پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف 17 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
کراچی کنگز اس فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور اب 18 مارچ کو دبئی میں ہونے والے پہلے پلے آف میں اس کا مقابلہ اسلام آباد کے ساتھ ہو گا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔
فیس بک کمینٹ