Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»گھوڑوں کو غلام بنانے والی ’’گھوڑی‘‘۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

گھوڑوں کو غلام بنانے والی ’’گھوڑی‘‘۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 28, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں جب کسی گھوڑے کو تانگے کے آگے جُتا ہوا دیکھتا ہوں تو مجھے اس پر سخت غصہ آتا ہے کہ اتنا طاقتور اور خوبصورت جانور اپنی یہ تذلیل کیوں برداشت کر رہا ہے۔ میں کئی گدھوں کو بھی ریڑھیوں کے آگے جُتا دیکھتا ہوں لیکن مجھے ’’گدھوں‘‘ پر کبھی غصہ نہیں آیا کہ ان کی بیوقوفی تو ضرب المثل بن چکی ہے البتہ ان کی مظلومیت پر ترس ضرور آتا ہے۔
اگر آپ نے جنگلی گھوڑے کو جنگلوں اور کھلے میدانوں میں زقندیں بھرتے دیکھا ہو اور اس کے بعد آپ اسے تانگے کے آگے جُتا دیکھیں تو آپ کے احساسات بھی وہی ہوں گے جو میرے ہیں۔ دنیا کی تمام پاور فل گاڑی بنانے والی کمپنیاں زیادہ سے زیادہ ’’ہارس پاور‘‘ شو کرکے اپنی گاڑی کی قیمت بڑھاتی ہیں اور جناب ’’ہارس‘‘ کو شرم نہیں آتی کہ یہ ریس کورس کے علاوہ کسی تانگے کے آگے جُتا پیلے دانتوں والے کسی کوچوان سے چھانٹے کھا رہا ہوتا ہے۔
میں اس مسئلے پر بہت عرصے سے غور کرتا چلا آرہا ہوں کہ گھوڑا یہ ساری ذلتیں کیوں برداشت کرتا ہے؟ تانگے میں یہ جوتا جاتا ہے، ریس کورس میں اس کی ذلت ہوتی ہے اور اس کے علاوہ جو کوئی چاہے پلاکی مار کر اس کی پیٹھ پر سوار ہو جاتا ہے اور یہ بغیر کسی حیل و حجت یا احساسِ ندامت کے فراٹے بھرنے لگتا ہے۔
ان گھوڑوں میں کمی کمین بھی ہوتے ہیں اور بہت سے خاندانی گھوڑے بھی شامل ہیں۔ تاہم واضح رہے جن گھوڑوں کو کمی کمین قرار دیا ہےاس سے کالم نگار کا متفق ہونا ضروری نہیں کیونکہ گھوڑا کم نسب ہو یا عالی نسب، اس کی طاقت اور خوبصورتی میں بظاہر کوئی فرق نہیں ہوتا۔
خیر! طویل عرصے کی سوچ بچار کے بعد میں تقریباً اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گھوڑا باامر مجبوری یہ ذلت برداشت کرنے پر تیار ہوا ہے۔ جنگل میں اس کی زندگی تو بہت اچھی تھی خصوصاً موسم بہار میں اسے گھاس وافر تعداد میں میسر ہوتی تھی لیکن باقی موسموں میں اسے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی طرح کے کسی بُرے موسم میں شہر سے کچھ سفید فام شکاری جنگلوں میں پہنچے۔
جن گھوڑوں کو مشکلات کے باوجود اپنی آزادی پسند تھی وہ تو ان شکاریوں کے عزائم پہچان کر انہیں دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے اور جنہیں آزادی سے زیادہ ہری ہری گھاس پسند تھی وہ کھڑے رہے۔ شکاری انہیں شہروں میں لے آئے اور تانگوں کے آگے جوت دیا۔ وہ جو آزادی کے دنوں میں کسی کو پٹھے پر ہاتھ نہیں دھرنے دیتے تھے، اب آنکھوں پر کھوپے چڑھائے سارا دن سواریاں ڈھوتے ہیں۔
تاہم میں نے مناسب سمجھا کہ اس مسئلے پر کیوں نا کسی گھوڑے سے براہ راست بات کی جائے چنانچہ میں نے ایک گھوڑے کو بڑی مشکل سے رضامند کیا کہ وہ خود بتائے کہ اسے اپنی آزادی کا یہ سودا کیسا لگا؟ یہ بہت شرمیلے قسم کا گھوڑا تھا۔ اس نے میرے تجزیے سے جزوی طور پر اتفاق کیا مگر پھر شرماتے ہوئے کہا ’’سرجی! مجھ سے میری آزادی چھیننے والی ایک گھوڑی تھی‘‘ میں نے پوچھا:وہ کیسے؟
بولا:سارے جنگل میں اس کی دھومیں تھیں اور میر ےسمیت تمام گھوڑے اس کے عشق میں بری طرح مبتلا تھے۔ ایک دن تنہائی میں میری اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے کہا دنیا بہت آگے نکل گئی ہے لیکن ہم ابھی تک جنگلوں میں رہ رہے ہیں۔ ٹھیک ہے یہاں ہمیں ہر طرح کی آزادی ہے، اچھے موسموں میں کھانے پینے کو بھی وافر مقدار میں اشیائے خور و نوش مل جاتی ہیں، ہم اپنی مرضی سے سوتے جاگتے ہیں۔
جنگلوں اور کھلے میدانوں میں زقندیں لگاتے ہیں، کوئی ہمیں روکنے ٹوکنے والا نہیں لیکن یہاں کلچر نام کی کوئی چیز نہیں، نہ راگ رنگ کی محفلیں، نہ ٹی وی چینلز، نہ تھیٹر نہ سینما، یہ بھی کوئی زندگی ہے؟ تم نے اگر میرے ساتھ زندگی گزارنی ہے تو میرے ساتھ شہر چلو، وہاں زندگی بہت رنگین ہے۔
اس کی باتیں میرے دل کو لگیں، تاہم میں نے پوچھا:ہم شہر جائیں گے کیسے؟ بولی:شہر میں کچھ شکاری میرے واقف ہیں، وہ دو ایک دن میں یہاں آئیں گے اور تمہیں پکڑنے کی کوشش کریں گے۔
تم دوسروں کو دکھانے کیلئے تھوڑی بہت مزاحمت کرنا، وہ تمہیں اپنے ساتھ شہر لے جائیں گے، جہاں زندگی کی بہاریں اپنے جوبن پر ہیں۔ تم جب شہر میں سیٹ ہو جاؤ تو مجھے بلا لینا، میں چلی آؤں گی۔اس قتالہ نے اپنے عشق سے دوسرے گھوڑوں کو بھی یہی چکما دیا، وہ سب یہاں چلے آئے اب وہ میری طرح تانگے کے آگے جُتے نظر آتے ہیں یا جوئے کے اڈے یعنی ریس کورس میں جوکی کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔
ہم آزادی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بدلے میں ہمیں ملا بھی کچھ نہیں۔ مجھے اس بھولے بھالے گھوڑے پر بہت ترس آیا۔ میں نے پوچھا:اور وہ حسینہ ان دنوں کہاں ہے؟ اس پر ایک بار پھر اس کی آنکھیں آنسوئوں سے بھیگ گئیں اور بولا:وہ وہیں جنگل میں ہے اور آزاد فضاؤں میں عیش کی زندگی بسر کر رہی ہے۔
مجھے اس کہانی کے انجام نے اداس کر دیا۔ میں ابھی جانے کو ہی تھا کہ اس نے مجھے روکا اور کہا’’جن شکاریوں نے مجھے اور میرے دوسرے ہم جنسوں کو آزادی سے محروم کیا وہ تمہارے شہروں میں سرگرمِ عمل ہیں۔
سفید فاموں نے تمہارے جیسے پڑھے لکھے لوگوں میں کروڑوں اربوں روپے تقسیم کئے ہیں تاکہ تمہیں مہذب بنایا جا سکے۔وہ تمہیں باہر بھی بھجواتے ہیں،کتابیں بھی لکھواتے ہیں ،مگر یاد رکھو مہذب تہذیب و ثقافت کے بغیر شہر اور جنگل ایک سے ہیں لیکن اپنی آزادی فکر ضمیر کی پاسداری اور خودمختارسوچ سے غافل نہ ہونا اور یاد رکھنا کوئی لنچ مفت نہیں ہوتا‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم بے وقعت، ہم بے وقعت ہی رہے۔۔کشور ناہید
Next Article پرانے پوپلزئی سے نئے پوپلزئی تک۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.