Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»بے رحم شکاریوں نے وفا کی علامت کونج کی نسل کو خطرات سے دوچار کر دیا
اختصاریئے

بے رحم شکاریوں نے وفا کی علامت کونج کی نسل کو خطرات سے دوچار کر دیا

ایڈیٹرجنوری 21, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
koonj
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے انتہائی سرد موسم کی وجہ سے بہت سے پرندے معتدل موسم کی تلاش میں بلوچستان کے راستے پاکستان اور یہاں سے بھارت نقل مکانی کرتے ہیں۔ان پرندوں میں کونج نمایاں ہیں، تاہم ماحولیاتی تبدیلی اور بے رحمانہ شکار کے باعث یہ مسافر پرندے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہورہے ہیں۔
آج کل کونج کے غول بلوچستان کے شمالی ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں کے افق پر دیکھے جاسکتے ہیں، یہ مہمان پرندے کم و بیش ساڑھے 4 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے وسطی ایشیائی ریاستوں سے پہاڑوں، دریاؤں، میدانوں اور صحراوں سے ہوتے ہوئے لمبی اڑانیں بھر کر ژوب پہنچے۔
ماہرین جنگلی حیات کے مطابق بلوچستان ان پرندوں کا گیٹ وے یعنی گزرگاہ ہے۔ ان کی منزل بھارت کے گرم علاقے ہیں۔ جہاں یہ معتدل موسم کے دو سے تین ماہ گزار کر واپس اپنے دیس چلے جاتے ہیں۔
محکمہ جنگلی حیات کے چیف کنزر ویٹر شریف الدین بلوچ کے مطابق کونج کی دو اقسام کامن کرین اور ڈیموزل کرین ہر سال بلوچستان کے راستے بھارت نقل مکانی کرتی ہیں، یہ سلسلہ زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے، بھارت سے ان مسافر پرندوں کی واپسی وہاں موسم گرم ہوجانے پر فروری اور مارچ میں ہوتی ہے۔
شریف الدین بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گزرتے ہوئے یہ مہمان پرندے مختلف مقامات پر رکتے ہیں اور وہاں سے پھر اپنی اڑان بھر کر بھارت کا رخ کرتے ہیں، زیادہ تر یہ پرندے آبی ذخائر، ڈیموں کے کیچ منٹ ایریاز سمیت مختلف مقامات پر قیام کرنا پسند کرتے ہیں ۔ بلوچستان سے گزرنے والے کامن کرین کی قسم چاغی، نوشکی، خاران، واشک، خضدار، لسبیلہ اور سونمیانی سے ہوتے ہوئے بھارت جاتی ہے جبکہ ڈیموزل کرین کی قسم ژوب ڈویژن کے راستے بھارت کا رخ کرتے ہیں اور اسی طرح سے ان کی وہاں سے واپسی ہوتی ہے۔
تاہم محکمہ جنگلی حیات کے چیف کنزر ویٹر کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آبی اور دیگر مسکنوں کے متاثر ہونے اور بے رحمانہ شکار سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر ان مہمان پرندوں کی تعداد اور آمدورفت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
شریف الدین بلوچ نے بتایا کہ رپورٹس ہیں کہ ہر سال جس طرح یہ پرندے پہلے آتے تھے اس میں ہر سال کمی محسوس ہورہی ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ایک تو یہاں موسمی تبدیلی اور دوسرا ان کے مسکن کی زبوں حالی اور تیسرا ان کا بے رحمانہ شکار ہے۔ ان وجوہات کی بناء پر ان پرندوں کی معدومیت کا خطرہ ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا تھا کہ کونج ایک دن میں تقریباً 200 کلومیٹر تک کا سفر کرتی ہیں۔ اس طرح سے انہیں سائبیریا اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھارت پہنچے میں تقریباً ایک ماہ تک کا عرصہ لگ جاتا ہے۔
اس دوران وہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قیام کرتی ہیں۔ اس طویل سفر کے دوران مختلف علاقوں میں شکاری ان مہمان پرندوں کے گزرنے کے دوران ان کو مختلف طریقوں سے ٹریپ کرکے بے رحمانہ شکار کرتے ہیں۔ جو کہ وائلڈ لائف ایکٹ کی سریحاً خلاف ورزی ہے۔
اس کےعلاوہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے کنونشن آن کنزرویشن آف مائیگریٹری اسپیشیز آف وائلڈ اینیمل پر دستخط بھی کئے ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستان ان پرندوں کو اپنی حدود میں مکمل تحفظ دینے کا پابند ہے۔
جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کونج کو محبت اور وفا کاپرندہ کہا جاتا ہے کہ اگر یہ شکار یا کسی اور وجہ سےیہ اپنا ساتھی کھو دے تو اپنی نسل کے لئے دوسرا ساتھی نہیں بناتا جو کہ ان پرندوں کی معدومی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )‌

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کونج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمری والوں نے لوگوں کی بے لوث مدد کی : پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے : انکوائری رپورٹ
Next Article محمد حنیف کا کالم: قوم کی بیٹی نصیبو لال
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان جون 18, 2026
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 18, 2026
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم جون 18, 2026
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس جون 17, 2026
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم جون 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.