Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خواتین کا عالمی دن اور پھر اسکے بعد؟ / کشور ناہید
کالم

خواتین کا عالمی دن اور پھر اسکے بعد؟ / کشور ناہید

ایڈیٹرمارچ 17, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت شور ہوتا ہے، سرکاری اور غیر سرکاری خواتین تنظیموں کی جانب سے آیا آیا خواتین کا عالمی دن، 8مارچ کا دن آتاہے، پاکستان میں غیر سرکاری تنظیمیں مشعل بردار جلوس نکال کر، دوچار نعرے لگاکر دلوں کی بھڑاس نکال لیتی ہیں۔ میڈیا والے، شوبزنس کے خواتین و حضرات کو بلاکر باتیں کرلیتے ہیں۔ اخبار والے، پرانی ، نئی تصویروں کے ساتھ خواتین کو انکا ماضی یاد کراتے ہیں۔ سرکار سینیٹ کے سلسلے میں مصروف تھی، عورتوں کا مسئلہ ، زرداری صاحب کےلئے بھی کوئی خاص ضروری نہیں۔ کرلیا میں نے اور آپ نے عورت مارچ ، اسکے بعد؟ ۔یہ بالکل اسطرح کہ کالجوں میں آج سے پچاس برس پہلے بھی چائی ریس یا رسہ کھینچنے کا مقابلہ ہوتا تھا ، آج بھی کوئی نئی بات شامل نہیں۔اقوام متحدہ نے اس سال کا نام دیا تھا’’ آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ دیکھنا یہ تھا کہ آخر گزشتہ ایک سال میں سماجی اور قانونی طور پر کیا ہوا، کیا کامیابیاں ہیں، کیا خامیاں ہیں۔ مثال کے طور پر اس سال پاکستان کے بہت سے شہروں میں خواتین نے رکشہ، موٹر سائیکل اور ٹیکسی چلانے کواپنی معیشت کے لئے ضروری سمجھا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سارے میڈیا والے، ان کی کہانی سنتے ، یہ بھی ہوا کہ بچوں پر زیادتی کے واقعات کے بعد، بہت لوگوں نے اپنے طور پر ایسے کورسز شروع کئےکہ جہاں بچیاں خاص طور پر خودمدافعتی سیکھ سکیں۔ یا پھر جیسے کراچی میں کچرا اٹھاکر ، ری سائیکل کرنے والی فیکٹریوں تک پہنچانے کا اہتمام کرکےاپنے لئے کاروباری راستوں کو اختیار کیا ۔ کچھ نوجوانوں نے دستاویزی کارٹون اور چھوٹی فلمیں بناکر اسکو بزنس کا رنگ دیا بلکہ اسے معتبر اور معزز پیشے کے طور پر اپنایا۔ علاوہ ازیں، کچھ اداروں اور صوبوں نے خواجہ سراؤں کو ، تربیت دے کر نوکریوں میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ایسے لوگوں کے ساتھ گفتگو کی جاتی ۔ الیکشن کمیشن نے تو حد کردی جب پوچھا کہ آپ’’ مرد خواجہ سراہیں کہ خاتون‘‘۔ اسکے علاوہ ایدھی سینٹر جاکر، ان سےپوچھا جاتا کہ کسی مدد کی ضرورت ہے تو بتائیں ۔ ان کے لئے ہمارے نوجوان بچوں کو ترغیب دلا کرلایا جاتا اور ان کے کام کو سراہا جاتا، مقامی سطح پر الیکشن میں حصہ لینے کے لئےعورتوں کو ترغیب دی جاتی کہ یہ سال پاکستان میں الیکشن کا سال ہے۔ جس طرح ترکی میں 1500خواتین نے جمع ہوکر شام کے7ہزار مریضوں میں دوائیاں تقسیم کرنے کےلئے ، 8مارچ کا دن مقرر کیاتھا۔ ہم بھی کشمیر میں امن کے لئے ، پاکستان اور ہندوستان کے سفارت خانوں کے سامنے اپیل دائر کرتے، اقلیتوں کی شکایتیں خاص کر عورتوں کے بارے میں سنتے ، پولیس خواتین افسروں کو شکایت ہے کہ مرد سپاہی انہیں سیلوٹ نہیں کرتے ۔ ایسے واقعات کی نشاندہی کی جاتی، عورتیں جس طرح فتنہ گروں کو جذباتی ہوکر اپنے زیورات دینے کے بعد ، اب کئی سالوں سے پچھتا رہی ہیں۔ پھر ایسی کوئی غلطی نہ کر بیٹھتیں۔ اخبار والے 8مارچ کے لئے جن 50عورتوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس میں علم وادب ، مصوری اور موسیقی سے متعلق، نئے رحجانات پیش کرنے والیوں کو سامنے لاتے ، کب تک عابدہ پروین اور بشریٰ انصاری ہی کو منتخب کئے جاؤ گے۔ زمیں اور بھی آسماں اور بھی ہیں۔
میں پچھلے ہفتے حافظ آباد کی دیہی عورتوں سے ملنے گئی تھی ۔ ان خواتین سے میں نے پوچھا ’’ آپ8مارچ کی اہمیت جانتی ہیں‘‘۔ اس میں پڑھی لکھی اور ان پڑھ دونوں طرح کی عورتیں تھیں۔ سب اس لفظ سے ناواقف نکلیں۔ جب بتایا کہ یہ دن عورتوں کے لئے بہت اہم ہے، توسب یک زبان بولیں ’’ ہمیں بھی کام دلواؤ۔ یہ کھیتی بچوں کی پڑھائی کے لئےکافی نہیں ہے‘‘۔
کراچی کی مچھر کالونی جیسے پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی ایسے علاقے ہیں، جہاں ایک کمرے میں سات بچے اور ماں باپ رہتے، بیماریوں کی آما جگاہ ہیں آخر ان ڈھائی کروڑ ان پڑھ بچوں کی تعلیم کے لئے کون آگے بڑھے گا علاوہ ازیں ان عورتوں کی کون مدد کرے گا جو تیزاب کے جھلسے ہوئے چہروں کو نہ صرف مسکراہٹ کے ساتھ واپس لانا چاہتی ہیں، بلکہ ملک کے لئے کار آمد بننا چاہتی ہیں۔ ہمسایہ ملک میں ایسی خواتین کو فیشن شو میں پیش کیا گیا اور ہم ۔۔۔!
اور پھر سب سے بڑھ کر، میری عمر کی خواتین کے مسائل تنہائی لاچاری اور بڑھاپے کی کمزوریاں،جن کو دوسرا ہٹ میسر نہیں۔ہمارے ملک میں بوڑھے اور ریٹائرڈ لوگ تھڑوں،دکانوں،چوپال اور چھوٹے ہوٹلوں میں سامنے بچھے پلنگوں پر بیٹھ کر، لوگوں سے باتیں کرتے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرلیتے ہیں۔ گھر میں بیٹھی عورت کے لئے اب تو ٹی وی پربھی ضمیر فروشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں، سیاسی جلسوں میں بھی کوئی نئی بات نہیں، انگلستان میں توباقاعدہ تنہائی کی وزارت قائم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ہمارے یہاں یہ موضوع لائق توجہ ہی نہیں سمجھا جاتا۔ نانیاں، دادیاں، نہ چاہتے ہوئے بھی مشترک خاندانوں میں آیائوں کی سی زندگی گزارتی اور بظاہر خوش رہتی ہیں۔
ا ب آئیے ایک اور رخ سے عورتوں کے عالمی دن کے منظر اور پیش منظر کو دیکھیں، اس دن مرد، اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگی میں کیا کرسکتے ہیں یا کیا کرتے ہیں۔ ویسے تو یہ ہمارے جیسے ملک کے لوگوں کے سوچنے کی بات ہی نہیں ہے کہ اب بہت سے نوجوان مرد، ویلنٹائن ڈےپر بیوی کے لئے کبھی تحفہ کبھی باہر سیر کرانے ، کھانا کھلانے لے جاتے ہیں۔ ہم نے 8 مارچ کو، بہت سے مردوں سے پوچھا’’ آپ کیا کرتے ہیں‘‘۔ جواب تھا آپ کے لیکچر سنتے ہیں۔ کپڑے جھاڑ کر، کانوں پر ہاتھ پھیر کر اٹھ جاتے ہیں‘‘۔ پھر ہم سنتے آئے ہیں۔ عورت ، مرد، گاڑی کے دوپہیے ہیں۔ دونوں کو برابر چلانا پڑےگیا۔ یہ سنتے سنتے بڑے ہوگئے۔ یہ بات سوفی صد درست ہے کہ اس وقت عورت کوماں بننا ، بیوی بننا، نوکری اور گھر، چاروں خانے دن رات مصروف رہ کر بھی کیا ملا،کہ ملاتو ان خواتین کو سینئرشپ جو رؤسا میں شامل ہیں۔ ان کے لئے تودنیا میں بھی جنت ہے!
(بشکریہ :روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپشاور زلمی اور کراچی گنگز پلے آف رؤانڈ میں پہنچ گیں، ملتان آوٹ
Next Article جلنے والے کا منہ کالا / وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.