Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
  • ’کھلے مین ہول میں رات کو ہرگز مت گریں‘ ( شہلا رضا اور ان کے بچوں کی کہانی ) : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • خاک صحرا پہ لکیریں اور اختلافی نوٹ : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا سب ٹھیک چل رہا ہے ؟ ۔۔ مظہر عباس کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»کشور ناہید کا کالم : کون سا فرہاد، پیکا چیلنج کرے گا؟
تازہ ترین

کشور ناہید کا کالم : کون سا فرہاد، پیکا چیلنج کرے گا؟

رضی الدین رضیجنوری 31, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’نقلِ کفر،کفر نا باشد‘‘ والی بات ۔ بحوالہ حامد حسین قادری عرضِ تحریر کہ ’’اسلام سےقبل عربوں کے کاندھے پر حکومت کا بار نہ تھا ۔ انکے پیروں میں تہذیب کی زنجیریں نہ تھیں گردنوں میں تعلیم کے پھندے نہ تھے، آزادی سے جو محاسن ومصائب کسی قوم میں پیدا ہو سکتے ہیں۔ وہ سب ان میں بدرجۂ اتم موجود تھے۔
بے جاخودی، غرور اور خود پر فخر و مباہات رگ و ریشے میں اس قدر سرایت کر چکا کہ اسوقت پاکستان میں ہر مہینے کم از کم 40 لاشیں کسی بھی شہر، بندر گاہ سے واپس لوٹائی جاتی ہیں کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والوں نے ہر ایک سےلاکھوں کروڑوں لیکر دوسرے ممالک میں مال کمانے کی حسرت بھردی اور، کشتی میں ضرورت سے زائد افرادبھرنے کے باعث کشتی ڈوب جاتی اور وہ بھوکے پیا سے کروڑوں کی زمینیں بیچ کر بہت کچھ کے خواب لیے ، ڈوب جاتے ہیں۔
حکومت بعد ازاں، کمیشن بناتی ، فتنہ گروں کو تلاش کرتی، دوچار پرہاتھ ڈال لیتی ۔ قوم کو تسلی دیتی ہےکہ فکر مت کرو، باقی سارے انسانی اسمگلنگ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ یہی کچھ ان سب منشیات فروشوں اور بد قماش لوگوں کے بارےمیں کہا جاتا رہا ہے جو پاکستان کے قیام سے اب تک اسکی بنیاد کو کھوکھلا اور قوم کو بے حس بنا رہے ہیں۔ اسوقت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سینکڑوں اور ہزاروں پاکستانی قید میں ہیں ۔ کوئی انکی گواہی دینے یاانہیں چھڑانے پر آمادہ نہیں ۔ حکومت بظاہر وعدے کرتی ہے ۔ نئے سے نئے آرڈیننس پاس کرتی، اپنے بیانیے پرفخر کرتی، جب بات پرانی ہو جائے تو چہرے بدل دیے جاتے ہیں۔ اب تو سرکاری ملازم جو کسی تربیتی کورس کیلئے باہر بھیجے جاتے ہیں۔ اس میں پائلٹ اور ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ،واپس نہیں آتے۔ سوال اٹھائیں توکہا جاتا ہے کہ یہاں تنخواہیں بہت کم ہیں۔ اسلئے باہر رہ جاتے ہیں۔ یہی بہانہ اب اسمبلیوں کے ممبران کیلئےہے۔ افسروںکیلئے گا ڑیاں منگوانے کیلئے بھی یہی عذر ہے۔ ہرچند کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی پوسٹیں خالی کرکے، حکومت اپنے لیے فخر کی بات سمجھ رہی۔ ان ساری سردیوں میں کہیں بھی بارش نہیں ہوئی ۔ اسکے باعث بارانی فصلیں پیداوارنہیں دے سکیں۔میں بار بار مونگ پھلیوں کے ڈبے نہ آنے کا گلہ کرتی تو سارے اٹک کے علاقے کے لوگ اپنا رونا لے کر بیٹھ جاتے۔ کمال یہ ہے کہ موسمیاتی وزارت بھی خاموش ہے اور کوئی بھی مریم بی بی کی طرح نہیں کہہ رہا کہ مصنوعی بارش کے ذریعے فصلیں اُگائی جاسکتی ہیں۔ اگر چین اور سعودی حکومتیں ہماری مدد نہ کرتیں تو گوادر ایئرپورٹ نہ بن سکتا۔ ہم جگہ جگہ چینی کارکنوں کے کام کی تعریف کرتے ہیں اور ا نکی روز کی شکایات کہ پولیس تک ہم سے پیسے مانگتی ہے ۔ ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
پیکا آرڈینس ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ کئی نئی شقوں کے ساتھ پیش کیا گیا، پاس کیا گیا پھر تبدیل کیا گیا۔ پھر کئی بار سامنے لایا گیا ہے وہ صحافی جو اصل میں اس کی روح کو سمجھتے ہیں وہ شور مچاتے رہے۔ انہی روزروز کی تبدیلیوں کے باعث پیمرا بھی بے معنی ہوگیا ہے۔ اس طرح بلاسود قرضوں کی اسکیموں کا ہر دور حکومت میں اعلان بھی کیا گیا اورقرضے دیئے بھی گئے۔ مگر کوئی خاطر خواہ فرق معیشت پر نہیں پڑا۔ کسی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کی تقسیم سیاسی مفادات کے تحت ہوتی ہے۔ میرٹ سے زیادہ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سفارشیں کام آتی ہیں۔ یاد رکھیں پیلی ٹیکسی اسکیم ایک حکومت نے چلائی پھر وہ غائب ہوگئی۔ بڑے گروپس جو قرض لیتے ہیں وہ تو چوہدری ظہورالٰہی کے زمانے سے کوئی حساب ہی نہیں ہوتا رہا ہے۔ پاکستان میں آج تک کوئی ایسی مثال نہیں کہ چھوٹے قرضے والوں نے فلاں کاروبار کو فروغ دیا۔ اس دفعہ بھی پرانی اسکیموں کو نئے ناموں کے ساتھ سامنے لایا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ لگژری گاڑیاں بھی منگوائی جارہی ہیں۔ یاد کریں عمران کے زمانے کی گاڑیاں کس طرح اونے پونے داموں بیچی گئیں۔ خدا کیلئے اس قوم کو اعداد وشمار کے چکر سے نجات دیں۔ فی الوقت حکومتی وزرا اپنے اتحادیوںکیلئے فنڈ جاری کرنے میں تیزی دکھا رہےہیں ۔ سارے ممبران جن کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں کیا وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ شمار کرکے بتائیں، ہر ایک کی کتنی زمینیں، فیکٹریاں ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔ یہ چند لاکھ بھی انکی عمارت میں زیر و برابر ہونگے۔ کالا دھن رکھنے والوںکیلئے فوراً ہی ہمدردیاں چاروں طرف سے آنے لگتی ہیں۔ یاد کریں کہ ایک پولیس ورکر کے گھر سے کروڑوں روپے، ڈھیروں سونا اور چاندی نکلی تھی پھر کیا ہوا۔ معاملہ گول ۔ہر جگہ یہی ہوتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ گزشتہ چالیس سال سے ایک شخص کا سکہ چل رہا ہے۔ پاکستان کے ہر شہر خاص کر کراچی ،اسلام آباد، لاہور کے علاوہ ملتان اور دیگر شہروں میں نئے شہر اس شخص نے بسائے ہیں، جس کے پاس اس نے خود بتایا کہ بیٹی کی دوائی کیلئے پیسے نہیں تھے۔ آج وہ بتائیگا کتنے افسروں اور کتنے رشوت خوروں کو اس نے پالا۔ ہر حکومت کے دور میں شور مچتا ہے کہ اس سے پوچھو کتنوں کو کھلایا۔ اس عرصے میں دوسری حکومت آجاتی ہےاب تودبئی میں شہر بسا رہا ہے۔ وہاں کے شہنشاہ سے کون ہمت کرکے پوچھے گا۔ بولنے کی آزادی ختم کرنے کو پیکا آرڈیننس موجود ہے۔ ویسے بھی ادیبوں یا صحافیوں کو بولنے کی سزائیں بہت مل چکی ہیں۔ کوئی سزا باقی ہے تو کہاں ہے ارشد شریف یا طور یا پھر عمران ریاض، حامد میر تو سزا یافتہ ہے ہی۔ اب کون فرہاد رہ جائے گا۔ میدان کھلا ہے کون ہے دل گردے والا۔ جو حکومت اور وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کو آنکھ دکھائے۔ یہ بھی سنئے نیوگنی راجو کے نام کا کوئی گائوں نہیں مگر لاکھوں روپے کی گرانٹ دی جاتی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم کشور ناہید گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر کی غلطی سے تباہ ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ
Next Article نصرت جاوید کا کالم : صحافی اب ریاست کا چوتھا ستون نہیں رہے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ماں کا جانا ۔۔ دو گھروں کا سانجھا غم، دو دلوں کا ایک سا نوحہ : شزاد عمران خان کا پرسہ

دسمبر 1, 2025

آؤٹ آف فیشن صحافت اور سہراب برکت کی گرفتاری : حامد میر کا کالم

دسمبر 1, 2025

صحافت کا ’’ مکو ٹھپنے ‘‘ کے لیے نئی زنجیریں : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 4, 2025
  • کے پی کے کی عورت جاگ رہی ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کتاب کالم دسمبر 4, 2025
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی دسمبر 4, 2025
  • جب آنچلوں سے پرچم بنے : حامد میر کا کالم دسمبر 4, 2025
  • ماہ رنگ بلوچ دہشت گردی کے مقدمے سے بری دسمبر 3, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.