Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مینڈکوں کے تکے کھائیے۔۔کشور ناہید
کالم

مینڈکوں کے تکے کھائیے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرنومبر 5, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھ میں ویسے تو بہت سی خراب عادتیں ہیں۔ مگر ایک راسخ ہے کہ میں دنیا بھر کے اخبارات جس میں انڈیا کے اخبار بھی شامل ہیں، پڑھتی ہوں۔ گزشتہ ہفتے، مہاتما گاندھی کی 150سالہ سالگرہ تھی۔ سارے عالمی اخبارات نے ان کی سیاسی جدوجہد کا تذکرہ کیا کہ ایک وکیل نے ایک دھرتی کا سربراہ بننے پر کیوں اصرار کیا اور انہوں نے اپنا آخری مرن بھرت، مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف رکھا تھا۔ مگر موجودہ انڈیا کی حکومت نے ان کو بے بھاﺅ کی سنائی ہیں۔ ستم بالائے ستم انہوں نے گاندھی جی کو گولی مارنے والے نتھو رام گوڈسے کی تعریف میں قلابے ملائے ہیں جبکہ گاندھی نے اپنی آخری تقریر میں یہ بھی کہا تھا کہ مسلمانوں کو مار مار کے جب تھک جاﺅ گے تو کیا ہندوﺅں کو بھی مار ڈالو گے! کاش آج گاندھی زندہ ہوتے تو کشمیر کے لاک ڈاﺅن پر بھوک ہڑتال کرتے۔ انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کا نعرہ بلند کیا۔ جس پر مجاز نے نظم لکھی۔ پاکستان کے سارے چینل جو خواتین کا ستیاناس کر رہے ہیں، اس کے مقابلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ماسٹرز کرنے والی سات سہیلیوں نے عملی صحافت کا آغاز اپنا ویب پیج بنا کر کیا۔ خیبر پختونخوا کی پہلی بیورو چیف خاتون صحافی ہے۔ یہ لڑکیاں اپنے علاقے میں خواتین کیلئے مروجہ قدامت پسندانہ اقدامات کو چیلنج کر رہی ہیں۔ ان کے ویب پیج کا نام لیڈی ٹی وی ہے۔ ان تمام لڑکیوں نے خاندان اور معاشرے کے ان اعتراضات کو بھی رد کیا کہ لوگ کیا کہیں گے اور پھر ایسے کام کرو گی تو رشتے نہیں آئیں گے۔ لیڈی ٹی وی چینل نے خواجہ سراﺅں، بیواﺅں اور کچی آبادیوں پر ڈاکومنٹری بنانے پر لوگوں سے بہت داد وصول کی ہے۔ نادیہ نذیر، ڈیرے کی پہلی باقاعدہ صحافی ہیں۔ میری یہ ساری بچیاں برقع پہن کر کیمرہ ہاتھ میں لئے فوٹو گرافی کرتی، رپورٹنگ کرتی اور ایڈیٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ اس طرح بہت سے دوسرے صحافیوں نے بھی اپنے ویب پیج بنائے ہوئے ہیں۔
آج سے 20برس پہلے شہلا ہائری نے خواتین اور متعہ کی شادیوں کے حوالے سے تفصیل سے بیان کر دیا تھا۔ ہم نے پڑھا جیسے بہت کچھ پڑھتے ہیں۔ مگر گزشتہ ہفتے سے خواتین نےجو جلوس اور مظاہرے شروع کئے ہیں، ا±س حوالے سے اسلامی دنیا کو سوچنا پڑے گا۔ ہم مغرب کو کیا کہہ سکتے ہیں۔ ویسے بھی کشمیر میں بھی جوان لڑکیوں کا جو حشر کیا جا رہا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ مگر لاجواب تو سعودی عرب ہے، ابھی کچھ عرصے پہلے تک محرم کے بغیر مسلمان عورتوں کا حج کرنا ناممکن تھا اور اب حکم ہوا ہے کہ غیر ملکی غیر شادی شدہ جوڑے ایک کمرے میں ٹھہر سکتے ہیں۔ ویسے اگر یہی بات ہماری پولیس کو بھی سمجھ آ جائے اور ہمارے والدین جو غیرت کے نام پر ہمارے بچوں کو قتل کر کے خوش رہتے ہیں شاید ان کے اندر اس ”نامعلوم غیرت“ کے علاوہ انسانیت بھی جاگ جائے۔ شاید انڈین میڈیا بھی حقیقی صورت حال پر گفتگو شروع کر سکے، شاید یاد آجائے کہ 1919ءمیں جلیانوالہ باغ کا سانحہ ہوا تھا۔ وہ تو نامراد انگریز نے کیا تھا۔ اب 2019ءسو سال بعد، ایسے ہی مظالم کشمیر میں ہو رہے ہیں۔
اب تین یا چار سال ہو گئے کہ چینی ہمارے ہر شہر میں گھومتے نظر آتے ہیں اور اب تو ان کی طرح ہم نے بھی مینڈک کے تکے کھانے شروع کر دیئے ہیں۔ یہ بالکل اس طرح ہے کہ ایک پاکستانی جہاز میں بے تحاشہ گلاس پہ گلاس انڈیل رہے تھے۔ کھانے کے وقت انہوں نے کہا ”میں مسلمان ہوں، سور نہیں کھاتا“۔ ہم اب گدھے کے پائے، گدھے کا گوشت اور مینڈک کے تکے، بڑے آرام سے لکشمی چوک میں کھا سکتے ہیں۔ رہا سی پیک کا مسئلہ تو تین سال سے کرو چین، پاک دوستی اور سی پیک کے نعرے چل رہے تھے۔ میں گوادر گئی سی پیک ڈھونڈنے، مجھے وہاں سوائے کھارے پانی کے اور کچھ نہ ملا۔ باقی جگہ ریت تھی۔ آج تین سال بعد سی پیک اتھارٹی بنائی گئی ہے۔ وہ بھی آرڈیننس کے ذریعہ، تو پھر یہ تین سال سے کیا ہو رہا تھا۔ اب تو اسٹیل مل بھی چین چلائے گا۔ حالانکہ پچھلے برس سے روس، جس نے اسٹیل مل بھٹو صاحب کے زمانے میں لگائی تھی، ہماری نالائقی پر پردے ڈالنے کے لئے بار بار کہہ رہا تھا لاﺅ مجھے دو، میں اسٹیل مل چلا کے دکھاﺅں۔دراصل ہمیں کسی خضر کی ضرورت ہے جو ہمارے ساتھ چلے، ہماری ٹیڑھی ہوئی حکومت کو ایک ہاتھ سے سیدھا کر دے اور سار ے ملک میں اتنے لنگر کھلیں کہ من و سلویٰ کی ضرورت ہی نہ رہے۔ مگر مدینہ کی ریاست میں نہ لنگر تھے اور نہ من و سلویٰ۔ پھر یہاں خضر آئے بھی تو کیا کریں گے۔ انہیں رہنے دو جہاں رہیں۔ ہمیں تو اس مینڈک کے چرسی تکے کھانے ہیں۔ ویسے کسی دن اسلام آباد آنا ہو تو ہر سڑک پہ ٹوپی اور اونچے پاجامے واک کر رہے ہوتے ہیں، پہلے یہ واک افسر کیا کرتے تھے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین مہاتما گاندھی مینڈک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاگر وہ مستعفی ہو گیا تو؟۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
Next Article بغیر بارود والا کارتوس۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی

مارچ 16, 2026

خواتین کا عالمی دن، رمضان اور ماہواری : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مارچ 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.