Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہید کا کالم : تماشا ختم ہوا
کالم

کشور ناہید کا کالم : تماشا ختم ہوا

ایڈیٹراپریل 21, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کھلاڑی، سیاست کو کھیل سمجھتا رہا۔ اپنی چالاکیوں سے سیاسی بال خراب کرتا رہا، جب پانسہ پلٹا تو اعتراضات شروع ہوگئے۔ قاضی عیسیٰ کو غلط نکالا، ٹی ٹی پی کو غلط تسلیم کیا۔سعودی شہزادے کی خفگی اور امریکہ کی دوغلی پالیسی کے علاوہ پاکستانی بابوئوں کی امریکہ پسندی کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔ پھر بھی ضدی بچے کی طرح دورے چلے گئے، معصومیت کہوں کہ غیر سیاسی سوچ کہ قوم کو بتا رہے ہیں کہ میں تو پوچھ کر گیا تھا۔ پاکستان کے گاڈ فادر بننے والے سے نوجوان نسل یہ تو پوچھے کہ بھوک مٹائو پروگرام میں ان سب کو شامل کرکے گلی گلی جائو۔ یوں جلسوں میں ان کو برباد مت کرو۔ غریبوں کی بھوک مٹائو۔ پناہ گاہوں کی خبر لو کہ وہاں کوئی برتن اور منجیاں بھی اٹھا کر تو نہیں لے گیا۔ آپ مڑ کر دیکھیں جب تک شوکت خانم اسپتال بناتے اور پاکستان کے بچے بچے سے خوشی سے پیسے اکٹھے کرتے تھے تو ساری دنیا میں عزت سے نام لیا جاتا تھا۔ وہ عزت وہ احترام جو30 برس میں اکٹھا کیا وہ بس تین سال میں غارت کر دیا۔
ابھی تو تمہارے ساتھ کوئی سلوک بھی نہیں ہوا سوائے اس کے کہ جو جہاز آپ نے کسی دبئی والے سے مانگا اس نے اس کا کرایہ وصول کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اب شاید کوئی علیم خان کی طرح کچھ دنوں بعد بتا دے کہ ان جلسوں کے پیچھے میرا مال لگا ہوا تھا۔ آپ کو قصۂ پارینہ بنانے میں ان بقراطوں کا ہاتھ بہت زیادہ ہے جو پہلوان کی طرح بڑھکیں مار رہے ہیں۔
موجودہ زعم صاحب ساتھ میں یہ ہولناک خبر بھی سنا رہے ہیں کہ ملک میںنہ پانی ہے، نہ بجلی اور نہ گیس۔ اچھا ہوا، آپ کو آتے ہی علم ہوگیا۔ مناسب تو یہ ہے کہ ان ایمرجنسی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، خدا کا واسطہ کمیشن نہ بنائیں۔ اپنی طرح کے Doers کو ساتھ لائیں۔ انہیں ٹاسک دیں مگر پھر آپ توقیر شاہ کے بعد دوسرے سزا یافتہ ساتھیوں کے ہاتھوں میں زمامِ حکومت کو پکڑانے کے بجائے نئے اور ذہین نوجوانوں کو ساتھ ملائیں کہ بقول مولانا فضل الرحمان، آپ کے پاس ایک سال ہے اور بقول شاعر ’’کچھ کرلو نوجوانوں، اُٹھتی جوانیاں ہیں‘‘۔ آخر آپ کو یا جو بھی حکومت سازہیں ان کو مالداروں کے بجائے ذہین لوگ کیوں نظر نہیں آتے؟ جواباً آپ کہیں گے وہ معید یوسف کو لائے تھے۔ اس نے کونسا بھاڑ پھوڑ لیا۔ سب سے بڑی ستم ظریفی تو یہ ہے کہ خود جانے والے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی ہی نہ تھی اگر یہ سچ ہے تو پھر نصاب بنانے کے نام پر تین سال کیوں ضائع کئے۔ کورونا کے نام پر بچوں کے تین سال کمپیوٹر گیم کھیلتے ہوئے گز ر گئے۔ اب وہ نصاب کس کام آئے گا۔ اور وہ جو ثاقب نثار نے چیف جسٹس کا کام کم اور ڈیم کے لیے ججی کا زیادہ وقت گزارا اس کا حساب، میرے خیال میں اس طرح کھوہ کھاتے ڈال دیا جائے گا، جیسے کل کے چہیتوں کے کارناموں کا جائزہ یا پھر نیب! اپنے وجود کو قائم رکھنے کیلئے یہ جواز دیتی رہے گی اور آپ کیا چاہتے ہیں۔ جتنے دن ہم لوگوں کو جیل میں ڈال سکتے تھے وہ بھی کرلیا اور کیا ہم سے محبانِ وطن چاہتے کہ ہمارے سامنے تو اخبار کے تراشے ہی لائے گئے، بقیہ دستاویز تو ہم بھی مانگتے ہیں پھر فسانہ ختم ہوگیا۔ جنہیں فوری دبئی جانا تھا۔ وہ چلے گئے۔
موجودہ درماندہ حکومت کے سامنے قومی اور بین الاقوامی معاملات ہیں جو فوری توجہ کے طالب ہیں۔ بھٹو صاحب کے زمانے سے بلوچستان میں حالات کسی حکومت نے سنجیدگی سے ہی نہیں لیے، بلوچ سردار حکومت میں آئے، وہ اپنے مقدر کا حلوہ کھا کر چلے گئے۔ لاپتہ افرادکو رہا اور بلوچستان میں اب کسی ریکوڈک کو داخل نہ کریں۔ اس وقت ہمارے رپورٹر بھی ڈیڑھ کروڑ کے بیگ کی تفصیلات سے آگے نہیں بڑھتے۔ شاہ زین بگٹی کی گاڑی کل پرسوں دیکھی ان کی گاڑی کے پیچھے دو گاڑیوں میں مسلح گارڈ بیٹھے نظر آئے۔ انہیں یاد نہیں کہ بگٹی صاحب کے بھی جاں نثار ساتھ تھے۔ عظیم طارق کے جاں نثار، اسلحہ لے کر سول سیکرٹریٹ میں ساتھ چلا کرتے تھے۔ مگر غضب کرنے والے اور حکومتوں کے ساتھ ہاتھ کرنے والے غیبی ہاتھوں نے بینظیر بی بی کے قتل کی طرح اپنا کھیل کھیل لیا۔ اس لیے بقول اقبال، یہ گھڑی محشر کی ہے۔ قیامت کے لیے ایک دن مقرر نہیں ہے کہ اب کیا دیکھنا باقی رہ گیا ہے۔ ممبران اسمبلی کے فلیٹوں پر چھاپے ہم نے دیکھ لیے۔ اختر مینگل کے چھ نکات پر توجہ دیں۔ اب تو محسن داوڑ اور علی وزیر آپ کی حمایت میں موجود ہیں۔ بلوچوں کو بھی اچھے دن دکھائیں۔ وزیرستان میں ہم نے کہا کہ دہشت گردی ختم ہوگئی۔ مگر روز شہیدوں کے جنازے،غضب خدا کا۔ ہنگو میں الیکشن میں خواتین کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا، ووٹ ڈالنے کے لیے۔ ندیم صاحب جو وہاں سے منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بھی کچھ نہیں کہا۔ کچھ نہیں تو ایسے موقع پر آصفہ بی بی ہی کچھ بول دیتیں کہ اس ملک میں 43فیصد نوجوان ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دفتروں میں اوقات کار بدلنے سے نہیں کام کرنے اور لینے سے نقشہ بدلتا ہے۔ اب بیوروکریسی ہی تعاون کرے۔ مگر کیسے اگر پھر آزمائے ہوئوں کو سامنے لانا ہے۔ تو پھر اس چار دن کی چاندنی سے نہ کچھ حاصل نہ وصول۔ شاہد خاقان کی ایئرلائن سے سیالکوٹ والوں کی ایئرلائنز خوب چل رہی ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ عبوری حکومت پی آئی اےوالا انجام سامنےنہ لے آئے۔

( بشکریہ روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم : حاسدانِ شہر!
Next Article ٹینس اسٹار مایہ شراپووا کا شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.