاتی ہے۔ ایک آدھ دکان کے علاوہ، کہیں عورت نہیں تھی اور وہ بھی خاندان کے بچوں کے ساتھ کڑھائی والے کپڑے فروخت کررہی تھیں۔ مری میں ہوٹل تو لاتعداد ہیں مگر ویٹر کے طور پر ہر جگہ بچے کام کررہے تھے، دو تین عورتیں جو مری کی نہیں لگتی تھیں، چادر پھیلائے بھیک مانگ رہی تھیں، ورنہ پوری مال روڈ پر اسلام آباد کی طرح بچے بوڑھے اور عورتیں بھیک مانگتے نظرنہیں آئے۔
ایکسپریس وے پر جاتے اور لوٹتے ہوئے بڑی سجاوٹ والے ہوٹل بھی نظرآئے۔ اونچی دکان پھیکا پکوان، سوچا اس خوبصورت ہوٹل میں ناشتہ کرکے واپس لوٹتے ہیں آرڈر دیا 8پراٹھے اور آٹھ انڈوں کا آملیٹ، جب صبر کی حد ہونے لگی تو انڈے پراٹھے معہ سترہ سو کے بل کے لائے گئے۔ ہماری پانچویں کلاس کی بچیاں بھی ان سے بہتر پراٹھے بنالیتی ہیں، باہر سے جلے اور اندر سے نرے کچے۔ پھرہمیں ڈھابے کی گرم گرم روٹیاں یاد آئیں، دل کرتا رہا واپس جاکر انہی ڈھابوں پہ بیٹھیں۔
میں پھر پچاس برس پہلے کا مری یاد کرتی رہی، لطیف کاشمیری تھے، تو جو کوئی ادیب آتا، اوپر لائبریری میں، وہ ان کے ساتھ شام مناتے تھے، لائبریری میں خوب رونق رہتی تھی، لوگوں کو معلوم تھا شام 5بجے، یہاں کوئی نشست ہوگی، کھنچے چلے آتے تھے، سیڑھیاں چڑھ کر سیمس تھا، وہاں ہفتہ اور اتوار کو ڈانس ہوتا تھا نہ کوئی آواز کستا تھا، نہ بے تحاشہ رش ہوتا تھا، اب وہاں ایک ریسٹورنٹ ہے ہر طرف کھا باہی کھا باہے، بس لائبریری کے نیچے وہی پرانی بک شاپ ہے جہاں عمیرہ احمد اور شہاب صاحب کی کتابوں کے علاوہ حسن نثار کے ’’کالے قول‘‘ بھی سامنے رکھی تھی، شاعری، تنقید یا افسانہ، نہیں تھا، لوگ سیر کرنے آتے ہیں، کھاتے اور گھومتے ہیں، نہ ہتھ گڈی والے کا احوال پوچھتے نہ بچوں کو کام کرتا دیکھ کر افسوس کرتے، ہاں ایک اور یاد۔ لنٹاٹس اس زمانے کا پوش ریسٹورنٹ تھا، جہاں ججز اور بڑے افسر بیٹھا کرتے تھے اور اب گزرا ہوا زمانہ آتا نہیں دوبارہ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک پہلویہ بھی ہے جمہور کی تصویر کا: دوسرا رخ/رضا علی عابدی
Next Article 25 جولائی 2018ءکو5 جولائی 1977ءنہ بننے دیں: برملا / نصرت جاوید
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت

نومبر 16, 2025

سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 15, 2025

صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 15, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.