Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہم بے وقعت، ہم بے وقعت ہی رہے۔۔کشور ناہید
کالم

ہم بے وقعت، ہم بے وقعت ہی رہے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرمئی 28, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عید آئی، گزر گئی، جہاز گرا اور غم ہمارے اندر بیٹھ گیا،لاک ڈاؤن رہا۔ رہا بھی نہیں۔ اسپتالوں میں کبھی مسیحا اور کبھی مریض مرتے رہے۔ شاپنگ کرنے والے کرتے رہے۔ پتنگ اڑانے والوں کی تار والی ڈور لوگوں کی گردنیں کاٹتی رہی۔
بڑے مسائل اور عالمی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے، کورونا، کورونا میڈیا سے اخباروں تک لفظی جنگ لڑتے رہے۔ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ کیا مذہبی کیا سیاسی لوگوں کے ہاتھ جوڑ کر گھر میں رہنے کی تاکید، اس لئے ضائع ہوگئی کہ لوگوں کو ان کی باتوں پر اعتبار نہ تھا اور نہ ہے۔ دنیا کو ان دو ماہ میں 9ٹریلین کا نقصان ہوا ہے۔ اب ایک اور نعرہ ساری دنیا میں گونج رہا ہے۔ دنیا تبدیل ہوگئی ہے۔ دنیا تبدیل ہورہی ہے۔ دیکھو نا سعودی عرب میں عید پر بھی مسلسل کرفیو رہا ہے۔ کورونا کابہانہ بناکر امریکہ، چین اور ایران پر مسلسل طعنہ زنی کررہا ہے۔ جنوری سے اب تک موسمیاتی تبدیلیوں نے اپنا نقشہ اورروزانہ کی بے موسم بارشیں عطا کی ہیں۔ کورونا، کورونا کرتے کرتے یہ بھی بھول گئے کہ ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی غائب ہورہی ہے۔ دنیا کے رہنما کچھ کہیں مگر انڈیا نے تعصب کا زہر اتنا گھولا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی مرثیہ خواں ہیں۔ ہم تو دو سال سے کرپشن کھود رہے ہیں۔ ہیروں کی جگہ کوئلہ نکل رہا ہے۔ اس کوئلے کی دلالی میں کس کس کا منہ کالا ہوا یا چھپا رہا۔ سب کی زبان گنگ ہے۔
1918ء کے ہسپانوی فلو میں تو 5کروڑ لوگ مرے تھے۔ اس کےبعد یورپ کا نقشہ بدل گیا تھا۔ یورپ میں مذہبی انتہا پسندی ختم ہوگئی۔ عالمی سطح پر جتنے فرینکو تھے۔ وہ دفن ہوئے۔ گزشتہ سالوں میں 20ممالک میں تین لاکھ مربع میل کا علاقہ صحرا میں تبدیل ہوگیا تھا۔ اب اس کو دوبارہ زرخیز بنایا جارہا ہے۔ پہلے سود بڑھتا بڑھتا اتنا اونچا ہوا کہ ساری دنیا میں ہاہا کار مچ گئی۔ اب واپس کرتے کرتے گھٹتے گھٹتے نجانے کہاں پہنچے گا۔ بینکوں کو چھوٹے کاروبار والوں کو اتنے کم پیسے دینے کی ہدایت ہے کہ وہ ایک کھوکھا لگا سکتے ہیں۔ وہ روزی کیسے کمائیں گے۔ پورے 12بندوں کے خاندان کو کیا کھلائیں گے۔ مجھ سے مت پوچھو۔ یہ نظم پڑھ لو۔
ہم بے وقعت، بے وقعت ہی رہے
موت سے ڈرانے والوں کو
اب کوئی اور عذر تلاش کرنا پڑ گیا
کہ اب تو دنیا بھر میں لاشیں
گلیوں، بازاروں، خندقوں میں
بے نام، بکھری پڑی ہیں
موت تو اب ایک المیہ نہیں رہا
زندگی کی بھی کوئی حقیقت نہیں رہی
اب صرف ایک حقیقت ہے
وہ ہے موت
کورونا سے مرنے والوں کے قریب
اولاد اور گورکن بھی آنے سے گریزاں
نظر آتے ہیں
رشتے، قرابت، اپنا خون
یہ سب واہمے، کورونا کفن بن گئے ہیں
کورونا، وبا ہے، بلا ہے کہ انتباہ
اب تو قل، چہلم کی رسمیں بھی
لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئی ہیں
پندرہ دن کا قرنطینہ
موت سے مکالمے میں گزرتا ہے
دوستوں کا دروازے پر دستک دینا
وفور کے عالم میں گلے ملنا
پرانا قصہ لگتا ہے
ایک ہی صف میں محمود و ایاز
کعبۃ اللہ میں ہر وقت طواف
یروشلم کی مسجد میں نماز
سراب ہوگئے ہیں
اس ماتمی فضا سے ماورا
بہار نے اپنے سارے ٹیولپ اور شگوفے
بچا لئے ہیں
بہار کی خوشبو چاروں طرف ہے
دیکھنے والے انسان نہیں
بندر اور چیتے ہیں
اپنے رب سے ہمکلام ہونے والوں کی دعاؤں کو
میرا رب جانتا ہے، منافقانہ ہیں
تم مسلمان ہو! کابل میں میٹرنٹی ہوم میں
بم مارتے ہو
اور تم کورونا!
ماؤں کے پیٹ میں بچوں کو بھی نہیں چھوڑتے
اور ہم پاکستان!
ہم آدھا ملک گنوا کر، زلزلوں اور
سیلابوں میں جانوروں کی طرح مرتے ہوئے
ہم وہی رہیں گے، وحشی، بے ایمان
پھر بھی گائیں گے ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘
سن کورونا!
تو انسان کے پیچھے کیوں پڑی ہے
آگے بڑھ، ساری دنیا کے ہتھیاروں کو
فنا کردے
خدا تو رحیم و کریم ہے
اسنے تو تجھے نہیں بھیجا
شیطان بھی رمضان میں قید ہوتا ہے
تو پھر بتا تجھے کس نے بھیجا ہے
تو میرے مسیحاؤں کو بھی لے گئی
اب جو کچھ بچا ہے
بے وقعت زندگی
بے وقعت لوگ!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشوگر مافیا اور شہباز شریف۔۔حامد میر
Next Article گھوڑوں کو غلام بنانے والی ’’گھوڑی‘‘۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.